geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

نائب افغان صدارتی امیدوار کے دفتر پر حملہ، 20 افراد ہلاک

July 30, 2019 0 1 min read
Afghanistan Office Attack
Share this:

Afghanistan Office Attack

کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں نائب صدر کے عہدے کے لیے امیدوار امراللہ صالح کے سیاسی دفتر پر خونریز حملے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر بیس ہو گئی ہے۔ امراللہ صالح ملکی انٹیلیجنس کے سابق سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

کابل میں یہ حملہ امراللہ صالح کی ‘سبز رجحان‘ نامی پارٹی کے صدر دفتر پر کیا گیا۔ ملکی وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی کے مطابق اتوار کو کیے گئے اس حملے میں پچاس کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے۔ اس دوران سکیورٹی دستوں کی حملہ آوروں کے ساتھ لڑائی کئی گھنٹے تک جاری رہی اور کئی حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔

حملہ آوروں کا ہدف امراللہ صالح تھے، جنہیں سکیورٹی دستوں نے اس حملے کے دوران ان کے پارٹی کے مرکزی دفتر سے بحفاظت نکال لیا تھا۔ صالح آئندہ انتخابات میں موجودہ صدر اشرف غنی کے نئے نائب کے طور پر اپنے انتخاب کے خواہش مند ہیں۔ نصرت رحیمی کے مطابق اس حملے کے دوران وہاں موجود دیگر پچاسی افراد کو بھی بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔ ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن دارالحکومت میں طالبان اور داعش دونوں گروہ ہی مسلح کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔

اتوارکو افغانستان میں صدارتی انتخابات کی مہم شروع کرنے کے حوالے سے پہلا دن تھا اور اس پہلے دن ہی سب سے محفوظ سمجھے جانے والے دارالحکومت میں اس اہم شخصیت پر حملہ کیا گیا ہے۔ اس حملے کے ساتھ ہی صدارتی انتخابات کے انعقاد اور سکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھنے شروع ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں مجوزہ صدارتی انتخابات کا انعقاد ستمبر کے اواخر میں ہو گا۔

اس حملے کے کچھ ہی دیر بعد افغان صدر اشرف غنی نے ایک ٹویٹر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس ‘پیچیدہ حملے‘ کے بعد امراللہ صالح خیریت سے ہیں۔

امراللہ صالح نے ‘سبز رجحان‘ نامی پارٹی کی بنیاد اُس وقت رکھی تھی، جب سن دو ہزار دس میں سابق صدر حامد کرزئی نے انہیں ملکی خفیہ ایجنسی کی سربراہی سے فارغ کر دیا تھا۔ سیاسی لحاظ سے امراللہ صالح کو افغان سیاست میں ایک نیا اضافہ قرار دیا جاتا ہے۔ وہ افغانستان میں جمہوریت کے حامی اور اصلاحات پسند تصور کیے جاتے ہیں جبکہ وہ طالبان اور اُن کے نظریات کے شدید مخالف بھی ہیں۔

کابل پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق سب سے پہلے ان ایک کار دھماکا کیا گیا اور اس کے بعد مسلح حملہ آور نے وہاں موجود سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کر دیا۔

صدر اشرف غنی اٹھائیس ستمبر کے انتخابات میں دوسری مرتبہ صدارتی عہدے کے لیے حصہ لینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اس مرتبہ اٹھارہ سالہ جنگ ختم کرنے کا وعدہ بھی کیا ہے لیکن طالبان اور امریکا کے مابین گزشتہ کئی ماہ سے جاری امن مذاکرات میں ابھی تک انہیں شامل نہیں کیا گیا۔

Share this:
Hepatitis C Test
Previous Post پاکستان: کروڑوں افراد کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ ہوں گے
Next Post وادی میں مزید 10 ہزار فوجیوں کی تعیناتی، مقبوضہ کشمیر میں دفعہ 35 اے ختم کرنیکی تیاریاں
Indian Soldiers

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.