geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا کے بعد فرانس کا بھی شام سے اپنی فوج نکالنے پر غور

October 15, 2019 0 1 min read
Emmanuel Macron
Share this:

Emmanuel Macron

شام (اصل میڈیا ڈیسک) شام میں کرد انتظامیہ کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی کے تناظر میں امریکا نے شام میں تعینات اپنی فوج واپس بلا لی تھی۔ امریکا کی جانب سے فوج واپس کرنے کے بعد فرانس نے بھی ‘داعش’ مخالف عالمی عسکری اتحاد میں شامل اپنے فوجی دستے شام سے واپس بلانے پرغور شروع کیا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی’اے ایف پی’ نے ایک مصدقہ ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے فیصلے کے بعد فرانس نے بھی شمالی شام میں ‘داعش’ کے خلاف اتحاد سے اپنی فوج واپس کرنے پرغور شروع کیا ہے۔ پیرس حکومت کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکا کی طرف سے فوج واپس بلانے کے بعد فرانس کے پاس کوئی چارہ نہیں بچا ہے۔

پیرس شام اور عراق میں سرگرم عالمی فوجی اتحاد کے لیے ایک ہزار کے قریب فوجیوں کے ذریعے مدد کر رہا ہے۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں فرانس کے 200 فوجی تعینات ہیں۔

اگرچہ فرانسیسی حکومت نے شام میں خصوصی دستوں کی موجودگی کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے ، تاہم صدر عمانوئل میکروں نے اتوار کے روز فرانسیسی دفاعی عہدیداروں سے ملاقات کے بعد وہاں اپنی موجودگی کا ضمنی طور پر اعتراف کیا۔

پیرس میں میکروں کی زیر صدارت دفاع اور قومی سلامتی کونسل کمیٹی کے اجلاس کے بعد فرانسیسی ایوان صدرکی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں فرانسیسی فوج اور سویلین اہلکاروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایوان صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرے گی۔

فرانسیسی مسلح افواج کے ترجمان نے حفاظتی وجوہات کی بناء پر اس اعلان کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کیا۔ ایک فرانسیسی سفارتی ذرائع نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہم نے یہ حقیقت کبھی چھپا نہیں رکھی عالمی اتحاد میں شامل چھوٹے فوجی دستوں والے ممالک امریکی انخلاء کی صورت میں شام میں موجود نہیں رہیں گے۔

ٹائمز نے گذشتہ ہفتے رپورٹ کیا تھا کہ برطانیہ بھی شمالی شام میں سرگرم اپنی خصوصی افواج کو واپس لینے کے لیے تیار ہےبشرطیکہ امریکا وہاں سےاپنی فوج بلاتا ہے۔ امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے اتوار کے روز کہا تھا کہ شام میں تقریبا 1،000 امریکی فوجیوں کو شمالی شام سے واپس لیا گیا ہے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں دیکھنے میں آئی ہے جب دوسری جانب ترکی نے شام میں کرد جنگجوئوں کے خلاف ایک بڑا فوجی آپریشن شروع کر رکھا ہے۔

Share this:
IMF
Previous Post آئی ایم ایف کی ٹیم زوال پذیر ٹیکس سسٹم کا جائزہ لے گی
Next Post شام میں فوجی کارروائی کے جواب میں ترک معیشت تباہ کرنے کی تیاری کر لی: ٹرمپ
Donald Trump

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.