geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا میں ایک بار پھر مہلک شوٹنگ: تین افراد ہلاک، چار زخمی

January 6, 2019 1 1 min read
America Shooting
Share this:

America Shooting

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کے نواح میں اندھا دھند فائرنگ کے ایک تازہ واقعے میں تین افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ ہلاکت خیز شوٹنگ جمعے اور ہفتے کی درمیانی شب ایک باؤلنگ کلب میں کی گئی۔

امریکی دارالحکومت واشنگٹن سے ملنے والی نیوز ایجنسی اے ایف پی کی رپورٹوں کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لاس اینجلس شہر کے وسطی حصے سے قریب 20 میل (32 کلومیٹر) جنوب مشرق کی طرف ساؤتھ بے کے علاقے میں ٹورنس نامی ساحلی شہر میں پیش آیا۔

ٹورنس پولیس کے اہلکار رونلڈ ہیرس نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ شوٹنگ جمعہ چار جنوری کی رات نصف شب سے صرف چھ منٹ قبل شہر کے ’گیبل ہاؤس باؤل‘ نامی باؤلنگ کلب میں کی گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔

اس حملے کا نشانہ بننے والے تمام ساتوں افراد مرد بتائے گئے ہیں، جن میں سے تین تو موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ زخمیوں کا علاج جاری ہے۔ چند عینی شاہدین نے امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز کو بتایا کہ شوٹنگ سے قبل اس گیمنگ کلب میں موجود افراد کے مابین لڑائی بھی ہوئی تھی۔

اس خونریز واقعے کے بعد ٹورنس پولیس نے فوری طور پر ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مقامی آبادی کو مشورہ دیا کہ لوگ احتیاطاﹰ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور حالات بہتر ہو جانے تک باہر نہ نکلیں۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ ان ہلاکتوں کا ذمے دار کوئی ایک مشتبہ ملزم ہے یا یہ کارروائی ایک سے زائد ملزمان نے کی۔ ٹورنس پولیس کے ایک بیان کے مطابق، ’’ابتدائی معلومات اور تفتیش کی روشنی میں مفرور ملزم یا ملزمان کا پتہ چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘ اے ایف پی نے لکھا ہے کہ ’گیبل ہاؤس باؤل‘ ٹورنس کا ایک ایسا معروف گیمنگ کمپلیکس ہے، جہاں باؤلنگ اور گیمنگ کے شوقین افراد ہر روز بڑی تعداد میں جاتے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سال نو کے آغاز پر ابھی تک 2018ء کے سالانہ اعداد و شمار تو سامنے نہیں آئے لیکن سال 2017ء میں امریکا میں آتشیں ہتھیاروں کی غیر قانونی استعمال کے باعث مجموعی طور پر قریب 40 ہزار انسان ہلاک ہوئے تھے۔

ان میں وہ ہلاک شدگان بھی شامل ہیں، جو آتشیں ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کے واقعات میں مارے گئے تھے اور ایسے امریکی بھی جنہوں نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی تھی۔

Share this:
Asif Zardari
Previous Post منی لانڈرنگ کیس: جے آئی ٹی کی زرداری گروپ کی جائیدادیں منجمد کرنے کی سفارش
Next Post یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد مختصر دورۂ پاکستان کے بعد واپس روانہ
Imran Khan - Sheikh Mohamed bin Zayed

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.