geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں کورونا پابندیاں، وفاق کو مزید اختیارات دینے پر ایوان بالا میں بحث

April 22, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں وفاقی حکومت ملک گیر سطح پر کورونا پابندیاں سخت کرنے کے لیے مزید اختیارات چاہتی ہے، تاہم بعض حلقے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

جرمن پارلیمان کے ایوان زیریں بُنڈس ٹاگ میں چانسلر انگیلا میرکل کو خاطر خواہ حمایت حاصل ہے۔ بدھ کو بنڈس ٹاگ نے اکثریت رائے سے سے قوانین میں تبدیلی منظور کر لی تھی۔

جمعرات کو پارلیمان کے ایوان بالا یعنی بُنڈس راٹ میں وفاق کو مزید اختیارات دینے پر غور ہو رہا ہے، جہاں آج گرما گرم بحث کا امکان ہے۔

جرمنی میں چانسلر انگیلا میرکل ملک میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی ہوئی شرح کے مدنظر سماجی پابندیاں سخت کرنے کے حق میں ہیں تاہم انہیں بعض ریاستی حکومتوں کی طرف سے مزاحمت کا سامنا رہا ہے۔

جرمنی کے وفاقی نظام میں سولہ ریاستیں ہیں، جو آئین کے مطابق بڑی حد تک خودمختار اور بااختیار ہیں۔ ملک کا ایوان بالا ان سولہ ریاستوں کا نمائندہ ایوان ہے۔

امکان ہے کہ آج وہاں حکومت کو کچھ مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اگر ریاستی نمائندوں کی طرف سے وفاق کے اختیارات بڑھانے پر زیادہ اعتراض ہوا تو حکومت کو انہیں کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر راضی کرنا ہو گا۔

چانسلر میرکل کی حکومت چاہتی ہے کہ وفاق کے پاس یہ اختیار ہو کہ جن شہروں یا علاقوں میں انفیکشن ریٹ زیادہ ہے وہاں لوگوں کے آپس میں میل جول سے متعلق پابندیاں سخت کی جا سکیں۔

اب تک یہ اختیارات ریاستوں کے پاس رہے ہیں۔ لیکن برلن میں حکومت سمجھتی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں کہیں نرمی اور کہیں سختی وبا پر قابو پانے میں ناکامی کی بڑی وجہ ہے۔

ایک بیان میں نائب چانسلر اولاف شُلس نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں ایک صاف اور واضح پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے جبکہ وزیر صحت نے صورتحال کو ”انتہائی گمبھیر‘‘ قرار دیا ہے۔

جرمنی نے پچھلے سال وبا کی شروعات میں دیگر یورپی ملکوں کے مقابلے میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی۔ لیکن پچھلے چند ماہ کے دوران مسلسل لاک ڈاؤن اور ویکسین کی عدم فراہمی کی وجہ سے چانسلر میرکل پر تنقید بڑھ گئی ہے۔

توقع ہے کہ جمعرات کو ایوان بالا سے نئے قوانین کی منظوری کے بعد ملک کے صدر جلد ہی اس پر دستخط کر کے سرکاری اعلامیہ جاری کر دیں گے۔

اس قانونی عمل کے بعد توقع ہے کہ حکومت ملک کے ان تمام شہروں اور علاقوں میں رات کا کرفیو اور مزید پابندیاں نافذ کرے گی، جہاں انفیکشین ریٹ ایک حد سے زیادہ ہے۔ اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر یہ پابندیاں کم از کم دو ہفتوں کے لیے ہوں گی۔

Share this:
Protest
Previous Post بھارت: مذہبی آزادی کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، امریکی کمیشن
Next Post کورونا کی وجہ سے بھارت میں افراتفری
Coronavirus India

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.