geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 18, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عرفان اللہ، دنیا بھر میں شہرت پانے والا سوات کا پولیو ورکر

January 30, 2019 0 1 min read
Irfanullah
Share this:

Irfanullah

پشاور (جیوڈیسک) سوات سے تعلق رکھنے والے پولیو ورکر نے پولیو کے خلاف جنگ میں برف پوش پہاڑوں کے محاذ کو سر کر کے مثال قائم کر دی۔ پولیو ورکر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تو پاکستانی حکومت اور عالمی ادارے بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

سوات کے ایک پسماندہ اور دشوار گزارعلاقہ چیل مدین سے تعلق رکھنے والے پولیو ورکر عرفان اللہ نے پولیو مہم کے دوران علاقہ بشیگرام میں چار فٹ برف اور شدید سردی میں اپنی ڈیوٹی انجام دی اور وہاں جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔عرفان اللہ کے دوست نے اس دوران اس کی ایک ویڈیو بنائی جو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی اور لوگ عرفان اللہ کی ہمت و فرض شناسی کی داد دیتے رہے۔

23 سالہ عرفان اللہ کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عالمی ادارہ برائے صحت یونیسیف نے بھی اس پولیو ورکر کی تصویر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ پاکستانی صوبہ خبیر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن برائے پولیو بابر عطاء نے بھی انہیں ملاقات کے لیے اسلام آباد آنے کی دعوت دی ہے۔

عرفان اللہ علاقہ چیل کے بنیادی مرکز صحت میں پولیو ٹیم کا رکن ہے اور پولیو کے خلاف ہر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان اللہ نے بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ سوات سمیت پورا پاکستان پولیو سے نجات حاصل کر سکے جس کے لیے ان کی جدوجہد بھی جاری رہے گی، ’’جب تک پولیو کا وائرس مکمل طور پر ختم نہ ہوجائے اس مرض سےنجات ممکن نہیں۔ ہمارے علاقے کی زیادہ تر آبادی پہاڑوں پر مشتمل ہے، اس سے قبل بھی ان دشوار گزار راستوں پر ہم نے ڈیوٹی انجام دی ہے جبکہ اس بار برفباری زیادہ ہوئی لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح اپنی ڈیوٹی کو بخوبی نبھاتے رہیں گے۔

عرفان اللہ علاقہ چیل کے بنیادی مرکز صحت میں پولیو ٹیم کا رکن ہے اور پولیو کے خلاف ہر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔

عرفان اللہ کی ہمت اور پولیو کے خلاف جنگ میں بھرپور کردار پر جہاں دنیا سے انہیں پزیرائی مل رہی ہے وہیں علاقے کے لوگ بھی ان پر فخر کا اظہار کررہے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرسوات غلام سبحانی نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے تمام پولیو ورکرز ہمت اور پورے لگن سے اپنے فرائض انجام دہتے رہتے ہیں، ’’ہمیں فخر ہے عرفان اللہ جیسے ورکروں پر جو اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر نبھاتے ہیں اور ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پولیو ورکرز کی اس طرح کی محنت اور قربانیوں سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہوگا۔

پولیو کے خلاف جنگ میں سوات سمیت ملک بھر کے پولیو ورکروں پر دہشت گردانہ حملے بھی ہوتے رہتے ہیں جبکہ وہ موسمی دشواریوں کا بھی سامنا کر رہے ہیں۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایسے ورکرز کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرنی چاہیے بلکہ ان کو معقول تنخواہیں اور مراعات بھی دی جائیں تاکہ وہ اسی طرح محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں اور ملک پولیو سے چھٹکارا پا سکے۔

Share this:
Nicolas Maduro
Previous Post امریکہ کا وینزویلا میں بغاوت کروانے کا مقصد وینزویلا کے اثاثوں پر قبضہ کرنا ہے: صدر مادورو
Next Post کون سا ملک کتنا بدعنوان ہے؟ نئی عالمی فہرست جاری
Transparency International

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.