geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا

January 1, 2019 1 1 min read
Gas
Share this:

Gas

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامناہے ، بعض علاقوں میں تو سارا سارا دن سوئی گیس بالکل غائب رہتا ہے اور خواتین خانہ کو تہجد کے وقت بیدار ہوکر کھانا پکانا پڑ تا ہے، رہی سہی کسر کمپریسر استعمال کرنے وا لوں نے پوری کر دی ہے۔ اس پریشان کن صورتحال کے باعث طلباء و طالبات تعلیمی اداروں اور ملازمین دفاتر میں بغیر ناشتہ کیے جانے پر مجبور ہیں۔ اور کچھ علاقوں میں گیس کی مکمل بندش کے باعث شہری رش کے باوجود ہوٹلوں سے کھانا خرید کر کھانے پر مجبور ہیں۔ جبکہ ان دنوں جہاں ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے وہاں کوئلے اور لکڑیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ سوئی گیس پریشر میں کمی اور گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے سب سے زیادہ غریب اور متوسط طبقے کے شہری متاثر ہوئے ہیں۔ سی این جی سٹیشن تو پہلے ہی بند کر دیئے گئے تھے اور اس شعبہ سے وابستہ لاکھوں افراد بے روزگار ہوگئے تھے ، اور اب ملک بھر میں جاری گیس بحران کے باعث صنعت کاروں نے فیکٹریاں بھی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، جس سے مزید غریب مزدوروں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے۔

عوام پاکستان کے لیے سردیوں میں گیس کا معاملہ سردرد بنا رہتا ہے اور گرمیوں میں بجلی چین سے سونے نہیں دیتی۔ سوئی گیس کی اس صورتحال سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ صنعتی اور گھریلو استعمال کے اس لازمی ایندھن کی سپلائی میں برسہا برس سے کوئی بہتری نہیں آئی،ہر آنے والی حکومت گزشتہ حکومت کو موردالزام ٹھہراتی ہے مگر مسائل جوں کے توں برقرار رہتے ہیں۔ موجودہ حکومت نے گیس کی بڑھتی ہوئی طلب پوری کرنے کی خاطراس کی چوری اور لائن لاسز سے ہونے والے نقصان کافرق کم سے کم کرنے کے لئے ماہ اکتوبر میں گیس کی قیمتیں میں پہلے143فیصد تک بڑھائی اورپھر کچھ دنوں بعد مزید اضافہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ماہ نومبر سے صارفین کو بھاری بھر کم گیس بل ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس صورتحال میں غریب،تنخواہ دار گھریلو صارفین یقینی طور پر ازخود گیس کااستعمال کم سے کم کرنے پرمجبور ہوگئے۔ لیکن اس کے باوجود سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے موسم سرما کے دوران گیس کا لوڈ مینجمنٹ پلان وفاقی حکومت کو بھیجا جس کے مطابق گھریلو صارفین کو روزانہ مجموعی طورپر صرف آٹھ گھنٹے گیس کامکمل پریشر ملنا تھاجبکہ دیگر اوقات میں لوڈشیڈنگ کرکے تجارتی اورصنعتی صارفین کوگیس فراہم کی جانی تھی مگر اس کے باوجود سردیوں میں گھریلو گیس صارفین کو کہیں گیس پریشر میں کمی اور کہیں بالکل ہی قلت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گیس جوکہ توانائی کا ایک انمول قدرتی ذریعہ ہے ماضی میںاس کو کمرشل ٹرانسپورٹ میں بے دردی سے ضائع کیا گیا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔بڑی بڑی بسیں اور ویگنیں جن کا کام ہی ایک جگہ سے دوسری جگہ لوگوں کو لے جانا تھا، استعمال تو سی این جی کرتی رہی لیکن غریب عوام سے ڈیزل کے کرائے وصول کیے جاتے رہے۔ اسی طرح امیر لوگCC 1500 سے بڑی گاڑیاں اور ڈرائیور رکھنا تو برداشت کرلیتے ہیں، لیکن گاڑیوں میں پٹرول کی جگہ سی این جی ڈلوانے کو ترجیح دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ فرٹیلائیزر انڈسٹری کو بھی مارکیٹ سے انتہائی کم نرخوں پر گیس فراہم کرکے اس قدرتی وسیلے کا بے دریغ استعمال کیا گیا، اور کسی نے اس بات کی طرف توجہ ہی نہیں دی کہ اس قدرتی نعمت کے استعمال میں ہماری ترجیحات کیا ہونی چاہئیں؟ اگر ترجیحات کو دیکھا جائے تو سب سے پہلے اس گیس پر جو حق ہے وہ گھریلو صارفین کا ہے اس کے بعد توانائی ، پھر صنعت، پھر فرٹیلائیزر کو آنا چاہیے جبکہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ سب سے آخر میں آنا چاہیے، پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سی این جی کا استعمال مکمل بند کردینا چاہیے۔

ملک میں گیس کی کل یومیہ پیداوار 3.8سے4.2ارب مکعب فٹ ہے، جبکہ عام دنوں میں طلب 6اورشدید سردی کے دنوں میں مزید بڑھ کر آٹھ ارب مکعب فٹ تک ہوجاتی ہے۔گیس کی کم سپلائی کی بڑی وجہ ملکی ذخائر میں کمی بتائی جاتی ہے ، تاہم فرسودہ ٹرانسمیشن سسٹم بھی ہموار سپلائی کی راہ میں رکاوٹ اور گیس کے ضیاع کا بڑا سبب ہے۔ اس کے نتیجے میں موسم سرما کے کم از کم تین ماہ ملک کا بڑا حصہ گیس کی فراہمی سے محروم رہتا ہے۔ اس قلت یا بد انتظامی کو چھپانے کے لیے جو انتظامات کئے جاتے ہیں ان سے مسائل حل نہیں ہو تے۔ مسائل کے حل کے لیے لازمی ہے کہ ملک کی گیس ڈسٹری بیوشن کمپنیاں پیداوار بڑھائیں اور ٹرانسمیشن کے مسائل ، لائن لاسز اور چوری وغیرہ پر پیشہ ورانہ انداز سے قابو پائیں۔

حکومت کو اس صورت حال میں گھریلو صارفین کی ضرورت کاخیال کرتے ہوئے گیس چوری اور اس کے ضیاع کے خاتمے کے ٹھوس اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کی صورتحال پر غور کرنا چاہیے ۔ اب جبکہ حکومت کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں بھی غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ہے ، تو ملک کی دونوں گیس کمپنیوں کے لیے لازمی ہے کہ اپنی کارکردگی میں کسی حد تک تو بہتری لائیں تاکہ عوام کو ہر موسم سرما میں ایک امتحان سے نہ گزرنا پڑے۔ حکومت کو گھریلو صارفین کے لیے گیس پریشر میں اضافہ کرنا چاہیے ، تاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر: رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Maj Gen Asif Ghafoor
Previous Post 2019 پاکستان کی ترقی کا سال ہو گا: ڈی جی آئی ایس پی آر
Next Post کراچی کے امن پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے
Karachi

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.