geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میکسیکو: پولیس کے ہاتھوں کم عمر لڑکیوں کا ریپ، عوامی مظاہرے

August 13, 2019 0 1 min read
Mexico Protest
Share this:

Mexico Protest

میکسیکو سٹی (جیوڈیسک) میکسیکو کے دارالحکومت میں متعدد پولیس افسران کی طرف سے دو مختلف واقعات میں دو نوجوان لڑکیوں کے مبینہ ریپ کے واقعات کے خلاف وسیع تر عوامی احتجاج کیا گیا۔ ایک واقعے میں ملوث چار پولیس اہلکار ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔

ان دونوں واقعات میں دو ٹین ایجر لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ان جرائم کے مرتکب مبینہ طور پر دارالحکومت میکسیکو سٹی کے وہ مرد پولیس اہلکار ہوئے، جنہیں دراصل انہی لڑکیوں اور دیگر شہریوں کا کسی بھی طرح کے جرائم کا نشانہ بننے کے خلاف تحفظ کرنا تھا۔

میکیسکو سٹی میں ان جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے، جن میں خواتین کی اکثریت تھی، متاثرین کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے جو نعرے لگائے، ان میں یہ نعرہ بھی شامل تھا، ”وہ (پولیس اہلکار) ہماری حفاظت نہیں کرتے، وہ ہمیں ریپ کرتے ہیں۔‘‘

اس احتجاج کے دوران ان مظاہرین نے میکسیکو سٹی میں سکیورٹی ہیڈکوارٹرز اور مقامی پراسیکیوٹر کے دفتر کے سامنے پیر بارہ اگست کو کئی گھنٹے تک احتجاج کیا۔ اس احتجاج کے دوران مظاہرین شدید غصے میں کافی حد تک قابو سے باہر بھی ہو گئے۔ اس دوران انہوں نے شہر میں سلامتی امور کے نگران وزیر اور متعدد پولیس اہلکاروں پر سپرے بھی کر دیا۔ اس کے علاوہ ان مظاہرین نے اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر کے باہر ایک خنزیر کے سر کی علامتی نمائش بھی کی اور پتھراؤ کرتے ہوئے اس دفتر کی عمارت کے شیشے بھی توڑ دیے۔

پولیس حکام ریو ڈی جنیرو میں کریک (کوکین کی ایک قسم) کی عادی ایک حاملہ عورت کو گرفتار کر رہے ہیں۔ امریکا میں وباء کی صورت اختیار کرنے کے بیس برس بعد یہ منشیات برازیل میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہے۔

اس موقع پر شہر میں سلامتی امور کے نگران وزیر اورٹا نے مظاہرین سے یہ وعدہ بھی کیا کہ دونوں نوجوان لڑکیوں کے مبینہ ریپ کے مرتکب تمام پولیس اہلکاروں کے خلاف غیر جانبدارانہ چھان بین کی جائے گی اور اگر وہ قصور وار پائے گئے، تو انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی، کیونکہ ‘پولیس کا کام خواتین اور لڑکیوں سمیت تمام شہریوں کی حفاظت‘ کرنا ہے۔

ارجنٹائن کی عورتیں اور مرد 16 سالہ لڑکی لوسیا پیریز کے ساتھ ہونے والی جنسی زیادتی کے خلاف بڑی تعداد میں سٹرکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان میں سے اکثریت نے کالے لباس پہن کر ہلاک شدہ لڑکی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

ان واقعات میں سے ایک میں ایک 17 سالہ لڑکی کو تین اگست کو چار پولیس اہلکاروں نے پولیس ہی کی ایک گشتی گاڑی میں ریپ کیا تھا۔

پھر اس جرم کے خلاف عوامی احتجاج اس لیے بھی شدت اختیار کر گیا تھا کہ شہر کی خاتون پراسیکیوٹر نے یہ کہہ دیا تھا کہ ان مبینہ ملزمان کے خلاف اب تک اس لیے کوئی الزامات عائد نہیں کیے جا سکے کیونکہ متاثرہ لڑکی نے ابھی تک ملزمان کی باقاعدہ شناخت نہیں کی۔

دوسرے واقعے میں ایک 16 سالہ لڑکی کو صرف چھ دن بعد ہی نو اگست کو ایک پولیس اہلکار نے شہر کے ایک وسطی حصے میں ریپ کر دیا تھا۔ اس پولیس اہلکار کو بعد میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

خواتین کے خلاف منظم جرائم

میکسیکو میں خواتین کے خلاف جان لیوا اور جنسی نوعیت کے جرائم کا ریکارڈ بہت ہی خراب ہے۔ اقوام متحدہ کے مطابق اس ملک میں خواتین کے خلاف مہلک جرائم اتنے زیادہ ہیں کہ وہاں ہر روز اوسطاﹰ نو خواتین قتل کر دی جاتی ہیں۔

میکسیکو کے قومی ادارہ برائے شماریات کے مطابق اس ملک میں 44 فیصد خواتین کو اپنے مرد ساتھیوں کے ہاتھوں تشدد کا سامنا رہتا ہے اور کم از کم 66 فیصد میکسیکن خواتین ایسی ہیں، جو اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار کسی نہ کسی صورت میں تشدد کا نشانہ بن چکی ہیں۔

Share this:
Died 4 Brothers in Karachi
Previous Post کراچی: لانڈھی میں کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھرنے سے 4 بھائی جاں بحق
Next Post حملہ آور نے ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگائے تھے، آسٹریلوی پولیس
Australian Police

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.