geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فوک گلوکار راشد علی کی پہلی برسی

February 16, 2019 0 1 min read
Rashid Ali
Share this:

Rashid Ali

تحریر : بائو اصغر علی

فوک گلوکاری کے میدان میں پوری دنیا میں پنجاب کا شیر کہلاوانے والا گلوکار راشد علی ہم سے بچھڑے ایک سال بیت گیا مگر آج بھی فوک موسیقی میں اس کی یاد تازہ ہے ،راشد علی کا گیا گیت ”اچے اچے محل تیرے تھلے نی ساڈے ڈیرتیرے دم دیا خیرہ منگا اسی مسافر تیرے”میں یہ سبق بھی ہے کہ اس دنیا فانی میں ہم سب مسافر ہیں ،یو ں تو راشد علی کے بے شمار گیت سپر ہٹ ہوے مگر”اچے اچے محل” راشد علی کی زندگی کا پہلا شہکارگیت تھا جس نے پوری دنیا میں فوک کیت سننے والے شائقین کے دلوں پر راج کیا ،اس سے پہلے راشد علی کے لوکل لائیول پہ گیت ریکارڈ ہوے مگر کامیاب ہونے میں ناکام رہے ،پھر اس گیت نے 2004ء میں راتوں رات راشد علی کی زندگی بدل دی فوک گیتوں میں سے پاکستان کے ہر علاقے سے ،،اچے اچے محل ،، کی آواز آنے لگی پھر اس کے بعد ،،ماہی دے نین نشیلے تے سوہنی گل وچ گانی ،، نے بھی اسی طرح پوری دنیا میں دھوم مچائی رکھی ،اس کے بعد راشد علی کے کچھ البم اتنے کامیاب نہ ہوسکے کچھ عرصے کے بعد راشد علی نے 2006ء میں پھر محلوں کی یاد تازہ کی جب اس کا گیت ،، محلا ں دیئے رانیے تو محلاں وچ رہوں،،منظر عام پر آیا تو راشد علی کے چرچے ہونے لگے پھر ”پیار دی کہانی سر عام ہوگئی ،،اگ لاوا ںہار شنگا را نو ں میں پنڈھ دردا دی چائی اے ،،یا تے سانوں بھل گیا ماہی یا ہوسی مجبور،،اسا تیرے نال لایاں نی سوہنیے اسا تیرے نال لایاں،، اسی وی عشقاں دے مارے نی،، اور بہت سے شہکار گیت سپر ہٹ گئے ،،راشد علی کے چاہنے والو ں کو ،،وے میں رہواں وینیاں میرا ڈھول ہجے نہیں آیا ،، بھی کبھی نہیں بھول سکے گا، راشد علی واحد لوک فنکار گلوکار تھے جو منصور ملنگی ،عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی ،اللہ دتہ لونے والا اور اکرم راہی کے بعد پوری دنیا میں مقبول ہوئے اس کے بعد ایسی شہرت کسی اور فوک گلوکار کو نصیب نہ ہو سکی۔

راشد علی میرا بڑا پیارادوست تھا میری اس کی اکثر ملاقات ہوتی رہتی تھی ایک بار میں نے راشد علی سے پوچھا کہ یار آپ کی آواز اور شاعری میں اتنادرد ہے کہ جو بھی سنتا ہے درد میں ڈوب جاتا ہے آخر راز کیا ہے تو راشد نے کہا بائو جی یہ راز عشق ہے اس کو نہ پھولوں تب مجھے پتہ چلا کہ یہ سارا کمال تو عشق کی نا کامی کی وجہ ہے مگرراز تو کھل گیا کہ راشد علی کسی سے محبت کرتے تھے جس میں ناکامی ہو گئی اور اس کی شادی بھی کہی اور ہوگئی اور پھر راشد علی کو بھی اپنے والدین کی بات مان کر اپنے والدین کی پسند کے مطابق شادی کرنی پڑی،اور محبت میں ناکامی کے بعد راشد علی نے بچپن کے شوق کو اپنا مقصد بنا لیا اور موسیقی کی دنیا میں انٹری دے دی جو کامیاب ہو گئی۔

