geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

محلے دار

May 21, 2019 0 1 min read
Ramzan Neighbors Help
Share this:

Ramzan Neighbors Help

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی

شاندار لذیز مزے دار افطاری ‘ ٹھنڈے شیریں مشروبات ‘ فروٹ چاٹ ‘پکوڑے ‘ سموسے ‘ ویجیٹیبل رول ‘ دہی بھلے ‘اور پھر نمازکے بعد لذیز اشتہا انگیز فل آف پروٹین کھانا کھانے کے بعد الائچی والی دودھ پتی پینے کے بعد میں نے خود کو آرام دہ ٹھنڈے اے سی والے کمرے میںگداز بستر پر گرا دیا ‘دن بھر کی دھوپ گرمی کے بعد جھلسا ہوا جسم بے چینی پیاس بھوک بے قراری کے بعد آرام کے زون میں داخل ہو گیا’ میرا معدہ مو جودہ دور کی لذیذ نعمتوں سے بھرا ہوا تھا نرم و گداز بستر جدید ائر کنڈیشنر کی ٹھنڈی ہوا اب میرا جسم آرام سے غنودگی اور پھر نیند کے جھولے جھولنا چارہا تھا لیکن میرا دماغی خلفشار بے چینی بے قراری اداسی جسم کو آرام دہ ماحول میں جانے نہیں دے رہی تھی کمرے کی روشنی آف کر کے میں نے غنودگی میں جانے کی بھر پور کو شش کی لیکن ذہنی دبائو بے چینی کا غلبہ بھاری تھا ‘ میں سونے کی کوشش کر رہا تھا لیکن دماغ اورجسم کا تال میل نہیں ہو رہا تھا دماغ اور جسم کی باہمی جنگ جاری تھی ‘ میں کروٹوں پر کروٹ لے رہا تھا میں جب بھی نیند کی وادی میں اُترنے کی کو شش کر تا دوپہر کا منظر کو ہ ہمالیہ بن کر میری سانس کی نالی پر آکر ٹھہر جاتا مجھے سانس لینے میں دشواری محسوس ہو نے لگتی دن بھر کی تھکاوٹ جوانی کا اختتام بڑھاپے کا آغاز معدے میں صحت بخش مزے دار فروٹ جوس اور کھانے لیکن جسم اور دماغ کی بے قراری بڑھتی جا رہی تھی پوری کوشش کے بعد جب نیند کی دیوی مجھ سے روٹھی رہی تو میں اُٹھ گیا اور گھر کی چھت پر جاکر بیٹھ کر آسمان پر ٹمٹماتے ستاروں کو دیکھنے لگا اب میںنے کرسی پر تقریبا لیٹ کر ٹانگیں سامنے والی کر سی پر رکھ دیں اور جسم کو کھلا چھوڑ دیا خود پر مراقباتی حالت غنودگی طاری کر نے کی پھر کو شش کر نے لگا ٹھنڈی ہوائیں میرے جسم سے ٹکرا رہی تھیں تاروں بھرا کھلا آسمان رات کا پہر ٹھنڈی مدہوش ہوائیں لمحوں میں انسان کو نیند کی وادی میں داخل کر دیتی ہیں۔

اب میں پھر کوشش کر نے لگا کہ میرے دماغ کے فریم میں فکس وہ چہرہ مجھے بھول جائے تاکہ میں نیند کے خمار اور افطاری کا لطف لے سکوں لیکن یہاں پر بھی میرا واسطہ ناکامی سے ہی تھا اعصاب بو جھل تھکے ہو ئے بھی تھے لیکن دماغی کرب اُن پر حاوی تھا ۔ میرا جسم آرام غنودگی مانگ رہا تھا لیکن شعوری لا شعوری مزاحمت حائل تھی آرام دہ کرسی پر دراز میں کچھ دیر تو شعوری مزاحمت سے لڑتا رہا جب بس نہ چلا تو اُٹھ کر چھت پر ادھر ادھر چلنا شروع کردیا پھر آسمان کی طرف منہ کر کے لمبے لمبے سانس اپنے پھیپھڑوں میںبھرنے لگا تاکہ زیادہ آکسیجن سے خون کی گردش متوازن ہو تا کہ جسم آرام دہ ماحول میںداخل ہو جائے یہاں بھی میں فیل ہو گیا تو دوبارہ پھر کرسی پر بیٹھ کر مراقباتی آسن بناکر دماغ کو پرسکون خالی کر نے کی کو شش کر نے لگا اِس دوران لمبے لمبے سانس اپنے پھیپھڑوں میںپھر بھر نے لگا لیکن وہ معصوم نیک چہرہ خنجر کی طرح بار بار دل ودماغ میں ترازو ہو رہا تھا وہ خیال وہ چہرہ وہ منظر بار بار میرے شعور پر دستک دے رہا تھا جبکہ میں اُس کو جھٹک رہا تھا میں اُس کے بارے میں سوچنا نہیں چاہتا تھا کیونکہ اُس کی بے چارگی ندامت سفید پو شی بچھو کی طرح مجھے ڈس رہی تھی اُس کا چہرہ چہرے پر پھیلی سفید پوشی لاچارگی ندامت کے تاثرات آنکھوں میں تیر تا ہوا ندامت بے بسی کا رنگ ‘ جیسے جیسے میں غور کر تا دل و دماغ بو جھل ہو نے لگتے لہٰذا میں دماغ کو اِدھر اُدھر لگا نے کی کو شش کر نے لگتا لیکن میں پو ری کو شش کے باوجود ناکام ہو رہا تھا۔

