geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مستقبل سے پریشان

August 3, 2019 0 1 min read
Pakistan
Share this:

Pakistan

تحریر : الیاس محمد حسین

سوچیں یلغار کرتی ہیں تو سب کچھ تلپٹ ساہو جاتا ہے اردگرد کو ماحول کو دیکھیں تو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ملک کو کیا ہو گیا ہے؟ کسی کی نظر ِبدتو نہیں لگ گئی کوئٹہ سمیت بلوچستان کئی علاقوں میں وہی مارا ماری لوگوں کو بسوں سے اتار اتار کر قتل کیا جارہاہے ایسے واقعات تواتر سے رونما ہورہے ہیں اوو قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں کراچی کے گلی کوچے روزانہ بے گناہوں کے خون سے لہو لہان ہو رہے ہیں یہی پنجاب کے مختلف شہروں کا ہے بم دھماکے، خودکش حملے کیا کم تھے کہ چوری ڈکیٹی ،راہزنی کی وارداتوں میں مرنے والوں aکی تعداد الگ ہے جس شہر کی طرف نظر دوڑائیں لگتاہے جیسے ہر طرف اک آگ سی لگی ہوئی ہے دل سے ایک ہی دعا نکلتی ہے الہی !پاکستان کی خیرہواس وقت ہر پاکستانی انپے مستقبل سے مایوس نہیں تو پریشان ضرور ہے۔

یقیں تجھ کو کہ رستہ کٹ رہا ہے

گماں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہیں

اس شعر کی متضاد کیفیت کی طرح ہم وطن مختلف نظریات کے حامل بن کررہ گئے ہیں حالانکہ اس وطن کی مٹی ہم سب کو پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ ہم حضرت قائداعظم کے بیٹے بن جائیں جس طرح بابائے قوم نے پاکستان بنانے کیلئے اپنی نیند ،آرام ،سکون حتیٰ کہ اپنی روح بھی وطن عزیز پر قربان کردی اور کراچی میں گہری نیند سو گئے لوگ سمجھتے کہ وہ گہری نیند سو کر ہم سے علیحدٰہ ہو گئے ہیںمگر میں ایسا ہرگز محسوس نہیں کرتا میرے احساسات یہ ہیں کہ وہ آج بھی روحانی طورپر ہمارے شانہ بشانہ ہیں اورہمیشہ رہیں گے ہمارے لیڈر بھی بابائے قوم حضرت قائداعظم کی طرح وطن عزیز پاکستان سے محبت کا ثبوت دیں مجھے یقین ہے جب بھی پاکستان کسی مشکل میں مبتلاہوگا قائدکی روح ضرور بے چین اور مضطرب ہو جاتی ہوگی میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ آج ملک سے دہشت گردی،لوڈشیڈنگ اور غربت جیسے گھمبیر مسائل کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

اآئو ہم مل کر وطن عزیز کو ترقی کی اونچی منزلوں تک لے جائیں اس جدوجہد میں ہمیں کچھ قربان بھی کرنا پڑے تو کسی قسم کا گریز نہ کیا جائے۔ جو حالات اس وقت پیارے وطن کو درپیش ہیں اسی لئے یقینا سوچیں یلغارکرتی ہیں تو سب کچھ تلپٹ ساہو جاتاہے اردگردکو ماحول کو دیکھیں تو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ملک کوکیاہوگیاہے؟ کسی کی نظر ِبدتو نہیں لگ گئی لیکن ایک بات ہے اگر ہم اپنے ملک سے پیار کریں توپاکستان ایک طاقتور ملک بن کرابھر سکتا ہے اور ہم بھی اقوام عالم میں شان سے جینے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

دنیا میں قارون جیسے بادشاہ ہوگزرے ہیںلیکن جب وہ مرے تو خالی ہاتھ دنیا سے کوچ کرگئے اور آج اس کا کوئی نام لیوا نہیں پھر کیوں دولت کیلئے حرام ،حلال ،اچھائی ،برائی کھوٹے کھرے کی تمیز ختم ہوکررہ گئی ہے موت تو امیر ۔غریب ،بادشاہ فقیر سب کو آنی ہے یہ موت ایک اٹل حقیقت ہے ہم نے بھی مر جانا ہے لہذا مرنے سے پہلے کوئی ایسا کام کرجائیں کہ رہتی دنیا تک نام زندہ ٔ جاوید رہے اور مسلمان قارون کی موت نہ مریں ، انسان کی موت مریں کیونکہ کئی عیسائی،سکھ ،ہندو شخصیات نے انسانیت کی بھلائی کیلئے ایسے کام کئے ہیں وہ مرنے کے بعد بھی زندہ ہیں گلاب دیوی ،سرگنگارام ،لیڈی ولنگڈن کے ناموں سے موسوم ہسپتال و رفاہی ادارے اس کی نادر مثالیں ہیں جب تک آدمی سے انسان بننے کی جدوجہد نہیں کی جاتی بشرکے آدمیت کے تقاضے پوری نہیں ہوتے ، اگر مسلمان ایسے سماجی بہبودکے کام کرنے کیلئے میدان میں سرگرم ِ عمل ہو جائیں تو مسلمان کردار کی بلندیوں پر پہنچ کرہی حضور اکرم ۖ کے افکار پرعمل پیرا ہو سکتے ہیں اگر ان باتوں پر دھیان نہ دیا گیا تو اللہ تبارک تعالیٰ کی طرف سے ایسا انقلاب آئے گا جو خونی انقلاب سے کم نہ ہو گا۔

