geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

تعلیمی انقلاب اور ڈاکٹر قریشی

December 16, 2021 0 1 min read
Education
Share this:

Education

تحریر : روہیل اکبر

کچھ لوگ بڑے نایاب ہوتے ہیں اپنے کردار اور عمل سے وہ دوسروں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا رنگ بھی انکے رنگوں میں شامل کردیتے ہیں ایسے لوگ اگر سیاست میں آئیں تو انقلاب لے آتے ہیں تعلیم کے شعبہ میں آئیں تو قوموں کی تقدیر بدل دیتے ہیں اور ہمارے پاس ایسے افراد کی کمی نہیں صرف انہیں ڈھونڈنے کی ضرورت ہے ایسے ہی افراد کے لیے ضیاء جالندھری نے پوری غزل کہہ دی کہ رنگ باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے ایسا ہی ایک فرد ڈاکٹر اعجاز قریشی بھی ہے جو اس وقت پاکستان میں تعلیم کے شعبہ سے منسلک ہے ویسے تو اس وقت پاکستان میں ایچ ای سی سے تسلیم شدہ سرکاری، نجی، فوجی، اور پیشہ ورانہ یونیورسٹیاں 188 ہے جن میں سے ایک بھی یونیورسٹی ورلڈ رینکنگ میں پہلے پانچ سو نمبروں میں کہیں بھی نظر نہیں آتی اور رہی سہی کسر ان افراد نے پوری کر رکھی ہے جوروزی روٹی کے لیے استاد تو بن گئے مگر روحانی باپ نہ بن سکے جن کا مقصد صرف ہر مہینے کے آخر میں تنخواہ وصول کرنا ہی رہ گیا۔

نہیں یقین تو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسداد منشیات میں پارلیمانی سیکرٹری برائے تعلیم وجیہہ قمر کے سنسنی خیز انکشافات پڑھ لیں کہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منشیات فروخت ہورہی ہے بچوں کومنشیات پر لگایاجارہاہے قائداعظم یونیورسٹی میں باقاعدہ ایک ڈرگ مافیا ہے جس کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروشی کنڑول نہیں ہورہی ہے جبکہ یونیورسٹی سے پوچھاجاتاہے تو سب اچھے ہی کی رپورٹ دیتے ہیں باوجود سب کوپتہ ہے کہ یونیورسٹی اور باہر کھوکھوں پر منشیات باآسانی دستیاب ہے یونیورسٹی کے حالات بہت خراب ہیں پتہ ہونے کے باجود ہم کچھ نہیں کرسکتے ہیں تعلیمی اداروں میں منشیات استعمال ہوتی ہے مگر ان اداروں سے پوچھا جائے تو سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتے ہیں یونیورسٹیوں کے حالات بہت خراب ہیں ہم نے اپنے بچوں کو تباہ کردیا ہے منشیات فروش ارب پتی بن گئے ہیں ان کو کوئی نہیں پکڑتا ہے بلوچستان میں منشیات کی فیکٹریاں لگی ہیں۔

پاکستان میں 6سے8ملین لوگ منشیات کے عادی ہیں منشیات پینے والے یا بیچنے والے جب پکڑے جاتے ہیں تو پاکستان میں موجود 116 جیلوں میں سے کسی ایک میں چلے جاتے ہیں اور وہاں انکی کوئی تربیت نہیں ہوتی ان سب جیلوں میں بحالی مراکز بنائے جائیں تو مسائل میں کمی ہوسکتی ہے یہی منشیات اور دیاڑی دار اساتذہ ہمیں اپنے مقصد سے پیچھے لیکر جارہے ہیں مسلمان کبھی تعلیم میں سب سے آگے تھے دنیامیں اس وقت 28092 سے زائد یونیورسٹیاں قائم ہیں اور سب سے پہلی یونیورسٹی ایک خاتون مسلمان نے بنائی تھی اس یونیورسٹی کو دنیا کی پہلی اور قدیم ترین یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے یونیسکو کے ریکارڈ کے مطابق پچھلے 1200 سالوں میں ایک دن کیلئے بھی یہ یونیورسٹی بند نہیں ہوئی ہے. دنیا میں سب سے پہلے تعلیمی ڈگری کا اجرا بھی اسی یونیورسٹی نے کیا تھا اس یونیورسٹی کی جامع مسجد میں بیک وقت 22 ہزار افراد کے نماز ادا کرنے کی گنجائش ہے بلا تفریق نسل و مذہب دنیا کے کونے کونے سے لوگ اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔

