geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ہم نہیں بھولیں گے

December 15, 2019 0 1 min read
APS Incident
Share this:

APS Incident

تحریر : خان فہد خان

16 دسمبر 2014 کا دن ہماری ملکی تاریخ کا ایک المناک باب ہے جب کئی مائو ں کی گودیں اجاڑ دی گئیں۔جس دن تحریک طالبان کے سات دہشت گرد وںنے تمام اخلاقی اقدار،اسلامی تعلیمات اور قوانین کو روندتے ہوئے آرمی پبلک سکول پشاور پر حملہ کیا۔وہاں تعلیم حاصل کرتے پھولوں کی مانند بچوں کو گولیوں سے چھلنی کرتے ہوئے خون سے نہلا یاگیا اور سکول کی پرنسپل کو آگ لگا کرزندہ جلایا گیا۔اس سانحہ میں 144 افراد شہیداور متعدد زخمی ہوئے شہید ہونے والوں میں 132معصوم طالبعلم تھے ۔اس موقع پر ایک شعر یاد آرہا ہے کہ

اکثر جنازوں پر پھول دیکھے تھے
پھولوں کے جنازے پہلی بار دیکھے

اس سانحہ کوسرانجام دینے والے تمام دہشت گردوں کو موقع پر ہی جہنم واصل کردیا گیا تھالیکن پاکستان کی تاریخ کے اس ہولناک اور درد ناک واقعہ پر ہر دل رنجیدہ اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔اس بزدلانہ حملے سے دہشت گرد پاکستانی اداروں اور قوم کے عزم و ہمت کونا توڑ سکے ۔ دکھ کی اس گھڑی میںقوم کے ساتھ ساتھ سیاستدانوں نے بھی یکجہتی کا مظاہرہ کیا ۔عمران خان ملکی تاریخ کا سب سے بڑا دھرنا ختم کرکے پشاور پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔

اس واقعہ نے ہمیں بحثیت قوم متحد کردیا اور اس امر پریک زباں کردیا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور حیوانیت کا یہ کھیل ختم ہونا چاہیے اس کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاناناگزیرہے۔اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف نے اچھے اور بُرے طالبان کی بجائے سب دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑنے کا اعلان کیا۔ پاکستان کی عسکری اور سول قیادت بشمول اپوزیشن سر جوڑ کر بیٹھ گئی اور دہشت گردی کے اس ناسور سے نمٹنے کا مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیا جسے نیشنل ایکشن پلان کا نام دیا گیا ۔اس پلان کے تحت ملک بھر میں سرچ آپریشنز شروع ہوئے اور شمالی وزیرستان میں پہلے سے جاری ضرب عضب کو مزید تیز کردیا گیا ۔یاد رہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول ضرب عضب کی کامیاب کاروائیوں کا ہی انتقام تھا جو بزدل دہشت گردوں نے معصوم بچوں سے لیا۔

ان آپریشنز میں دہشت گردوں کو چن چن کر انکے سلیپنگ سیلز اور ٹھکانوں سے نکال کر واصل جہنم کیااورسینکڑوں کو گرفتار کیا۔دہشت گردوں کے ٹھکانوں،اسلحہ کی فیکٹریوں ،بارود خانوں کوبھی تباہ کیا گیا۔نیشنل ایکشن پلان کے تحت غیر قانونی طور پر پاکستان میںمقیم35000 کے قریب ا فغانیوں کو گرفتار کرکے بے دخل کیا گیا،پاکستان میں سزا ئے موت پر عمل درآمد شروع کیا گیااور فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا۔فوجی عدالتوں میں دہشت گردی کے مقدمات چلائے گئے اور تیز ترین ٹرائل مکمل کر کے پچاس سے زائد دہشت گردوں کو پھانسی پر لٹکا یا گیاسال 2015میں سانحہ آرمی پبلک سکول میں ملوث چار دہشت گردوں کو بھی سزائے موت دے دی گئی۔

تاہم پوری قوم میں اس سانحہ سے جو غم و غصہ بھرا ہوا تھا اس صورت حال کے تحت دہشت گردوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کرناحالات کا تکازہ تھا۔اس سانحہ کے بعد دنیا نے دیکھا کہ کس طرح پاکستان دہشت گردی کے خلاف سینہ سپر ہوا اوردہشت گردی کا قلع قمع کیا۔آرمی پبلک سکول پر حملہ کرکے دہشت گردوں نے جو132 پھول مسل دیے تھے وہ امر ہوگئے اور آج ان کو وطن کا بچہ بچہ خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

ان پھولوں کی خوشبو سے آج ہر جانب امن کی فضا قائم ہے۔ویسے تو اس ملک کیلئے سکیورٹی فورسز نے بے شمار قربانیاں دی ہیں لیکن ان نونہالوں کے لہو سے اس چمن کی جو آبیاری ہوئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ آج اس سانحہ کو پانچ سال بیت گئے لیکن اس کا کرب آج بھی ختم نہیں ہوا ۔ ہرسال دسمبر آتا ہے اورسانحہ کے پھر زخم تازہ ہوجاتے ہیں اور آنکھوں کے خشک چشمے پھر سے اُبھر آتے ہیں اور دل سے بس یہ ہی دعا نکلتی ہے کہ

بچے سکول جائیں اور واپس گھر نہ آئیں
یااللہ ایسا دسمبر پھر نہ آئے
Khan Fahad Khan

تحریر : خان فہد خان

Share this:
Lawyers Hospital Attack
Previous Post پنجاب کو وکلا و طلبہ گردی سے بچانا ہو گا!
Next Post ڈپٹی مئیر کراچی ارشد حسن کا چئیرمین بلدیہ شرقی معید انور کے ہمراہ سڑکوں کی استرکاری کے کاموں کا معائینہ
DMC East

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.