geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حملہ آور نے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے تھے، آسٹریلوی پولیس

August 13, 2019 0 1 min read
Australian Police
Share this:

Australian Police

سڈنی (جیوڈیسک) آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں چاقو سے مسلح ایک شخص کو نصف درجن لوگوں کے ایک گروپ نے قابو کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس حملہ آور نے ایک اکتالیس سالہ خاتون کو چاقو سے وار کر کے زخمی بھی کر دیا تھا۔

آسٹریلوی شہر سڈنی کی پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور سڑک پر چاقو لہراتے ہوئے ‘اللہ اکبر‘ کے نعرے لگانے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہہ رہا تھا کہ مجھ کو گولی مار دی جائے۔ تاہم ابھی اس شخص کی ذہنی حالت کے بارے میں حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ پولیس کے مطابق پوچھ گچھ کے بعد ہی تعین کیا جائے گا کہ حملہ آور کی سیاسی اور مذہبی سوچ کیا تھی۔

آسٹریلوی پولیس کے مطابق جس مبینہ شخص کو پولیس کی تحویل میں دیا گیا ہے، وہ سڈنی کے ایک پرہجوم علاقے میں ایک بڑا چاقو لے کر لوگوں کو زخمی کرنے کی کوشش میں تھا۔ ملکی میڈیا پر ایسی فوٹیج بھی دکھائی گئی، جس میں حملہ آور کو ‘اللہ اکبر‘ کے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

سڈنی پولیس نے حملہ آور کی عمر اکیس برس بتائی ہے اور ممکنہ طور پر اس کے دماغ میں خلل ہے۔ پولیس کو اس مناسبت سے طبی ریکارڈ بھی مل گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس شخص نے اس سے پہلے ایک خاتون کو ہلاک بھی کر دیا تھا اور اُس کے بعد ہی وہ چاقو سے حملے کرنے کی کوشش میں تھا۔ پولیس نے اس کے ہاتھوں زخمی ہونے والی دوسری خاتون کی حالت کو مستحکم قرار دیا ہے۔

آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز کی پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ ابھی تک اس مبینہ ملزم کے کسی دہشت گرد تنظیم کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے بھی کوئی معلومات دستیاب نہیں۔ پولیس کمشنر کے مطابق ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس شخص کے ذہن پر امریکا میں نسل پرستانہ حملے کے علاوہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد پر کیے گئے حملوں کے اثرات بھی ہو سکتے ہیں۔

اس چاقو بردار شخص کو نصف درجن کے قریب عام شہریوں نے مزید افراد پر حملے کرنے سے روکنے کی کامیاب کوشش کی۔ انہی افراد نے اس شخص کو گرا کر اپنی گرفت میں بھی لے لیا تھا۔ اس کو گرانے کے لیے ایک کرسی اور پلاسٹک کا ایک کریٹ استعمال کیے گئے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے سڈنی کے ان شہریوں کو ملکی ہیرو قرار دیا ہے، جنہوں نے اس چاقو بردار ملزم کو قابو کر کے پولیس کے حوالے کیا۔ موریسن نے بھی مبینہ ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کی۔ انہوں نے اس حملے سے خوف زدہ ہونے والے افراد اور زخمی ہونے والی خاتون کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

سڈنی شہر کی ایک کنسلٹینسی فرم کے چار ملازمین نے اپنے دفتر میں سے اس مسلح شخص کو دیکھا اور پھر وہ بھاگتے ہوئے دفتر سے باہر نکل کر اس گروپ میں شامل ہو گئے جنہوں نے حملہ آور کو اپنے گھیرے میں لیا۔ ان میں ایک سے کولمبین نژاد الیکس رابرٹس، دو برطانوی شہری لی کوٹہبرٹ اور بھائی پال کے علاوہ لُوک نامی شخص خاص طور پر آگے آگے تھے۔

پال کوٹہبرٹ کا کہنا تھا کہ یہ ایک دہشت گردانہ حملہ تھا اور اس میں کوئی شک و شبہ نہیں۔ الیکس رابرٹس کے مطابق اُن کے ساتھیوں نے فوری طور پر دفتر سے نکل کر حملہ آور کا تعاقب کیا حالانکہ ہر طرف خوف پھیلا ہوا تھا۔

Share this:
Mexico Protest
Previous Post میکسیکو: پولیس کے ہاتھوں کم عمر لڑکیوں کا ریپ، عوامی مظاہرے
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی بھیانک داستانیں سامنے آنے لگیں
Indian Army Violence

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.