geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کون سا ملک کتنا بدعنوان ہے؟ نئی عالمی فہرست جاری

January 30, 2019 0 1 min read
Transparency International
Share this:

Transparency International

برلن (جیوڈیسک) جرمن دارالحکومت برلن میں قائم بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق سن دو ہزار اٹھارہ میں دنیا کے دو تہائی ممالک نے ایک سو میں سے پچاس سے بھی کم پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔ ایک سو نمبر حاصل کرنے والے ملک کو ’شفاف ترین‘ اور صفر نمبر حاصل کرنے والے ملک کو ’بدعنوان ترین‘ ملک کا درجہ دیا جاتا ہے۔

کرپشن سے متعلق جاری کی گئی اس تازہ رپورٹ میں امریکا کو 71 پوائنٹس ملے ہیں اور یہ چار درجے مزید نیچے چلا گیا ہے۔ سن دو ہزار گیارہ کے بعد ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکا کرپشن سے صاف پہلے بیس ممالک کی فہرست سے بھی خارج ہو گیا ہے۔

کرپشن کے حوالے سے ڈنمارک کو دنیا کا شفاف ترین ملک قرار دیا گیا ہے اور اس کا مجموعی اسکور 88 ہے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ، فن لینڈ، سنگاپور، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کے نمبر آتے ہیں۔ کرپشن کے حوالے سے شفاف ممالک کے ٹاپ گروپ میں ناروے، ہالینڈ، کینیڈا، لکسمبرگ، جرمنی اور برطانیہ بھی شامل ہیں۔

دنیا کا بدعنوان ترین ملک صومالیہ کو قرار دیا گیا ہے اور اس کا مجموعی اسکور 10 ہے۔ اس کے بعد بدعنوان ترین ممالک کی فہرست میں شام، جنوبی سوڈان، یمن، شمالی کوریا، سوڈان، گنی بساؤ، افغانستان اور لیبیا کے نام آتے ہیں۔

منگل کے روز جاری ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بدعنوانی کے حوالے سے کچھ بہتری پیدا ہوئی ہے۔ اس تازہ فہرست میں پاکستان کو ایک سو میں سے 33 پوائنٹس ملے ہیں۔ گزشتہ برس پاکستان کو 32 پوائنٹس حاصل ہوئے تھے۔ ایک سو اسی ممالک کے اس فہرست پر اگر تفصیلی نگاہ ڈالی جائے تو پاکستان کی پوزیشن میں کوئی خاص بہتری نہیں آئی۔

اس رپورٹ کے مطابق مضبوط جمہوریت اور بدعنوانی میں کمی کا براہ راست تعلق موجود ہے۔ جن ممالک میں جمہوریت مضبوط ہے، ان ممالک کو اوسطاﹰ 75 پوائنٹ ملے ہیں۔ اسی طرح کمزور جمہوری ممالک میں کرپشن زیادہ ہے اور ایسے ممالک کا اوسطاﹰ اسکور 49 ہے۔ اس تنظیم نے آمرانہ حکومتوں کو اوسطاﹰ 30 پوائنٹس دیے ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں میں ہنگری آٹھ اور ترکی نو پوائنٹس نیچے گرا ہے۔ یورپی ملک ہنگری کو 46 جبکہ ترکی کو 41 پوائنٹ حاصل ہوئے ہیں۔

Share this:
Irfanullah
Previous Post عرفان اللہ، دنیا بھر میں شہرت پانے والا سوات کا پولیو ورکر
Next Post آسیہ بی بی اپنے شوہر سمیت چند گھٹنوں میں ملک چھوڑ دیں گی۔ سیف الملوک
Saif-ul-Mulook

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.