geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بیرونی قرضوں کے اشاریے خطرناک سطح پر پہنچ گئے، ریڈ لائنز عبور

January 19, 2020 0 1 min read
loan
Share this:

loan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں کے اشاریئے خطرناک سطح کو چھونے لگے اور کچھ نے وسط مدتی ڈیٹ سٹریٹجی میں طے کردہ ریڈ لائنز کو بھی عبور کرلیا جس سے زرمبادلہ کے حوالے سے بھی رسک میں اضافہ ہوا ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے گزشتہ روز جاری کردہ پبلک ڈیٹ مینجمنٹ رسک رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام تک ملک کے بیرونی قرضے زرمبادلے کے کل ذخائر کے159فیصد تک پہنچ گئے تھے۔تاہم اندرونی قرضوں کے اشاریوں میں بہتری دیکھنے میں آئی اور اس کی وجہ مختصر مدت کے قرضوں کو طویل مدتی قرضوں میں تبدیل کرنا تھا۔ رپورٹ میں جون 2019تک قرضوں کے اعدادو شمار دیئے گئے ہیں جس کے مطابق قرضوں کا حجم32.7ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے جو کہ مجموعی قومی پیداوارکا 84.8فیصد ہے۔

رپورٹ سے طاہر ہوتا ہے کہ وزارت خزانہ وسط مدتی ڈیٹ مینجمنٹ سٹریٹجی 2016-19پر پوری طرح عملدرآمد میں ناکام رہی ہے جس کا ہدف نئے قرضے کے حصول کی لاگت اور رسک کے درمیان توازن قائم کرنا تھا۔ رپورٹ میں تشویشناک امر یہ ہے کہ2018-19میں میچیور ہونے والے پاکستان کے قلیل اور طویل مدتی قرضے بڑھ کر جون 2019 میں زرمبادلہ کے ذخائر کے 158.7فیصد تک پہنچ گئے، پی ٹی آئی کے حکومت سنبھالنے کے وقت یہ شرح صرف 80.6 فیصد تھی۔

جون 2019میں زرمبادلہ کے ذخائر 7.28ارب ڈالر تھے جو کہ آئی ایم ایف، اے ڈی بی اور حکومتی سیکورٹیز میں ہاٹ فارن منی کی غیرملکی سرمایہ کاری کے نتیجے میں 11.6ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔غیرملکی سرمایہ کاروں نے ملکی قرضے میں2.2 ارب ڈالر کا اضافہ کیا۔ مجموعی قرضے میں فارن کرنسی قرضہ 32.2فیصد سے بڑھ کر34.8فیصد تک پہنچ گیا جو کہ ڈیٹ سٹریٹجی میں آخری حد ہیجبکہ20فیصد کی شرح محفوظ تصور کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک سے قلیل مدتی قرضوں کو طویل مدتی قرضوں میں تبدیل کرنے کے حکومتی فیصلے کے نتیجے میں ری فنانسنگ اشاریوں میں بہتری آئی جبکہ بیرونی قرضوں سے متعلق ری فنانسنگ کے رسک میں اضافہ ہوا۔ گزشتہ سال جون تک اندرونی قرضوں کی میچورٹی کی اوسط مدت ساڑھے تین سال سے بڑھ کر پانچ سال دو ماہ ہوگئی جبکہ بیرونی قرضوںکی میچورٹی کی اوسط مدت ساڑھے سات سال سے کم ہو کر سات سال رہ گئی۔ داخلی قرضوں کے حوالے سے ڈیٹ میچورنگ انڈیکیٹر میں بہتری آئی۔

ایک سال میں اندرونی قرضے کی میچورنگ کی شرح 66.3سے کم ہو کر 36.8فیصد ہوگئی تاہم بیرونی قرضوں کے حوالے سے یہ شرح 12.4فیصد سے بڑھ کر 17.2فیصد ہو گئی جس سے ری فنانسنگ کے رسک میں اضافہ ہوا۔ ایک اور اہم اشاریہ قرضے کی ری فکسنگ کیلئے اوسط مدت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ تین سال دو ماہ کی مدت پر برقرار رہا تاہم بیرونی قرضوں کیلئے یہ مدت ساڑھے چھ سال سے کم ہو کر چھ سال اور ایک ماہ رہ گئی۔

وزارت خزانہ کے مطابق فکسڈ ریٹ اندرونی قرضوں کی شرح میں اضافہ ہوا جبکہ بیرونی قرضوں کی شرح میں کمی آئی۔ گزشتہ مالی سال کے دوران وزارت خزانہ کے امکانی واجبات میں نمایاں اضافہ ہوا۔ جون2018میں یہ واجبات 1.236 ٹریلین روپے تھے جو جون 2019تک 1.555ٹریلین روپے تک پہنچ گئے یعنی ایک سال میں 319ارب روپے یا 25.8فیصد کا اضافہ ہوا۔

Share this:
Opening
Previous Post اسیکم 33 میں سڑک کی تعمیر کے بعد افتتاح
Next Post مجھے دل سے نہ بھلانا۔۔۔۔ لیجنڈ گلوکارہ مہناز کی آج 7 ویں برسی
Mahnaz

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.