geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پیران پیر

November 30, 2020 0 1 min read
Hazrat Sheikh Abdul Qadir Jilani Ghous Pak
Share this:

Hazrat Sheikh Abdul Qadir Jilani Ghous Pak

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

اہل بغداد حیرت سے شیخ صدقہ بغدادی کو دیکھ دہے تھے جو بآواز بلند دنیا و مافیا سے بے خبر ایک ہی بات کہے جارہے تھے کہ ایسا کوئی نہیں ہے جو مجھ جیسا ہے ۔ عالم ِ جذب و سکر میں وہ خود سے اور اہل دنیا سے بھی بے خبر ہو چکے تھے جذب اور حال ان پر طاری تھا اور وہ بار بار یہی کلمات دہرائے جا رہے تھے ۔ ان کے الفاظ کی باز گشت آخر کار خلیفہ وقت تک بھی پہنچ گئی آپ کے کلمات کی سزا کے طور پر شرعی حد کے تحت آپ کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ۔ لیکن پھر اہل بغداد نے جو منظر دیکھا اسے دیکھ کر وہ تصویر حیرت بن گئے جیسے ہی جلاد نے شیخ صاحب کا سر قلم کر نے کے لیے ہا تھ کو حرکت دینا چاہی تو اس کا بازو شل ہو کر جیسے پتھر کا ہوگیا ہو جلاد جیسے سنگی مجسمہ بن گیا ہو وہ بے حس و حرکت کھڑا تھا جیسے پتھر کا مجسمہ ہو ۔ اب اہل بغداد پر شیخ صدقہ کی روحانی جلالت کا رعب بیٹھ چکا تھا سرکاری اہل کاروں نے خلیفہ کر جا کر سارا ماجرا سنایا تو خلیفہ وقت خود چل کر شیخ صدقہ کے پاس آیا اور جھک کر معافی کا خواستگار ہوا اور فوری طور پر عزت و احترام سے آپ کی رہا ئی کا حکم دیا ۔ شیخ صدقہ عالم جزب میں دنیا و مافیا سے بے خبر تھے وہ قید خانے سے نکل کر بغداد کی گلی کوچوں میں آگئے ۔ یہاں پر شیخ صاحب نے حیران کن منظر دیکھا کہ ہزاروں لوگ عقیدت و احترام سے ایک مدرسے کی جانب رواں دواں ہیں۔

شیخ صدقہ بھی اِس قافلے میں شامل ہو کر مدرسے کی طرف چلنے لگے ۔ وہ چلتے جا رہے تھے اور زبان ہر وہی کلمات جا ری تھے کہ ایسا کو ئی نہیں جو میرے جیسا ہو اِس وقت کو ئی بھی ایسا نہیں ہے جو میرے ہم پلہ ہو اِسی حالت ِ جذب میں وہ قافلے کے ہمراہ مدرسے میں داخل ہو گئے ۔ جیسے ہی وہ اِس مدرسے میں داخل ہو ئے تو اچانک انہیں لگا جیسے ان کے اندر سے کو ئی چیز نکل گئی ہو اور وہ عالم ہوش میں آگئے مدرسے میں درود و سلام تسبیح و تہلیل کی آوازیں گو نج رہی تھیں مدرسے کے درو دیوار سے بھی ایسی ہی وجد انگیز آوازیں آرہی تھیں اور پھر اچانک حاضریں پر ایک عقیدت بھرا سکو ت طاری ہو گیا تمام حاضرین کی نظریں ایک سمت اٹھی ہو ئی تھیں شیخ صدقہ نے بھی ادھر دیکھا تو کیا منظر دیکھتے ہیں کہ مدرسے کے حجرے سے ایک دبلے پتلے نو رانی بزرگ بر آمدہو ئے ہیں درمیا نہ قد گندمی رنگ اور چہرے پر ہزاروں چاند ستاروں کا ملکوتی نور پھیلا ہو ا ہے ۔

