geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 15, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    صحت و تندرستی
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Anthropic Eyes Record $100B IPO With Nvidia Backingاینتروپک کی ریکارڈ 100 بلین ڈالر کی آئی پی او: اینویڈیا ممکنہ اینکر انویسٹر
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

منی لانڈرنگ کیس: جے آئی ٹی کی زرداری گروپ کی جائیدادیں منجمد کرنے کی سفارش

January 6, 2019 2 1 min read
Asif Zardari
Share this:

Asif Zardari

اسلام آباد (جیوڈیسک) جعلی بینک اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے زرداری گروپ کی 37 جائیدادیں منجمد کرنے کی سفارش کر دی۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے معاملے نے پیپلزپارٹی کے صدر آصف زرداری اور اومنی گروپ کیلئے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

جے آئی ٹی نے زرداری گروپ کی 37 جائیدادیں منجمند کرنے کی سفارش کی ہے جس میں بلاول ہاؤس کراچی، لاہور اور زرداری ہاؤس اسلام آباد بھی شامل ہیں۔

جےآئی ٹی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی سفارشات میں سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک اور دبئی کی جائیدادیں بھی منجمدکرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

جے آئی ٹی نے سفارش کی ہے کہ بلاول ہاؤس کراچی کے پانچوں پلاٹس منجمد کیے جائیں اور ساتھ ساتھ آصف زرداری، فریال تالپور اور زرداری گروپ کی تمام شہری و زرعی اراضی منجمد کی جائیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اومنی گروپ کی شوگر ملز، زرعی اور توانائی کمپنیوں سمیت تمام اثاثے منجمدکرنے کی بھی سفارش کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زرداری گروپ اور اومنی گروپ نے اثاثے بنائے اور قرضوں میں بے ضابطگیاں کیں جب کہ دونوں گروپس نے حکومتی فنڈز میں بھی خورد برد کیا اور کمیشن لیا۔

جے آئی ٹی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شواہد کے مطابق دونوں گروپس نے غیرقانونی پیسہ حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک منتقل کیا لہٰذا زرداری اور اومنی گروپ کے مختلف کمپنیوں کے تحت رکھے گئے اثاثے بھی منجمد کیے جائیں اور احتساب عدالت کے فیصلے تک ان اثاثوں کو منجمد رکھا جائے۔

تحقیقاتی ٹیم نے استدعا کی کہ کہیں ایسا نہ ہو یہ اثاثے بیرون ملک منتقل ہو جائیں، اس لیے ایس ای سی پی کو زرداری اور اومنی گروپ کے ڈائریکٹرز کے ناموں کی تبدیلی سے روکنے کا حکم دیا جائے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری نے فرنٹ مین اقبال میمن کے ذریعے بے نامی کمپنی بنائی اور بے نامی کمپنی 1998 میں منجمد کر دی گئی، بےنامی کمپنی 2008 میں آصف علی زرداری کو ڈاکٹر ڈین شاہ کے ذریعے واپس کی گئی۔

ایف آئی اے جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں جب کہ تحقیقات میں تیزی کے بعد سے اب تک کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آچکے ہیں جن میں فالودے والے اور رکشے والے کے اکاؤنٹس سے بھی کروڑوں روپے نکلے ہیں۔

ملک میں بڑے بزنس گروپ ٹیکس بچانے کے لیے ایسے اکاؤنٹس کھولتے ہیں، جنہیں ‘ٹریڈ اکاؤنٹس’ کہاجاتا ہے اور جس کے نام پر یہ اکاؤنٹ کھولا جاتا ہے، اسے رقم بھی دی جاتی ہے۔

اس طرح کے اکاؤنٹس صرف پاکستان میں ہی کھولے جاتے ہیں اور دنیا کے دیگر حصوں میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں۔

منی لانڈرنگ کیس میں اومنی گروپ کے سربراہ اور آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید اور ان کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو سپریم کورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جب کہ زرداری کے ایک اور قریبی ساتھی نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی بھی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار ہیں۔

اسی کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش ہوچکے ہیں۔

جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے جس کی روشنی میں حکومت نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، پارٹی صدرآصف علی زرداری، فریال تالپور، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سمیت 172 افراد کے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Share this:
Elections in Bangladesh
Previous Post اقوام متحدہ کا بنگلہ دیش میں انتخابات کی آزادانہ چھان بین کا مطالبہ
Next Post امریکا میں ایک بار پھر مہلک شوٹنگ: تین افراد ہلاک، چار زخمی
America Shooting

Related Posts

Israel Threatens to Revoke Citizenship of Venice-Winning Filmmakers

وینس میں نازہ کی پذیرائی، اسرائیل میں غداری کے الزامات

September 14, 2026
France Revises Under-15 Social Media Ban for EU

فرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا

September 14, 2026
Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrage

پیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت

September 14, 2026
Sydney Sweeney Ad Sparks Backlash From Female Athletes

سڈنی سوینی کے نیم عریاں اشتہار پر خواتین کھلاڑیوں کا شدید ردعمل

September 14, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.