geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن پارلیمانی انتخابات: فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، ووٹنگ شروع

September 26, 2021September 26, 2021 3 1 min read
German Elections
Share this:

German Elections

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) یورپ کی سب سے بڑی معیشت کے حامل ملک جرمنی میں آج پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ چانسلر انگیلا میرکل کا سولہ برس پر محیط اقتدار اور اس کے ساتھ ہی جرمن سیاست کا ایک باب ختم ہونے کو ہے۔

جرمنی میں آج بروز اتوار پارلیمانی انتخابات کے حوالے سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ووٹ ڈالنے کا عمل مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے سے شروع ہو چکا ہے اور شام چھ بجے تک جاری رہے گا۔ ملک بھر میں لگ بھگ اٹھاسی ہزار پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ جاری ہے اور ساڑھے چھ لاکھ رضاکار ان اسٹیشنز پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ الیکشن میں اس بار مجوعی طور پر سینتالیس جماعتیں حصہ لے رہی ہیں۔ پارلیمان میں نمائندگی حاصل کرنے کے لیے کسی بھی جماعت کے لیے کم از کم پانچ فیصد عوامی تائید حاصل کرنا لازمی ہے۔ اس الیکشن میں 60.4 ملین افراد ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین (CDU) اور صوبہ باویریا میں اس کی اتحادی جماعت کرسچیئن سوشل یونین (CSU)، فری ڈیموکریٹس (FDP)، ماحول دوست گرین پارٹی، دائیں بازو کی عوامیت پسند جماعت آلٹرنیٹوو فار ڈوئچلانڈ (AfD) اور سوشلسٹ لیفٹ پارٹی گزشتہ چار برسوں کے دوران پارلیمان کا حصہ رہی ہیں۔

جرمن الیکٹورل سسٹم ذرا مختلف طریقے سے کام کرتا ہے۔ آج براہ راست چانسلر کا انتخاب نہیں ہو گا بلکہ ووٹرز پارلیمان کے ارکان چنیں گے۔ ہر ووٹر دو ووٹ ڈال سکتا ہے۔ پہلا ووٹ ضلعی نمائندے کے انتخاب کے لیے ہوتا ہے۔ اس سے یہ بات یقینی ہو جاتی ہے کہ ملک کے ہر ضلعے اور خطے سے کوئی نہ کوئی رکن پارلیمان تک لازمی پہنچے۔ جرمنی میں مجموعی طور پر 299 الیکٹورل ڈسٹرکٹس ہیں۔ پھر دوسرا ووٹ کسی سیاسی پارٹی کو ڈالا جاتا ہے، جس سے بنڈس ٹاگ یا پارلیمان تشکیل دی جاتی ہے۔

ہیکنگ کے خطرے کو مد نظر رکھتے ہوئے جرمنی میں الیکشن روایتی طریقہ کار ہی سے ہو رہے ہیں۔ ایگزٹ پولز کے نتائج فوری طور پر چھ بجے تک متوقع ہیں مگر یہ حتمی نہیں ہوتے اور سیاسی پارٹیاں انہیں چیلنج کر سکتی ہیں۔ نو منتخب نمائندگان کو تیس دنوں کے اندر اندر پارلیمان کے اجلاس میں شرکت کرنی ہوتی ہے، گو کہ حکومت کا قیام اس وقت تک ضروری نہیں۔ حکومت سازی کا مرحلہ چند ماہ تک چل سکتا ہے۔ نئی حکومت پچاس فیصد سے زیادہ اکثریت حاصل کرنے اور چانسلر کے انتخاب کے بعد ہی عمل میں آتی ہے۔ بعد ازاں چانسلر کابینہ کے ارکان و وزرا کا اعلان کرتا ہے۔ اس وقت تک میرکل ہی حکومت سنبھالیں گی۔

Share this:
Narendra Modi
Previous Post مودی کی تقریر، ڈھکے چھپے الفاظ میں پاکستان اور چین پر تنقید
Next Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 نوجوان شہید
Indian Army

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.