geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایمان کی دولت انمول نعمت

April 24, 2019 0 1 min read
Quran
Share this:

Quran

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

خالق کائنات مالک عرض و سماء اللہ ربّ العزت کا امت مسلمہ پر احسان عظیم ہے کہ اس نے ہمیں انسان بنایا، اور مسلم گھرانے میں اور مسلمان پیدا فرمایا۔ اگر اللہ پاک ہمیں کسی حیوان یا درندے کے روپ میں پیدا فرمادیتے تو ہمارا کیا ہوتا، اور اگر ہمیں کسی غیر مسلم کے گھرمیں پیدا فرمادیتے تو ہمارا کیا بنتا، اور اس صورتحال میں ہم ایمان لانا بھی چاہتے تو ہمیں کتنی جدوجہد کرنا پڑتی، مختلف مذاہب کی ریسرچ کے لیے ہر مذاہب کی کتابوں کی چھان بین کرنا پڑتی، جوکہ ایک انتہائی مشکل کام تھا کیونکہ ہر مذہب ہمیں اپنی جانب کھینچتا اور شاید ہم دین حق اسلام کی روشن تعلیمات سے محروم رہ جاتے۔بلاشبہ اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں میں سب سے قیمتی دولت ایمان کی دولت ہے ، جوکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بغیرکسی جدوجہد کے میسر فرمائی ہے ، اور اس عظیم نعمت پر اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر کیا جائے کم ہے۔ اس کے علاوہ حق تعالیٰ شانہ نے ہمیں انواع و اقسام کی نعمتوں سے نوازا جن کے شمار سے ہماری حقیر عقل مکمل طور قاصر ہے۔

کھانے پینے کی چیزیں نعمت تو ہیں ہی لیکن کیا ہم نے کبھی یہ بھی سوچا ہے کہ بھوک اور پیاس بھی نعمت خداوندی ہیں۔ اگر بھوک اور پیاس نہ ہو تو دنیا کی بہترین سے بہترین کھانے پینے کی چیزیں اپنی اہمیت کھو بیٹھے اور اعلیٰ سے اعلیٰ انواع و اقسام کی چیزیں مٹی معلوم ہوں۔ اس بات کا اندازہ ہم کو دوران روزہ بخوبی ہوتا ہے کہ تمام دن بھوک اور پیاس کی شدت برداشت کرنے کے بعد جب ہم روزہ کھولنے کے لئے بیٹھتے ہیں تو ایک کھجور اور ایک گھونٹ پانی نوش کرتے ہی خدائے تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں، جب کہ عام دنوں میں ہم شکم سیر ہوکر بھی کھانے میں طرح طرح کے نقص نکالتے ہیں اور خاص طورپر تقاریب میں تو یہ بات بہت زیادہ دیکھنے کو ملتی ہے ۔ غور طلب بات یہ ہے کہ ہم جو کچھ بھی کھاتے پیتے ہیں، اس کا اخراج بھی نعمت عظیم ہے۔

اگر اللہ تعالیٰ اس نعمت سے نہ نوازا ہوتا تو ہم طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ، جس کا اندازہ ہمیں نظامِ ہاضمہ خراب ہو جانے پر ہوتا ہے ، یعنی چند گھڑیوں کے اندر ہی ہمیں یہ دنیا بیکار نظر آنے لگتی ہے ۔ ہم میں سے اکثر لوگوں کو یہ گلہ ہے کہ ہم سے زیادہ مصیبت کا مارا اور پریشانی میں مبتلا کوئی دوسرا نہیں ہے ، جب کہ درحقیقت ہم سا دولت مند کوئی اور نہیں ہے ، یہ ہاتھ پاؤں، آنکھ اور ناک کسی بھی طرح لاکھوں اور کروڑوں کی دولت سے کم نہیں ہیں۔ یہ سب اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے چند ایک ہیں، جب کہ ان کے بغیر زندگی کا تصور ناممکن ہے۔

اگر ہم ناشکری کرنے کی بجائے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور خلوص دل سے دعا مانگیں تو ہمارے مصائب و آلام ضرور دُور ہو جائیں گے اور اگر ہم ناشکری ہی کرتے رہے تو ہماری دنیا و آخرت دونوں خراب ہو جائیں گی۔ درحقیقت ناشکری بہت بڑی لعنت ہے ، اس سے بنے بنائے کام بگڑ جاتے ہیں۔ یہاںواضح رہے کہ جو شخص انسانوں کا شکر ادا نہیں کرتا، وہ خدائے تعالیٰ کا بھی شکر گزار نہیں ہوسکتا۔ دراصل جو بھی نعمتیں ملتی ہیںاس کے ذرائع تو مختلف ہوتے ہیں، لیکن درحقیقت وہ حق تعالیٰ کی عطا ہوتی ہے ۔ جس طرح راحت و خوشحالی اللہ تعالیٰ کی طرف سے آتی ہیں، اسی طرح تکلیف اور پریشانی بھی اسی کی جانب سے نازل کردہ ہیں، جو کبھی ہمارے گناہوں کے پاداش میں نازل ہوتی ہیں اور کبھی ہماری آزمائش کے لئے۔

قرآن کریم میں ہمیں آزمائش اور مصیبتوں سے نجات کا طریقہ بھی بتایا گیا ہے صبر کرنے کا حکم اور دعاؤں اور نمازوں کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔ حق تعالیٰ نے اپنا یہ اصول بھی واضح طورپر بیان فرما دیا ہے کہ جب اس کی عطا کردہ نعمتوں کا شکر ادا کرو گے تو وہ ان میں مزید اضافہ فرمائے گا۔ یوں تو اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بے شمار نعمتیں ہیں، لیکن جو سب سے بڑی نعمت ہمیں عطا ہوئی ہے وہ ”ایمان” ہے ۔ اس نعمت پر ہماری نظر اس لئے نہیں جاتی کہ ہم مسلم گھرانے میں پیدا ہوئے ہیں، اس لئے ازخود یہ نعمت ہمیں حاصل ہو گئی، جس کے سامنے دنیا کی ساری نعمتیں ہیچ ہیں، اس نعمت پر ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے ۔ ایمان اتنی قیمتی دولت ہے کہ اس کی جتنی بھی حفاظت کی جائے کم ہے ، ہمیں ہر وقت اپنے ایمان کی حفاظت کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہنا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ ہمارا خاتمہ ایمان پر کرے۔
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین چوہان

ای میل: ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:
Ramadan Mubarak
Previous Post رمضان المبارک کی اہمیت اور برکت
Next Post صادق اور امین حکومت سے عوام کے کچھ سوالات؟
PTI Government

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.