ان بزرگ کے چہرہ انور کو دیکھتے ہیں ہزاروں عقیدت مندوں نے اپنے دامن چاک کر ڈالے آنے والے بزرگ جدھر نظر اٹھاتے رنگ و نور کی برسات برساتے جا تے لوگ دیوانہ وار آپ کو دیکھکر تڑپ رہے تھے ۔ یہ منظر شیخ صدقہ کے لیے بہت حیران کن تھا شیخ صدقہ حیرت کے سمندر میں غرق یہ سوچے جا رہے تھے کہ آنے والے بزرگ نے ابھی نہ کو ئی کلام کیا اور نہ ہی قاری صاحب کو قرآت کاحکم دیا پھر لوگوں میں اتنا زیادہ ردِ عمل کیوں ہوا ابھی شیخ صدقہ انہی خیالوں میں گم تھے کہ آنے والے بزرگ نے ایک نظر بھر کر شیخ صدقہ کو دیکھا اور پر جلال آواز میں کہا میرا ایک مرید صرف ایک قدم میں بیت المقدس سے یہاں آگیا ہے ا س نے میرے ہا تھ پر تو بہ کی ہے گریباں چاکی دراصل اسی کی ضافت ہے آنے والے بزرگ کی آواز کے جلال سے شیخ صدقہ کے حواس گم ہو چکے تھے انہوں نے دل میں سو چا جو شخص ایک ہی قدم میں بیت المقدس سے بغداد پہنچ جا ئے و ہ اس بات سے توبہ کر تا ہے روحانیت کے اِس مقام پر فائز بندے کو بھلا پیر کی کیا ضرورت رہ جاتی ہے اِسی دوران ایک بار پھر آنے والے بزرگ کی با رعب آواز نے فضاں میں ارتعاش پیدا کیا اور حاضر ین اور شیخ صدقہ کی سماعتوں میں شگاف ڈالے جو شخص وقت کی لگام کھینچنے پر قادر ہو نے کے باوجود مجھ سے رجوع نہ کر ے تو وہ اِس امر کا محتاج ہو تا ہے کہ میں اسے راہ حق دکھاں اور پھر آنے والے بزرگ منبر پر کھڑے ہو کر بولنا شروع ہو ئے آپ کی با رعب آواز چاروں طرف گونج رہی تھی آپ فرما رہے تھے میری تلوار مشہور ہے میری کمان چلے پر اور میرا تیر کمان پر چڑھا ہوا ہے میرا تیرصائب اور میرا نیزہ بے خطا ہے میرا گھوڑا زین کسا ہوا ہے اور میں رب ذولجلال کی روشن آگ ہوں وہ سمندر ہو ں جس کا کو ئی کنارہ نہیں ہے میں صبر میں رہ کر بھی کلام کر نے والا ہوں ۔میں محفوظ ہو ں اور ملحوظ ہو ں اے پہاڑوں میں رہنے والے لوگوں تمہارے پہاڑ ٹوٹ گئے گر جا والو ! تمہار ے گر جا گھر گئے تم خدا کی طرف آ میں خدا کے احکامات میں سے ایک ہوں اور سنو میں وہ ہوں جس سے ایک دن اور ایک رات میں ستر دفعہ کہا جا تا ہے کہ ہم نے تجھے اپنے لیے پسند کیا تا کہ تو ہماری آنکھوں کے سامنے پرورش پا ئے۔

منبر پر کھڑے بزرگ کی پر جلال آواز گو نج رہی تھی ان کی ہیبت اور جلال کا یہ عالم تھا ہزاروں لو گوں کی موجودگی کے با وجود کسی کے سانس لینے کی آواز تک نہ آرہی تھی لوگ حیرت و سکوت میں سنگی مجسموں کا روپ دھارے بیٹھے تھے ۔ جیسے ان کے جسموں سے روحیں پرواز کر گئی ہوں ۔ ہوا میں فضا بھی دم بخود بے حس و حر کت ہو چکی تھیں کہ کہیں بے ادبی نہ ہو جا ئے ۔اور پھر اہل بغداد نے ایک اور منظر دیکھا شیخ صدقہ جو بار بار اپنی بڑائی کا دعوی کر رہے تھے ایک دم حرکت میں آئے اور دیوانوں کی طرح ہجوم کو چیر تے ہو ئے منبر کی طرف دوڑنے لگے شیخ صدقہ لوگوں کی موجودگی سے بے خبر گر تے اٹھتے دیوانہ وار منبر تلک گئے اور بزرگ کے قدموں پر سررکھ کر بے ہو ش ہو گئے وعظ دینے والے بزرگ شیخ عبدالقادر جیلا نی تھے جن کے حسن و جمال کے سامنے کو ئی دوسرا ولی آج تک نہ ٹھہر سکا جو عروج اور شہرت مالکِ ارض و سما نے شیخ عبدالقادر جیلانی کو عطا کی وہ کسی اور بزرگ کے حصے میں نہ آئی ایسی لا زوال شہرت جیسے قیا مت تک اندیشہ زوال نہیں ، اہل حق کی پو ری جما عت میں جو شہرت اور محبوبیت آپ کے حصے میں آئی وہ کسی اور کو نہ مل سکی ۔ آپ کا وجود اسلام کے لیے نئی زندگی کے مترادف تھا جس نے اجڑے دلوں کے قبرستان میں نئی زندگی ڈال دی آسمان تصوف پر باقی اولیا ستاروں کی مانند ہیں تو آپ اکلوتے چاند ہیں اولیا کی جماعت کو اگر ستاروں کا ہا ر تصور کیا جا ئے تو اِس خوبصورت مالا کا چاند آپ ہیں روحانیت کو اگر ایک چراغ سے تشبیہ دی جا ئے تو اِس چراغ کی لو آپ ہیں ۔

