geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بابری مسجد تنازعہ کے حل کے لئے قائم کمیٹی تنازعہ کا شکار

March 9, 2019March 9, 2019 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے ستر برس پرانے بابری مسجد اور رام مندر اراضی کے معاملے کے پرامن حل کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے آج آٹھ مارچ کو ثالثی کمیٹی مقرر کردی۔ تاہم یہ ثالثی کمیٹی بھی تنازعہ کا شکار ہو گئی۔

بھارتی سپریم کورٹ نے آج عدالت عظمیٰ کے سابق جج فقیر محمد ابراہیم خلیف اللہ کی صدارت میں تین رکنی ثالثی کمیٹی کا اعلان کیا اور اس کمیٹی کو آئندہ آٹھ ہفتے کے اندر مصالحت کی کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیا۔ کمیٹی کے دیگر اراکین میں سماجی کارکن اور ’آر ٹ آف لیونگ‘ کے بانی شری شری روی شنکر اور سینئر وکیل شر ی رام پانچو شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رنجن گوگوئی کی صدارت والی پانچ رکنی آئینی بینچ نے یہ کہا کہ ’’ہمیں اس مسئلے کے حل کے لئے ثالثی کا راستہ اپنانے میں کوئی قانونی رکاوٹ نظر نہیں آتی۔‘‘ آئینی بینچ نے یہ بھی واضح کیا کہ ثالثی کمیٹی میں حسبِ ضرورت مزید افراد کو شامل کیا جاسکتا ہے اور یہ کمیٹی قانونی مدد بھی لے سکتی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے تاہم یہ ہدایت دی کہ معاملے کی حساسیت کے مدِنظر بات چیت کا پورا عمل بند کمرے میں ہوگا اور اس کی میڈیا رپورٹنگ پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔ خیال رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے ثالثی کے معاملے پر سماعت مکمل کرنے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

بابری مسجد تنازعہ کے اہم فریق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے رکن اور بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ اگر مصالحت کی کوشش ہوتی ہے تو ہم اس میں تعاون کریں گے۔ لہٰذا اب جو بھی کہنا ہے وہ مصالحت کے لئے تشکیل شدہ پینل میں کہیں گے۔‘‘ اس معاملے کے ایک ہندو فریق نرموہی اکھاڑہ کے مہنت رام داس نے بھی فیصلے پر خوشی اظہار کرتے ہوئے کہا ’’ ہم خوش ہیں کہ عدالت بھی اس مسئلے کاحل تلاش کرنا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مصالحت کا عمل آج سے ہی شروع ہوجائے۔‘‘

دوسری جانب بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما اور ممبر پارلیمان سبرامنیم کے خیال میں بھارت کے مسلمان شہریوں کے لئے یہ ثابت کرنے کا ایک نایاب موقع ہے کہ وہ دنیا کے دیگر حصوں میں رہنے والے مسلمانوں سے مختلف ہیں۔

ثالثی کمیٹی میں ’آرٹ آف لیونگ‘ کے بانی شری شر ی روی شنکر کی شمولیت پر متعدد حلقوں کی جانب سے اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں۔ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اورممبر پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کے مطابق بہتر ہوتا کہ کمیٹی میں غیر جانبدار افراد شامل کیے جاتے۔ ان کے بقول، ’’شری شری روی شنکر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ اگر مسلمان ایودھیا میں اپنا دعویٰ نہیں چھوڑیں گے تو بھارت بھی شام بن جائے گا۔‘‘ اسد الدین اویسی نے مزید کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ روی شنکر اپنے ماضی کے بیانات سے خود کو الگ کرکے نئے سرے سے کام کریں گے۔

دہلی میں تاریخی جامع مسجد کے امام سید احمد بخاری نے ثالثی کمیٹی سے روی شنکر کا نام خارج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روی شنکر بابری مسجد کی جگہ صرف رام مندر کی تعمیر چاہتے ہیں اور وہ مسلمانوں سے کہہ چکے ہیں کہ اپنی مسجد ایودھیا سے باہر تعمیر کریں۔

ثالثی کمیٹی کی تشکیل پر سماجی تجزیہ کار اور دہلی یونیورسٹی میں پروفیسر اپوروا نند نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مصالحت بہت ہی اچھی چیز ہے، مصالحت ہونی چاہیے لیکن اس کے لیے ابھی ماحول مناسب نہیں۔ ان کے مطابق اگلے چند ہفتوں کے دوران ملک میں عا م انتخابات کی سرگرمیاں عروج پر رہیں گی اور اس سے قبل قومی سلامتی کا شور بھی بلند کیا جا چکا ہے۔ اپوروا نند کے بقول، اسی تناظر میں ملک میں مسلمانوں پر زبردست دباؤ ہے اور ایسے حالات میں آرام سے مصالحت کی بات ہونا ہی مشتبہ ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتخابی ماحول میں مصالحت کی اس کوشش کا مکمل فائدہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہوگا، جو دوسری مرتبہ اقتدار میں آنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اگر فیصلہ ہندوؤں کے حق میں گیا تو ’بی جے پی‘ یہ دعویٰ کرے گی کہ اس نے اپنا ایک اہم انتخابی وعدہ اور ہندو شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا۔ بی جے پی کی مخالف سیاسی جماعتوں کے لئے اس کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہوگا۔

خیال رہے کہ ایودھیا میں تقریباﹰ پانچ سو برس پرانی بابری مسجد کو چھ دسمبر 1992ء کو ہندو انتہاپسندوں کے ایک ہجوم نے منہدم کردیا تھا۔ ہندو تنظیمیں منہدم بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر کی مسلسل کوشش کر رہی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ بھگوان رام اس مقام پر پیدا ہوئے تھے اور وہاں مندر توڑ کر 1528ء میں بابری مسجد تعمیر کی گئی تھی۔

Share this:
Submarine
Previous Post بھارت کے لیے تیسری روسی جوہری آبدوز، تین ارب ڈالر کا معاہدہ
Next Post بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو بزدل قرار دے دیا
Bilawal Bhutto - Imran Khan

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.