اس دن راشد علی نے مجھے بتایا کہ جس سے میں عشق کرتا ہو ں وہ مجھے مل تو نہیں سکی مگر میرے گیت سن کر روتی ضرور ہیں ،میں نے کہا آپ کو کیسے پتہ کہ وہ آپ کے گیت سن کر روتی ہے تو راشد علی نے کہا میرابھی قاسد مجھے ہر خبر دیتا ہے اور جو عشق کرتے ہے وہ اپنے محبوب سے با خبر رہتے ہیں بے خبر نہیں ،راشد علی کے پنجابی اورسرائیکی گیت زیادہ سپرہٹ ہوے راشد علی گے گیت پنجابی فلموں میں بھی ریکارڈ ہوے اور راشد علی نے نصیبولال ،نورہ لال ودیگر کے ساتھ کپل گیت بھی گائے جو بے حد مقبول ہوے راشد علی کا تعلق ننکانہ ،واربرٹن کے پسمندہ علاقے تھابل موڑ سے تھا۔

راشد علی نے 1998ء میں دنیا موسیقی میں قدم رکھا اور با قاعدہ فو ک موسیقی کی تربیت حاصل کی راشد علی نے 2000ء میں ننکانہ صاحب میں بھولا میوز ک سینٹر پر پہلا البم ریکارڈ کروایا جو اسی علاقے تک محدود رہا راشد علی کے ایسے چند البم ریلیز ہوے جو ننکانہ واربرٹن کے علاقے میں مشہور ہوئے مگر اس علاقے تک ہی محدود رہے پھر 2004ء میں تھر پروڈیکشن ٹی پی گولڈ کراچی سے،،اچے اچے محل ،،ریکارڈ و ریلیز ہوا جس نے پوریا دنیا میں کامیابی کے جھڈے گاڈیے اور راشد علی کو مزدور سے معروف بنا دیا ،جی ہاں آپ مزدور کے لفظ سے شائد حیران ہوے ہو گے۔

یہ حقیقت ہے کہ راشد علی مشہور گلوکار بننے سے پہلے مزدور تھے وہ ایک اینٹوں والے بٹھے پر مزدوری بھی کرتے رہے ہیں اور پھر ٹریکٹر کی ڈرائیوری بھی کرتے رہے ہیں اور پھر دنیاموسیقی میںپراپر قدم رکھنے کے بعد راشد علی نے تمام سابقہ کاموں کو خیر باد کہ دیا اور گلوکاری اپنا ایسا نام پیدا کیاجو فوک گیتوں کو سننے والے کبھی نہیں بھلا سکے گے ،اور پھردنیا موسیقی میں پاکستان کی شان پنجاب کا شیر راشد علی18سال شہرت کی بلندیوں پر راج کرنے کے بعد 14فروری 2018ء کو اس دنیا کو چھوڑ کر خالق حقیقی سے جا ملے وہ 14فروری 2018ء کو اپنے نیو البم کی ریکارڈ کروانے کیلئے لاہور سے شیخوپورہ جاتے ہوے راستے میں سگیاں بائی پاس کے قریب ہاٹ ٹیک ہونے سے اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے اور فوک موسیقی میں ایک ایسا خلا پیدا کر گئے جو کبھی پر نہیں ہو گا ،ان کیلئے خصوصی دعا ہے کہ اللہ پاک راشد علی کے درجات بلند فرمائیں اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے امین۔
Bao Asghar Ali

تحریر : بائو اصغر علی

Share this:
Attock
Previous Post اٹک میں تبدیلی کا جن بوتل سے باہر آ گیا
Next Post سعودی وژن 2030 سے ون بیلٹ ون روڈ تک
Imran Khan - Mohammed Bin Salman

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.