آپ کو قدرت نے حلقہ صوفیا میں سب سے بلند مقام پر فائز کیا آپ کے سحر خطابت کی ایک دنیا اسیر تھی آپ جیسے ہی مسند تلقین پر جلوہ افروز ہو کر خطاب فرماتے تو ستر ہزار لوگوں کا اجتماع سکوت کا شکار ہو جا تا کسی کو سرگوشی تک کا ہوش نہ رہتا نہ کسی کو کھانسنے کا ہوش رہنا یوں محسوس ہو تا جیسے لوگوں کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں جن کے اڑ جانے کے خوف سے لوگ چپ سادھے ہو ئے ہیں آپ کے افکار اور ملفو ظا ت کو قلمبند کر نے کے لیے چار پانچ سو دواتیں مجلس میں لا ئی جاتیں ۔ آپ کے جملے منہ سے نکل کر ہو ا میں تحلیل نہیں ہو تے تھے بلکہ تیر بن کر دل میں کھب جا تے تھے۔

آپ کے وعظ کے وقت لوگوں پر سحر طاری ہو جا تا آپ کے وعظ کی تاثیر کا یہ عالم تھا کہ کئی لو گ شدت جذبات سے اپنے گریبان چاک کر لیتے اور کئی جذبات کی شدت سے اپنی جان کھو دیتے آپ کے وعظ کے بعد کئی جنا زے اٹھتے لگتا ہوائیں فضائیں آسمان زمین ہر کو ئی آپ کا دیوانہ ہے آپ کی پر جلال آواز کی اثر انگیزی کا یہ عالم تھا کہ لوگ پھڑک کر مر جاتے آپ کی مجلس سے کئی بار جنازے اٹھائے گئے آپ کبھی کسی حاکم سے ملنے نہیں گئے البتہ کئی بار خلفا اور وزرا آپ کے در پر حاضر ہو تے آپ کے ہا تھ چومتے مگر آپ انہیں جھٹک دیتے ۔ آپ کے دستر خوان پر فقیروں اور غریبوں کا ہجوم ہو نا جو شہرت آپ کو قدرت نے عطا کی بادشاہ وقت اس کی حسرت ہی کرتے رہ گئے۔ حق تعالی نے آپ کو دینی اور روحانی خدمات کے لیے پیدا کیا تھا ِس لیے آپ تمام خو بیاں دے کر بھیجا تھا تدریس اور خطابت میں آج تک کو ئی آپ کا ثا نی نہ بن سکا ۔ یہی وجہ ہے کہ اہل دنیا آج بھی آپ کو شہنشاہ ِ بغداد ، شاہ جیلانی محبوب سبحانی ، شیخ الاسلام اور خلقِ خدا آپکو غوث ِ اعظم کہتی ہے اور عوام و خواص آپ کو پیرانِ پیر کہتے ہیں بلا شبہ غوثِ اعظم کی شان سب سے بلند اور نرالی ہے۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Humanity Help
Previous Post زندگی کا مقصد سمجھئے
Next Post شیشہ نوشی باعث تباہی و بربادی
Shisha Smoking

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.