geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غزوہ بدر

May 1, 2021 2 1 min read
Battle of Badr
Share this:

Battle of Badr

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

تاریخ اِنسانی اور کرہ ارض کی سب سے اہم اور فیصلہ کن گھڑی آ چکی تھی یہ رمضان ہجری کی رات تھی محبوب خدا ۖ کے ساتھ صرف ستر اونٹ دو گھوڑے اور تین سو آٹھ مجاہدین تھے جن میں سے مہاجرین ساٹھ سے اوپر تھے اور باقی سب انصار تھے آٹھ صحابہ اور تھے جو بوجہ عذر شامل نہ ہو سکے لیکن شہنشاہِ دو عالم ۖ نے ان کو بھی مالِ غنیمت میں سے پورا حصہ دیا لہذا یہ بھی اصحابِ بدر میں شما ر ہو تے ہیں۔ ابتدا میں مکی لشکر کی تعداد تیرہ سو تھی جن کے پاس ایک سو گھوڑے اور چھ سو زریں تھیں اونٹ بہت زیادہ تھے جن کی ٹھیک تعداد معلوم نہ ہو سکی لشکر کا سپہ سالار ابو جہل بن شام تھا اِسی رات اللہ تعالی نے بارش نازل فرمائی جو مشرکین پر موسلا دھار برسی جن سے ان کی پیش قدمی میں رکاوٹ آگئی لیکن مسلمانوں پر یہ بارش ہلکی پھوار بن کر برسی ۔ پیارے آقا ۖ نے لشکر کی ترتیب فرمائی اور میدانِ جنگ تشریف لے گئے وہاں رسول رحمت ۖ نے اپنے ہاتھ کے اشارے سے جگہ بتائی کہ کل فلاں کی قتل گاہ یہ ہے انشا اللہ فلاں کی قتل گاہ یہ ہے اور اگلے دن اِسی طرح ہوا جہاں جہاں نبی کریم ۖ نے اشارہ کیا تھا مشرکین اسی جگہ قتل ہوئے اِس کے بعد رسول دو جہاں ۖ نے وہیں ایک درخت کے پاس رات گزاری۔

بدر کے میدان میں تین سو تیرہ مجاہدین کے مقابلے پر مشرکین مکہ ایک ہزار جنگجو سپاہیوں پر مشتمل فوج کے ساتھ آئے تھے مجاہدین ِ اسلام کے پاس جذبہ جاں نثاری کے سوا کچھ نہ تھا ۔ نہ سواریا ں نہ ہتھیار یہ منظر دیکھ کر رحمتِ دو جہاں ۖ کا دل بھر آیا رقت طاری ہو گئی اور گریہ زاری کے عالم میں رب ذولجلال کے سامنے دعا کے لیے ہاتھ اٹھا دیے اے میرے رب تو نے مجھ سے وعدہ کیا اے اللہ اپنا وعدہ پورا کر پھر آپ ۖ اللہ تعالی کے سامنے سجدہ ریز ہو گئے اور گلو گیر آوار میں فریاد کرنے لگے ۔ اے میرے خدا میں نے اپنی کل کائنات تیری رضا کے لیے میدان میں لا کھڑی کر دی ہے اللہ آ ج اگر یہ چند جانیں ضائع ہو گئیں تو پھر قیامت تک اِس زمین پر تیری عبادت کرنے والا کو ئی نہ ہو گا۔ حضرت ابو بکر صدیق نے جب آپ ۖ کی گریہ زاری اور فریاد و اضطراب بے قراری کو دیکھا تو ان کا دل بھر آیا اپنے محبوب ۖ کی شکستہ دلی دیکھ کر دل بھر آیا اور رو پڑے آگے بڑھے گلو گیر آواز میں عرض کیا ۔ یا رسول اللہ ۖ میرے ماں باپ آپ ۖ پر قربان اللہ آپ ۖ کو ہر گز مایوس نہ کرے گا وہ آپ ۖ سے کیا ہوا وعدہ پورا کرے گا ۔