علامہ ابن خلدون،لسان الدین الخطیب، محمد الادریسی سمیت نامور مسلم و غیر مسلم اسکالر اسی یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہوئے تھے اس یونیورسٹی کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کی سب سے پہلی یونیورسٹی کے طور موجود ہے اس یونیورسٹی کا نام ‘جامعہ القرویین’ ہے یہ مراکش کے فاس شہر میں قائم ہے اس یونیورسٹی کی بنیاد ایک مسلمان رئیس زادی فاطمہ بنت محمد فہریہ نے 245 ہجری میں رکھی تھی اسے بنانے میں اس نے اپنا ذاتی سرمایہ لگایا اس یونیورسٹی کو تعمیر ہونے میں 18 سال لگے جب کہ اس دوران فاطمہ مسلسل روزے رکھتی تھی فاطمہ کی بہن نے اپنے ذاتی خرچ سے یونیورسٹی سے ملحق مسجد بنائی یونیورسٹی اور مسجد کی عمارتیں مسلم فن تعمیر کی خوبصورت شاہکار ہیں مختصر یہ کہ دنیا کی پہلی یونیورسٹی ہم مسلمانوں نے بنائی بلکہ مسلمان عورتوں نے بنائی اور یہی مسلمان ہماری پہچان بھی ہیں میں شروع میں ذکر کیا تھا ڈاکٹر اعجاز قریشی کا جو اس وقت لاہورکے علاقہ گوالمنڈی میں بچوں کو اعلی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلی اخلاقی اقدار سکھانے کے لیے موجود ہیں۔

یہ وہی علاقہ ہے جس نے ملک کو تین بار کا وزیراعظم دیامگر اس عالقے کی حالت نہ بدلی اور نہ ہی سدھری آج بھی یہ علاقہ قیام پاکستان سے پہلے کا ہی محسوس ہوتا ہے اسی علاقے کے باسیوں کی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لیے یہاں یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا میرے دوست افتخار نے ڈاکٹر اعجاز قریشی سے ایک ملاقات رکھی جب انہوں نے باتیں کی اور اپنا ماضی بتایا کچھ تلخ حقائق بیان کیے کچھ روشنی کی باتیں کی تو امید پیدا ہوئی کہ اگر ایسے استاد ہمیں میسر آجائیں تو حقیقت میں ہماری کایا پلٹ سکتی ہے تعلیم کا پیشہ روزگار تو ہے ہی ساتھ ہی ساتھ ایک مشن بھی ہے اور ایک جذبہ بھی ڈاکٹر صاحب نے اپنا ایک قصہ سنایا کہ باہر کی یونویرسٹی میں جب میں پڑھاتا تھا تو اس وقت پوری کلاس میں سے ایک بچہ فیل ہوگیا وہ بھی غیر حاضریوں کی بدولت مگر باقی سب بچے اچھے نمبروں سے پاس ہوگئے جس پر مجھے ڈین نے بلایا اور میں سمجھا کہ شائد وہ مجھے کوئی شیلڈ یا انعام دیگی کہ سوائے ایک بچے کے سبھی پاس ہوگئے مگر ڈین نے ایک بچے کے فیل ہونے پر سخت برا منایا اور ایک ماہ مجھے ہر روز چار گھنٹے اسے پڑھانا پڑا تاکہ وہ پاس ہوجائے یہاں پوری کی پوری کلاس فیل ہوجائے تو کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ڈاکٹر صاحب نے یہاں پر لائبریری ہر کسی کے لیے 24گھنٹے کھلی رکھنے کا بھی کہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ چھوٹے دوکانداروں کو انگریزی بول چال مفت سکھانے کا بھی اعلان کیا ہے ایسے افراد ہمارے لیے روشنی کا مینار ہیں اور پنجاب میں وزیراعلی سردار عثمان بزدار فروغ تعلیم کے پہلے سے ہی کوشاں ہیں جنہوں نے ہر ضلع میں یونرسٹی بنانے کا عزم اور اعلان کررکھا ہے جو پنجاب میں تعلیمی انقلاب کا پیشہ خیمہ ہے پنجاب حکومت اگر ڈاکٹر اعجاز قریشی جیسے افراد ڈھونڈ کر انہیں تعلیمی انقلاب کے لیے ذمہ داری دے تو ہم اپنی کھوئی ہوئی میراث کو دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Imran Khan
Previous Post قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ دشمن پاکستانی قوم کے حوصلوں کو کبھی پست نہیں کر سکتا: وزیراعظم
Next Post قریب کی نظر درست کرنے کیلیے دنیا کے پہلے آئی ڈراپس پیش کر دیئے گئے
Glasses

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.