geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 9, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکمران بھی قربانی دیں

May 21, 2019 0 1 min read
Inflation
Share this:

Inflation

تحریر : چودھری عبدالقیوم

ڈالر کی اُڑان اور مہنگائی کسی طور حکومت کے قابو میں نہیں آرہی جس سے عوام کی چیخیں نکل رہی ہیں وزیراعظم عمران خان نے اس بارے کئی بار کہا ہے کہ قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں جلد اچھا وقت آئے گا قوم گھبرائے نہیںبلکہ قربانی دے یہ بات پاکستانی قوم گذشتہ ستر سالوں سے سنتی آرہی ہے کہ ملک مشکل دور سے گزر رہا ہے قوم ساتھ دے اب عمران خان بھی سابقہ حکمرانوں کی گردان دہرا رہے ہیں جو تبدیلی کا نعرہ اور کرپشن فری نیا پاکستان بنانے کا علم بلند کرکے میدان میں آئے تھے حکومت میں آنے کے بعد تبدیلی کی امید لگائے عوام کومہنگائی سے ریلیف ملنے کی امید تھی جس میں انھیں مایوسی ہوئی ہے۔

پاکستانی عوام تو ہمیشہ سے قربانی دیتے آرہے ہیں نئی حکومت آنے کے 10 مہینوں بعد بھی کچھ بھی نہیں بدلا۔ نیا پاکستان بننے کے آثار نظر آرہے ہیں نہ مہنگائی ختم ہونے کا نام لے رہی ہے اور سابقہ حکمرانوں کی طرح موجودہ حکمرانوں نے بھی اپنے طورطریقے نہیں بدلے ان کی عیاشیاں بند ہورہی ہیں نہ اخراجات کم ہورہے ہیں حکمرانوں کا جب جی چاہتا ہے اپنی تنخوائیں ،الائونسز بڑھا لیتے ہیں جبکہ تنخواہ دار طبقے کو اپنی تنخواہ بڑھانے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کرنے پر بھی کچھ نہیں ملتا۔ماضی کی طرح پی ٹی آئی حکومت نے بھی اقتدار سنبھالتے ہی صدر،وزیراعظم اپنے وزرائ،ممبران اسمبلی کی تنخوائوں اور الائونسز میں کئی گنا اضافہ کرلیاوزیروں اور مشیروں کی فوج میں بھی کوئی کمی نہیں کی حالانکہ انھوں نے کہا تھا کہ حکومتی شاہانہ اخراجات اور پروٹوکول میں کمی کریں گے سٹیٹس کو کا خاتمہ کرکے طرزحکمرانی بدلیں گے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہوا چند مہینوں میں مہنگائی کم ہونے کی بجائے پاکستان کی تاریخ میں بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے آثار بتاتے ہیں کہ آئی ایم ایف کے شکنجے میں جکڑی پی ٹی آئی حکومت میں نہ صرف ڈالر کا ریٹ جو اس وقت 151 روپے سے زیادہ ہو چکا ہے اس کا ریٹ مزید بڑھے گا اس کیساتھ بجلی،گیس اور پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی۔

اس کے نتیجے میں مہنگائی آسمان تک جائے گی اس کے سدباب کے لیے موجودہ حکمران کچھ کرنے کی بجائے قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں لیکن اس کے لیے خود کچھ بھی کرنے کو تیار نہیںیہ اگر اس قوم اور ملک کے اتنے ہی ہمدرد اور سگے ہیں تو اس مرتبہ قوم سے قربانی مانگنے کی بجائے یہ حکمران،وزیر،مشیر،ممبران اسمبلی، سینیٹرزملک اور قوم کے لیے بہت زیادہ نہیں تو تھوڑی سے قربانی تو دیں یہ دعوے اور وعدے تو ملک و قوم کی خدمت کرنے کے کرتے ہیں لیکن برسراقتدار آ تے ہی سب کچھ بھول جاتے ہیں اور ملک و قوم کے لیے کچھ کرنے کی بجائے پوری توجہ اپنی تنخوائیں بڑھانے ، مراعات،لگژری گاڑیاں اور پنشن لینے پر مرکوز کر دیتے ہیں کیا یہ ملازم ہیں یا خدمتگار ۔ اگرانھیں پیسہ اور سرمایہ بنانا ہے تو کوئی کاروبار کریں اور اس قوم کی جان چھوڑ دیں یہ کام جذبہ خدمت رکھنے والے لوگوں کو کرنے دیں، کوئی انھیں دعوت نہیں دیتا کہ وہ آئیں اور خدمت کے نام پر اس قوم اور ملک کو تباہ کریں یہ خود ہی ملک و قوم کی خدمت کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں عوام کو بیوقوف بنا کر ووٹ لیتے ہیں اور حکومت میں آکر عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے عیاشیاں شروع کر دیتے ہیں اور اپنی عیاشیوں کے لیے انھوں نے ملک کے بچے بچے کو مقروض بنا کر رکھ دیا ہے۔