اس کے بعد رسول اللہ ۖ کو ایک جھپکی آئی پھر آپ ۖ نے سر اٹھا یا اور فرمایا ابو بکر خو ش ہو جا تمھارے پاس اللہ کی مدد آگئی ہے جبرائیل امین آگئے ہیں اِس کے بعد رسول اللہ ۖ نے ایک مٹھی کنکر یلی مٹی لی اور قریش کی طرف رخ کر کے فرمایا چہرے بگڑ جائیں اور ساتھ ہی مٹی ان کے چہروں کی طرف پھینک دی پھر مشرکین میں سے کوئی نہ تھا جس کی دونوں آنکھوں نتھنے اور منہ میں اس مٹھی مٹی میں سے کچھ نہ کچھ نہ گیا ہو ۔ اِسی کی بابت اللہ تعالی کا ارشاد ہے ترجمہ : جب آپ ۖ نے پھینکا تو درحقیقیت آپ ۖ نے نہیں پھینکا اللہ نے پھینکا ۔ مبارزت میں قریش کے تین بہترین شہسوار نکلے عتبہ شیبہ اور ولید مسلمانوں کی طرف سے حضرت حمزہ حضرت علی اور حضرت عبیدہ بن حارث مقابلے پر آئے حضرت حمزہ نے شیبہ کو حضرت علی نے ولید کو قتل کر دیا لیکن عبیدہ بن حارث زخمی ہو گئے تو حضرت علی اور حضرت حمزہ جو اپنے شکا ر سے فارغ ہو گئے تھے دونوں آگے بڑھے اور عتبہ کا کام تما م کر دیا اور زخمی حضرت عبیدہ کو اٹھا لائے قریش اپنے تین نامور جنگجوں کو کھو چکے تھے لہذا اب وہ غضب ناک ہو کر آگے بڑھے اب عام جنگ شروع ہو چکی تھی دوران جنگ چند ایسے ایمان افروز منظر سامنے آئے جو پہلی اور آخری بار وقوع پذیر ہو ئے حضرت ابو عبید بن الجراح اپنی محبوب سے محبوب چیز بھی رسول اللہ ۖ پر قربان کرنا پسند کرتے تھے غزوہ بدر میں ان کا باپ عبداللہ بن جراح کفا ر کی طرف سے آیا تھا وہ ایمان لانے کی وجہ سے ان سے سخت ناراض تھا دو ران جنگ کئی با ر تاک تاک کر حضرت ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا حضرت ابو عبیدہ کچھ دیر بعد طرہ دیتے رہے جب دیکھا کہ وہ باز نہیں آتا تو کہا لا اس دشمن ِ خدا کا کام کر ہی ڈالوں یہ کہہ کر ایک ہی وار کیا اور عبداللہ بن جراح ڈھیر ہو گیا ۔

یہ دنیا کی پہلی اور آخری جنگ تھی ایک طرف اللہ کے دوست اور دوسری طرف اللہ کے دشمن کھڑے تھے یہ سب آپس میں رشتہ دار تھے ایک طرف باپ اور دوسری طرف بیٹا ایک طرف چچا تو دوسری طرف بھتیجا ایک طرف سسر تو دوسری طرف داماد ایک طرف بھائی تو دوسری طرف دو سرابھائی ایک طرف ھٹ دھرم مشرکین اور دوسری طرف اللہ اور اس کے رسول ۖ کے دیوانے متوالے جن کے لیے سب رشتہ داریاں اللہ اور اس کے رسول ۖ کے رشتہ میں ہیچ تھیں ۔حضرت ابو بکر کا بیٹا مشرکین کی طرف سے آیا تھا۔ ایمان لانے کے بعد ایک دن بیٹا عبدالرحمن اپنے والد سے کہنے لگا بدر کے دن آپ کئی مرتبہ میرے تیر کی زد میں آئے مگر میں نے اپنا ہاتھ روک لیا تو قربان جائیں عاشقِ رسول ۖ پر فرمایا خدا کی قسم مجھے رسول اللہ ۖ نے نہ روکا ہوتا تو میں اپنا ہا تھ ہر گز نہ رو کتا ۔

