geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اٹک میں تبدیلی کا جن بوتل سے باہر آ گیا

February 16, 2019 0 1 min read
Attock
Share this:

Attock

تحریر: اقبال زرقاش

ملک بھر میں تبدیلی کا نعرہ لگا کر آج برسر اقتدار حکمران عوام کو تبدیلی کی تصویر تو نہ دکھا سکے البتہ لفظ” تبدیلی ” آج مزاق بن کر رہ گیا ہے۔ آج گلی کوچوں میں چھوٹے چھوٹے بچے کھیلتے ہوئے جب کسی کھیل میں ہار جاتے ہیں تو وہ اپنی ہار تسلیم کرنے کے بجائے فلک شگاف نعرہ بلند کرتے ہیں کہ” تبدیلی آئی ہے”, کھیل پھر دوبارہ نئے سرے سے کھیلیں گے تب پتہ چلے گا کہ کون ہارا اور کون جیتا۔ آج ملک بھر میں تبدیلی سرکار نے بھی کچھ ایسا ہی کھیل رچا رکھا ہے جب حکمرانوں کو عوام کے ساتھ کئے گئے وعدے یاد دلائے جاتے ہیں تو وہ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہمیں ابھی آئے دن ہی کتنے ہوئے ہیں جو آپ ہمیں ہمارے وعدے یاد دلا رہے ہیں ۔دن جس تیز رفتاری سے گزر رہے ہیں،پی ٹی آئی کا گراف بھی عوام میں اتنی تیزی سے گرتا جا رہا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت اپنی نالائقی تسلیم کرنے کے بجائے عوام سے اور ٹائم مانگ رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے بھی اس طرح ٹائم گزار دیا اور الیکشن میں عوام کا ردعمل دیکھ کر ان کے ہوش اُڑ گئے یہی صورت حال پی ٹی آئی کی بنتی جا رہی ہے عوام اب تبدیلی سرکار کو ٹائم دینے کے لیے تیار نہ رہے پی ٹی آئی کے پاس یہ آخری موقع تھا اور ہے اگر وہ اس ڈگر پر چلتی رہی تو آئیندہ ان کی چھٹی صاف نظر آرہی ہے۔

اب تک کی صورت حال کے مطابق پی ٹی آئی اپنی ساکھ ُبری طرح گنوا چکی ہے۔ دیگر اضلاع کی طرح اٹک میں بھی پی ٹی آئی ایم این اے اور ایم پی اے کے گماشتوں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ۔ حسب سابق مسلم لیگ ن کے لوگوں نے جو طریقہ کار اپنایا ہوا تھا وہی طریقہ واردات آج پی ٹی آئی کے چند ٹائوٹوں نے اپنایا ہوا ہے۔ پٹواریوں کی تعیناتی پر رشوت، رجسٹری محری کی تعیناتی پر لاکھوں روپے ماہانہ بھتہ، اپنی پسند کے ایس ایچ او کی تعیناتی، ہر محکمہ میں من پسند افراد کی تعیناتیوں پر لین دین کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی حکومت کے ادوارکے پرانے “مال بنائو”فارمولے آزما کر اپنی تجوریاں بھری جا رہی ہیں۔

ڈسڑکٹ اٹک میں تو سوئی گیس اور واپڈا کے محکمہ میں ایک پی ٹی آئی ایم پی اے نے اپنے کار خاص کو بٹھا رکھا ہے جو میڑکی تنصیب پر لین دین کا حساب رکھتا ہے کہ کہیں محکمہ والے رشوت کے پیسوں میں اسکے ساتھ ہیرا پھیری نہ کردیں ۔ بجلی کے میڑ کی تنصیب کے لیے دس ہزار جبکہ سوئی گیس کے میڑ کی تنصیب کے لیے تیس ہزار روپے رشوت کے نرخ مقرر ہیں۔ سیاسی ٹائوٹ رشوت کے عوض میڑ لگوا کر پیسے بٹور رہے ہیں ۔محکمہ مال کے اردگرد بھی وہی سیاسی ٹائوٹ سرگرم نظر آتے ہیں ۔ اٹک پاسپورٹ آفس کے باہر بھی یہی صورت حال ہے کوئی محکمہ ایسا نہیںجہاں پر سیاسی ٹائوٹ بُرجمان نہ ہوں ۔

اب پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کا حق بنتا ہے کہ وہ اٹک میں ہونے والے گھنائونے کھیل کی مانیٹرنگ کریں اور ایسے افراد کو پارٹی سے باہر کریں جو پی ٹی آئی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ بلدیہ اٹک پر ن لیگ کی حکمرانی ہے اور وہاں بھی صورت حال اس سے مختلف نہیں ۔ گندگی اور غلاظت سے شہر کی صورت حال ابتر ہوچکی ہے۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن اٹک میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے ٹریفک کے مسائل سے ہر شہری پریشان ہے مگر کہیںاصلاح احوال کی صورت نظر نہیں آ رہی ۔ ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن اور چند اخبارات کے تراشے حکام بالا کو دکھا کر بَری الذمہ ہو جاتی ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی مخصوص لوگ اپنا کام کر رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ کے قصیدے لکھ لکھ کر پوسٹس کی تشہیر کی جاتی ہیں۔ ایسا گھنائونا کھیل شہر کی تباہی کا باعث بن رہا ہے۔عام آدمی تجاوزات اور ٹریفک کی صورت حال سے ذہنی اذیت کا شکار ہو چکا ہے۔ اٹک میں سیاسی طور پر ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ پی ٹی آئی ایم این اے میجر ر طاہر صادق جو کسی دور میں اٹک کے مسیحاء سمجھے جاتے تھے آج خاموش نظرآتے ہیں گو کہ اٹک کے عوام آج بھی ان سے والہانہ محبت رکھتے ہیں کیونکہ وہ ایک عوامی لیڈر ہیں تاہم پارٹی میں شاید ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور وہ حالات دیکھ کر خاموش دیکھائی دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی ایم پی اے یاور بخاری الیکشن سے پہلے بڑے متحرک تھے لیکن اب وہ سراسر تبدیلی کی راہ پر گامزن ہیں جسے کسی دور میں پی پی پی کے سابق ایم پی اے ملک شاہان حاکمین میں بھی اٹک کے عوام نے تبدیلی دیکھی اور پھر انہیں دوہزار سے زائد ووٹ نہ مل سکے۔یہی صورت حال ایم پی اے یاور بخاری کی نظر آ رہی ہے ۔ پی ٹی آئی کے حقیقی ورکر ان سے سخت نالاں ہیں جس کا اظہار وہ سرعام محفلوں میں کرتے نظر آتے ہیں۔
Iqbal Zarqash

تحریر: اقبال زرقاش

Share this:
Engr Iftikhar Chaudhry
Previous Post سعودی ولی عید کی آمد بہار کی آمد ہے ہم انہیں بلاد الثانی پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ انجینئر افتخار چودھری
Next Post فوک گلوکار راشد علی کی پہلی برسی
Rashid Ali

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.