میرے وطن کی تمام ایجنسیاں I.S.Iسمیت محب وطن ہیں کوئی ان کے متعلق ہرزہ سرائی نہ کرے ہمارا ایک ہی مشن ہونا چاہیے کہ پاکستان کو ہر لحاظ سے مضبوط اورمستحکم بنانا ہے وطن سے محبت ایمان کی علامت ہے تمام ہم وطن اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں جب بھی مادر وطن پرکوئی کڑا وقت آیا افواج ِ پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کردئیے اور ان کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دفاع کیا ہمارے فوجی جوانوں نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاںدی ہیں ہمیں اپنے شہیدوں اور غازیوں پر بہت فخرہے آج ضرورت اس بات کی ہے کہ وہ پاکستان دشمن عناصر کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں عوام ان کے ساتھ ہیں کیونکہ سوچیں یلغارکرتی ہیں تو سب کچھ تلپٹ ساہو جاتاہے اردگردکو ماحول کو دیکھیں تو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ملک کوکیاہوگیاہے؟ کسی کی نظر ِبدتو نہیں لگ گئی یہ الگ بات کہ منہ میں سونے کا چمچہ لے کر پیدا ہونے والوں کو عام آدمی کی مشکلات کا کیا احساس ہو سکتا ہے جس طرح ساون کے اندھے کو ہرا ہرا سوجھتاہے اسی طرح اشرافیہ کو بھی لوگوں کے معاملات سے سروکارنہیں ان حالات میں پاکستان میں عام آدمی کسی بھی طریقے سے خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتا عام شہریوں میں کوئی بہت زیادہ محنت کرلے۔یا۔اس کے فیملی ممبربیرون ِ ممالک ملازمت یا کاروبار بھی کرلیں اس کی دو تین نسلوںکا مقدر پھربھی غربت ہے اور یہ غربت اس کی قبر کی دیوار تک ساتھ جاتی ہے یہ طبقاتی فرق مرنے کے بعد بھی برقراررہتاہے۔ ایسا کیوںہے؟ اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ اس ملک کے زمینی حقائق کا بغور جائزہ لیا جائے تو نتیجے کے طور پر یہ بات کہی جا سکتی ہے کہ پاکستان کے بااثر لوگ ہی اصل میں مسائل کی اصل وجہ ہیں جنہوں نے آج تک اس ملک کا کوئی سسٹم نہیں بننے دیاشاید اسی لئے کبھی کبھی یہ شعر بہت کچھ سوچنے پر مجبورکر دیتا ہے۔

یقیں تجھ کو کہ رستہ کٹ رہا ہے
گماں مجھ کو کہ منزل کھو رہے ہیں

سوچیں یلغار کرتی ہیں تو سب کچھ تلپٹ ساہو جاتاہے اردگردکو ماحول کو دیکھیں تو کچھ سمجھ نہیں آتا کہ ہمارے ملک کوکیاہوگیاہے؟ کسی کی نظر ِبدتو نہیں لگ گئی اللہ کرے اب معاملات ٹھیک ہو جائیںہر بیقرار دل کو قرار آجائے دل تو کہتاہے ہماری تمام تر خامیوں، کوتاہیوں اور لغزشوں کے باوجود پاکستان پر انشاء اللہ کوئی آنچ نہیں آنے والی یہ ملک کلمہ ٔ طیبہ کی بنیادپر قائم ہوا اللہ ہی اس کی حفاظت فرمانے والا ہے۔
Ilyas Mohammad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Sadiq Sanjrani
Previous Post قیدی کا بیانیہ ریجیکٹ
Next Post غیر قانونی اثاثہ جات کیس: حمزہ شہباز کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع
Hamza Shahbaz

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.