geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

شام میں فوجی کارروائی کے جواب میں ترک معیشت تباہ کرنے کی تیاری کر لی: ٹرمپ

October 15, 2019 0 1 min read
Donald Trump
Share this:

Donald Trump

شام (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی شمال مشرقی شام میں ترک حملے کے جواب میں موجودہ اور سابق ترک عہدیداروں پر پابندیاں عائد کرنے کا ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کریں گے۔

ٹرمپ نے پیر کو اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ “ہم ترکی کے ساتھ 100 ارب ڈالر کے تجارتی معاہدے پر بات چیت بند کردیں گے اور ترک اسٹیل کی درآمدات پر ڈیوٹی 50 فیصد تک بڑھا دیں گے”۔

“امریکا ان افراد پر سخت اضافی پابندیاں عاید کرے گا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ہوسکتے ہیں ، جنگ بندی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں اور پناہ گزینوں کو اپنے گھروں کو واپس جانے سے روک سکتے ہیں”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر ترکی کے رہ نما اس خطرناک اور تباہ کن راستے سے چلنے سے باز نہیں آتے تو میں تُرکی کی معیشت تباہ کرنے کے لیے تیار ہوں”۔

انہوں نے پناہ گزینوں کی زبردستی وطن واپسی ، یا شام میں امن ، سلامتی یا استحکام کو خطرے مین ڈالنے پربھی خبردار کیا اور کہا کہ اس کے نتیجے میں “مالی پابندیوں اور امریکا میں داخلے پرپابندی سمیت دیگر سنگین اقدامات کیے جائیں گے”۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ شام سے انخلا کرنے والی امریکی افواج کو دوبارہ ان علاقوں میں تعینات کیا جائے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائےکہی ‘داعش’ واپس نہ آئے۔

انہوں نے کہا کہ “امریکی افواج جنوبی شام میں التنف اڈے پر موجود رہیں گی تاکہ داعش کی باقیات کی واپسی روکی جاسکے”۔

ٹرمپ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شمال مشرقی شام میں ترکی کے حملے سے خطے میں امن ، سلامتی اور استحکام کو خطرہ ہے۔انہوں نے اس طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے طیب اردوآن پر واضح کیا کہ ترک آپریشن شمال مشرقی شام میں انسانی بحران کا باعث بنا ہے، اور ممکنہ جنگی جرائم کے لیے حالات پیدا کرسکتا ہے۔

انہوں نے انقرہ سے شمال مشرقی شام میں شہریوں اور دیگر اقلیتوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی شمال مشرقی شام پر حملے کے نتیجے میں ہونے والے انسانی بحران کے اثرات کو معمولی نہ سمجھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے اتحادی ممالک کی مدد سے شام میں ‘داعش’ کو 100 فی صد شکست دینے کے لیے بہت محنت کی ہے اورہم اس محنت کورائے گاں نہیں جانیں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ مخالفین کو کچلنے کی آڑ میں شہریوں کو اندھا دھند نشانہ بنانا ، انفراسٹرکچر تباہ کرنا ، اور نسلی یا مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنانا ناقابل قبول ہے۔ مہاجرین کی وطن واپسی لازمی طور پر رضاکارانہ اور وقار سے انجام دی جانی چاہیئے۔

Share this:
Emmanuel Macron
Previous Post امریکا کے بعد فرانس کا بھی شام سے اپنی فوج نکالنے پر غور
Next Post ن لیگ کا مشاورتی اجلاس، شرکاء آزادی مارچ میں شرکت کے حامی دھرنے کے مخالف
Meeting

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.