ایک عام آمی کو گنتی نہیں آتی جتنی زیادہ انھوں نے لوٹ مار کی ہے عمران خان نے ایسے حالات میں تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا کہ وہ کرپشن ختم کرکے کرپشن فری نیا پاکستان بنائیں گے لیکن ابھی تک اس نے بھی کچھ نہیں کیا بلکہ وہ بھی حکمرانی اور حکومت کے پرانے روایتی طور طریقے اپنا رہے ہیں پیشہ ور ٹیکنوکریٹس اور پیشہ ور سیاستدانوں کے نرغے میں پھنسے نظر آتے ہیں یوں لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کے پاس تبدیلی کے نعروں پر عملدرآمد کے لیے کوئی ٹھوس منصوبہ نہیں یا انھوں نے اس کے لیے کسی قسم کا ہوم ورک نہیں کیا ہوا تھا انھیں حکومت تو مل گئی لیکن ابھی تک کوئی کارکردگی دکھانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیںاور اب وزیر اعظم عمران خان بھی پچھلے حکمرانوں کی طرح قوم سے قربانی مانگ رہے ہیں قوم تو ستر سالوں سے قربانی دے رہی ہے اور آئندہ بھی قربانی دے گی لیکن کیا خدمت کے دعوے کرنے والے حکمرانوں پر قوم اور ملک کے لیے قربانی دینا حرام ہے نہیں ایسا نہیں ہے وزیر اعظم عمران خان نے کچھ کرنا ہے تو اس ملک کے لیے سب سے پہلے قربانی خود دیں،وزیروں،مشیروں کی فوج کم کریں حکومت کے شاہانہ اخراجات ، اپنی تنخوائیں،مراعات اور پروٹوکول کم کریں۔

اپنے وعدے کیمطابق حکمران اور بیوروکریٹس چھوٹے گھروں میں رہائش اختیار کریں گورنر ہائوسز سمیت سیکرٹریز،ڈی سی وغیرہ کئی کئی ایکڑز کے گھروں میں رہ رہے ہیں اب نعروں اور وعدوں کا وقت گذر گیا اب عملی طور پر کچھ کرنا پڑے گااس کے لیے سب سے پہلے اراکین اسمبلی، سینیٹرز، وزرائ، وزیراعظم، صدر مملکت کیساتھ تمام حکومتی مشیروں کی تنخوائوں،الائونسز سمیت شاہانہ مراعات فوری طور پر کم کی جائیںان کی بیماریوں کے علاج سرکاری ہسپتالوں میں ہونا چاہیے ان کے بچے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کریں غیرملکی دوروں کے اخراجات کم کیے جائیں من پسند خوشامدی صحافیوں کو سرکاری خزانے سے نوازنے کی روش ختم کی جائے ملک وقوم کی ترقی اور حقیقی تبدیلی کے لیے الیکشن کے دوران عوام سے کیے گئے اپنے وعدے پورے کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیںورنہ پی ٹی آئی حکومت کا چلنا ہی مشکل نہیں ہوگا بلکہ اس کا سیاسی مستقبل بھی اچھا نہیں ہو گا۔
Ch. Abdul Qayum

تحریر : چودھری عبدالقیوم

Share this:
Ghazwa Badar
Previous Post عاشقان رسول شہد اء بدر
Next Post محلے دار
Ramzan Neighbors Help

Related Posts

OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness

# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں

September 9, 2026
Speaking Out Costs Women Everything, Author Claims

# بولنے کی قیمت: طاقتور مردوں کے خلاف آواز اٹھانے والی خواتین کی ‘سماجی موت’

September 9, 2026
France Targets Parents to Boost Student Scores After Pisa Drop

# پیرس رپورٹ کے بعد فرانس میں تعلیمی بحران: وزیر تعلیم نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے ذمہ داری قبول کرنے کا عندیہ دے دیا

September 9, 2026
French Firefighters Slam Gov’t Reform as ‘Betrayal’

# فرانسیسی فائر فائٹرز کا وزیراعظم سے ملاقات کے بعد بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان

September 9, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.