geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کی تقریر، ڈھکے چھپے الفاظ میں پاکستان اور چین پر تنقید

September 26, 2021September 26, 2021 1 1 min read
Narendra Modi
Share this:

Narendra Modi

نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں بھارتی وزیر اعظم نے نہ تو ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بات کی، نہ ہی کشمیر پر اور نہ ہی کورونا سے بھاری اموات پر۔ تاہم انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پاکستان اور چین پر تنقید کی ہے۔

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ کسی بھی ملک کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے افغانستان کی نازک صورتحال کا فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں دیا جانا چاہیے۔ مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں جمعے کی شب اپنی تقریر کے دوران یہ بات کہی۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں جاری اجلاس سے بھارتی وزیر اعظم نے لگ بھگ بیس منٹ تک خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے روایتی حریف ممالک پاکستان اور چین کا براہ راست نام نہیں لیا مگر ان کی گفتگو ان ہی دونوں کے گرد گھومتی رہی۔

نیو یارک میں ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا چھہترواں اجلاس جاری ہے۔ گزشتہ روز پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے اسی پلیٹ فارم پر مودی حکومت کی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی تھی۔ خان نے بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی انتہاپسندی اور کشمیر میں متنازعہ اقدامات پر توجہ دلانے کی کوشش کی۔ بعد ازاں اقوام متحدہ میں بھارتی سفیر نے جواب دینے کے حق کی شق کو بروئے کار لاتے ہوئے خان کے الزامات کو رد کیا اور انہیں بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا۔ جمعے اور ہفتے کی اس پیش رفت کے بعد توقع تھی کہ شاید مودی بھی جارحانہ انداز میں پاکستان پر تنقید کریں گے لیکن انہوں ن مختلف حکمت عملی اختیار کی۔

بھارت نے یہ موقف اختیار کیا کہ افغانستان میں طالبان دراصل پاکستان کی ‘پراکسی ہیں، جنہیں کشمیری علیحدگی پسند تحریک اور بھارت مخالف گروپوں کے لیے بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔ وزیر اعظم مودی نے البتہ کشمیر کے موضوع کو کافی حد تک نظر انداز کیا اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق الزامات کا کوئی جواب نہ دیا۔

نریندر مودی نے یہ بھی کہا کہ سمندروں کی حفاظت لازمی ہے، جو بظاہر چین کی جانب اشارہ تھا۔ ان کے بقول قبضے اور اپنا اثر و رسوخ بڑھانے سے متعلق پالیسیوں سے سمندروں کا تحفظ درکار ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ بحر ہند میں چین اور بھارت ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں۔ چین ایشیا پیسیفک خطے میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کے لیے کوشاں ہیں جبکہ بھارت اور عالمی برادری اس کی مخالفت کرتے ہیں۔ ان دونوں ملکوں کے مابین سرحد پر بھی تنازعہ ہے۔

دریں اثنا بھارتی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ پر بھی روز دیا کہ اس عالمی تنظیم کو زیادہ ‘قابل بھروسہ، بااثر اور مضبوط تر بنانے کے لیے موثر اقدامات درکار ہیں۔ مودی نے کورونا کی عالمی وبا، موسمیاتی تبدیلیوں اور افغانستان کی صورتحال پر بھی بات کی۔

بھارتی وزیر اعظم کے تقریر کے موقع پر نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے باہر درجنوں لوگوں نے احتجاج بھی کیا۔ شرکا بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک اور انسانی حقوق کی ابتر صورت حال کے خلاف احتجاج کرتے دکھائی دیے۔

Share this:
Amir Khan Muttaqi
Previous Post اپنی سرزمین کسی کیخلاف استعمال ہونے دیں گے نہ تصادم میں پہل کریں گے: افغان وزیر خارجہ
Next Post جرمن پارلیمانی انتخابات: فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، ووٹنگ شروع
German Elections

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.