اللہ اور رسول اللہ ۖ کے عشق میں حضرت عمر دیوانے تھے جو بھی مدِ مقابل آتا اس کو قتل کر دیتے اِس معرکہ میں ان کا ماموں عاص بن ہشام بھی مشرکین مکہ کی طرف سے آیا تھا دو رانِ جنگ جب وہ حضرت عمر فاروق کے سامنے آیا تو آپ اس کو قتل کرنے کے لیے جب اس کی طر ف بڑھے تو وہ خوف زدہ ہو کر چلا یا میرے بھانجے کیا تو ہی مجھے قتل کر ے گا تو حضرت عمر نے فرمایا ہاں اللہ اور رسول اللہ ۖ کے دشمن میں ہی تیرا کام تمام کروں گا یہ کہہ کر اپنی تلوار کے وار سے اس کا سر اڑا دیا اور فرمایا جو اللہ کا دشمن ہے وہ ہمارا دشمن ہے۔

حضرت عبدالرحمن بن عوف کا بیان ہے میں جنگ بدر میں تھا کہ اچانک دو نوجوانوں کو دیکھا ان میں سے ایک نے مجھ سے پوچھا چچا جان مجھے ابو جہل دکھا دیں اِسی دوران مجھے ابو جہل نظر آگیا میں نے کہا وہ رہا شکار دونوں اپنی تلواریں لے کر اس پر جھپٹ پڑے اور اسے قتل کر دیا دونوں حملہ آوروں کا نام معاذ بن عمرو اور معاذ بن عفرا تھا حضرت عبد الرحمن کہتے ہیں میں امیہ اور اس کے بیٹے کے درمیان چل رہا تھا کہ امیہ نے پوچھا آپ لوگوں میں وہ کونسا آدمی تھا جو اپنے سینے پر شتر مرغ کا پر لگائے ہو ئے تھا میں نے کہا وہ حضرت حمزہ بن عبدالمطلب تھے امیہ نے کہا یہی شخص ہے جس نے ہمارے اند ر تباہی مچا رکھی تھی ۔ اللہ تعالی نے مسلمانوں کو فتح نصیب کی یہ معرکہ مشرکین کی شکست فاش اور مسلمانوں کی فتح مبین پر ختم ہوا اِس میں چودہ مسلمان شہید ہو ئے لیکن مشرکین کا بھاری نقصان ہو اان کے ستر آدمی مارے گئے اور ستر قید کئے گئے جو زیادہ تر سردار اور بڑے لوگ تھے دوران جنگ آپ ۖ کے چچا زاد حارث بن عبدالمطلب بھی شدید زخمی ہوئے ان کا جسم زخموں سے چور تھا آپ کو اٹھا کر رسول اللہ ۖ کے قدموں میں لایا گیا بڑی محبت سے رسول اللہ ۖ کے چہرہ مبارک کو دیکھا اور کہا یا رسول اللہ ۖ چچا ابو طالب کہا کرتے تھے ترجمہ : ہم محمد ۖ کی حفاظت کریں گے یہاں تک کہ ان کے اردگرد مارے جائیں گے اور اپنے بچوں اور بیویوں سے غافل ہو جائیں گے اِس قول کا ان سے زیادہ مستحق میں ہوں یہ کہا اور رسول اللہ ۖ کے قدموں میں جان دے دی۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Pakistan Coronavirus
Previous Post پاکستان: کورونا مزید 146 زندگیاں نگل گیا، ہلاکتیں 18 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
Next Post غزوہ فتح مکہ
Fatah Makkah

Related Posts

Iran, US Trade Strikes as Trump Dismisses Hormuz Deal

تنگِ ہرمز میں سمجھوتے کی تردید کے بعد ایران اور امریکہ کے درمیان فضائی حملوں کا تبادلہ

May 29, 2026
Quetta Train Services Suspended After Deadly Blast

کوئٹہ دھماکے کے بعد ریلوے آپریشن معطل، جعفر ایکسپریس سمیت متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار

May 29, 2026
UN Adds Israel to Sexual Violence Blacklist

اقوام متحدہ کا اسرائیل کو جنگی جنسی تشدد کی بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ، تل ابیب برہم

May 29, 2026
Dar and Rubio to Tackle Middle East Peace in Washington

واشنگٹن میں آج اہم ملاقات: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار مشرق وسطیٰ امن کے لیے پاکستانی کوششوں پر روبیو سے بات چیت کریں گے

May 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.