وفاقی وزرا کا ترین گروپ سے رابطہ، انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کردی

 Tareen Group

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کر دی۔

ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری نے دعویٰ کیا ہےکہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے رات گئے ان سے رابطہ کیا۔

عون چوہدری کے مطابق پرویز خٹک نے کہا کہ اہم فیصلے روک لیں ہم جلد اہم ہیش رفت سے آگاہ کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عون چوہدری سے گفتگو میں پرویزخٹک نے ترین گروپ سے فوری طور پر انتہائی قدم نہ اٹھانے کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بھی ترین گروپ کے عون چوہدری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