geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘ہمارا گھر اور فرنیچر فروخت ہوگیا تھا اور میں فرش پر سونے لگا تھا’

July 26, 2021 2 1 min read
Tiger Sharoof
Share this:

Tiger Sharoof

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بالی وڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے اداکار ٹائیگر شروف نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی زندگی کے سب سے مشکل وقت کے بارے میں بتایا ہے۔

ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ 11 سال کے تھے جب انہوں نے دیکھا کہ ان کا مکان فروخت ہورہا ہے اور ان کے والدین کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے ان کے گھر کا فرنیچر بھی بیچ دیا گیا ۔

اداکار نے انٹرویو میں بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ ہمارا فرنیچر اور سامان ایک ایک کرکے کیسے فروخت ہوا، جو چیزیں میں اپنے ارد گرد دیکھ کر بڑا ہوا وہ غائب ہونا شروع ہوگئیں تھیں، میرا بیڈ چلا گیا، میں فرش پر سونے لگ ،وہ میری زندگی کا بدترین وقت تھا ۔

ٹائیگر شروف کا کہنا تھا کہ میں اُس عمر میں کام کرنا چاہتا تھا لیکن میں جانتا تھا کہ میں اپنے والدین کی مدد کیلئے کچھ نہیں کرسکتا ۔

اداکار نے مزید بتایا کہ یہ 2002 کی بات ہے جب فلم ‘ بوم’ جسے ان کی والدہ آئشہ شروف نے پروڈیوس کیا تھا ، تھیٹر کی ریلیز سے قبل ہی انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی تھی۔

کیزاد گوستاڈ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن ، جیکی شروف ، گلشن گروور ، پدما لکشمی ، مدھو سپرے ، زینت امان اور کترینہ کیف شامل تھے، وہ کترینہ کی پہلی فلم تھی۔

فلم چل نہ سکی جس کی وجہ سے میرے والد نے باندرا میں 4 کمروں کا اپارٹمنٹ بیچ دیا اور چھوٹے سے مکان میں منتقل ہوگئے تھے۔

ٹائیگر شروف نے بتایا کہ اس وقت سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، فلم انڈسٹری میں شامل ہونے کے بعد میں نے اپنی والدہ سے وعدہ کیا تھا کہ میں ان کا گھر واپس خریدوں گا۔

ٹائیگر شروف نے 2014 میں’ ہیروپنتی ‘فلم سے اپنے کیر یئر کی شروعات کی تھی، 2017 تک انہوں نے اپنا وعدہ پورا کرنے کے لیے کافی رقم کمالی تھی، مگر ان کے والدین نے واپس اس گھر میں رہنے سے انکار کردیا تھا۔

جیکی شروف نے ایک انٹرویو میں اپنے بیٹے کی جانب سے گھر واپس خریدنے کے بارے میں بات کرتے ہو ئے کہا تھا کہ “مجھے اپنے دونوں بچوں پر فخر ہے، وہ اتنے مضبوط ہیں انہوں نے اپنا گھر واپس لے لیا مگر میری بیوی اس گھر میں رہنا نہیں چاہتی تھی لیکن میرے بیٹے کی سوچ اچھی تھی کہ وہ اپنی ماں اور اپنے خاندان کیلئے گھر بنائے”۔

Share this:
Azad Kashmir Election
Previous Post اے جے کے الیکشن، پی ٹی آئی، پی پی اور ن لیگ ایک ایک نشست پر کامیاب، غیرحتمی و غیرسرکاری نتیجہ
Next Post امیزون پلیٹ فارم برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا
Amazon

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.