چند مخیر دوستوں کی محبت کی وجہ سے ہر سال کی طرح اِس سال بھی رمضان راشن لاہور سے دور دراز علاقوں میں بانٹنے کی سعادت حاصل ہو ئی سامان جب پک اپ میں لوڈ کیا جارہاتھا اچانک میرا محلے دار جو مجھ سے چند گھروں کے فاصلے پر رہتا ہے خاموشی اوراحترام سے سر جھکائے میرے پاس آکر کھڑا ہو گیا ہماری سلام دعا آپس میں نہیں تھی صرف چہرہ شناسائی تھی یہ شخص پابند صوم و صلوة تھا آتے جاتے مسکراہٹوں کا تبادلہ ہو جاتا نیک انسان چہرے پر داڑھی شلوار ٹخنوں سے اوپر چہرے پر شرافت معصومیت کے مستقل تاثرات وضع قطع چال ڈھال انداز سے شریف النفس سفید پو ش انسان جب میرے پاس کھڑا ہوا تو میں نے شفیق تبسم سے اُس کی طرف دیکھا اور بولا جناب کیا حال ہے آپ خیریت سے ہیں میرے لائق کو ئی حکم ‘ مجھے لگا کو ئی محلے کی بات کرے گا لیکن جب اُس نے بغور راشن کے پیکٹوں کی طرف دیکھنا شروع کیا تو مجھے لگا شاید وہ اپنے کسی ملازم یا ملازمہ کے لیے راشن لینا چاہتا ہے ابھی میں یہ سوچ ہی رہا تھا کہ اُس کی کمزور درد اور ندامت میں ڈوبی آواز ابھری سر یہ سامان آپ رمضان راشن کے طور پر بانٹ رہے ہیں یہ ضرورت مندوں میں تقسیم کریں گے تو میں فوری بولا ہاں جناب یہ تھوڑی سی ہم کوشش کرتے ہیں تاکہ کچھ ضرورت مندوں میں تقسیم ہو سکے تو وہ میرے قریب سرکا اور سر گوشی کے لہجے میں دھیر ے سے بولاجناب اگر آپ غصہ نہ کریں تو میں بھی ضرورت مند ہوں میں ایک پیکٹ اٹھا لوں ‘ میں نے فوری اقرار کیا ہاں جناب ہاں آپ ضرور لیں کسی ملازم کو دینا ہے آپ نے تو اُس نے بے بسی ندامت کی نظروں سے میری طرف دیکھا جن میں شرمندگی بے بسی کا ساون بھادوں ٹھاٹھیں مار رہا تھا بولا نہیں جناب جھوٹ نہیں بولوں گا یہ مجھے چاہیے کاروبارمیں نقصان کی وجہ سے میں کوڑی کوڑی کا محتاج بلکہ قرض میں ڈوب چکا ہوں۔

میری مالی حالت اتنی کمزور ہے کہ بچوں کو سحری افطاری نہیں کرا سکتا آپ کا سامان دیکھا تو مجبوری میں آپ کے پاس آگیا وہ بول کر اپنے موقف کو سچا ثابت کرنا چاہتا تھا لیکن میں نے اُسے روک دیا اور سامان کا توڑا اٹھا کر اُس کے کندھے پر رکھ دیا تا کہ وہ فوری چلا جائے کوئی اور محلے دار اُسے دیکھ نہ سکے وہ تو چلاگیا لیکن میرے باطن میںریگستان آباد کر گیا اُس کے جانے کے بعد مستر ی پلمبر الیکٹریشن کیبل والا تما م ملنے والے جو بھی آیا سامان دیکھ کر بولا جناب یہ رمضان راشن ہے تو پھر کیا جناب میرے حالات بھی ٹھیک نہیں مجھے دے دیں کچھ ملاقاتی بھی آئے جنہوں نے سامان کا تقاضا کیا شام تک میں زخموں سے چورکہ ہمارا جدید مہذب معاشرہ کتنا بنجر ویران ہو چکا ہے مہنگائی کفر کو چھونے لگی ہے سفید پو ش زندگی کی بازی ہا رے جا رہے ہیں لوگوں کے لیے زندگی کا کچا دھاگا قائم رکھنا مشکل ہو رہا ہے لوگ سفید پو شی سے گداگروں میں بدلتے جا رہے ہیں لوگوں کے لیے چند ہزار کا راشن ہی مشکل ہو تا جارہا ہے جبکہ نبی کریم ۖ نے فرمایا ترجمہ ابن عباس فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ۖ کو ارشاد فرماتے سنا کہ وہ شخص مومن نہیں ہو سکتا جو خود پیٹ بھر کر کھائے اور اُس کا پڑوسی جو اُس کے پہلو میںرہتا ہو بھو کا رہے ایک اور جگہ رحمت دوجہاں ۖ فرماتے ہیں اے ابوذر جب تو شوربہ پکائے تو کچھ پانی زیادہ ڈال دیا کرو وہ شوربہ پڑوسیوں کو دے کر اُن کی خبر گیری کیا کرو’ یتیموں بے کسوں کے والی ایک اور جگہ فرماتے ہیں حضرت جبرائیل مجھ کو پڑوسی کے ساتھ اچھا سلوک کر نے کی برابر تاکید کر تے رہے یہاں تک کہ میں نے خیال کیا کہ پڑوسی کو پڑوسی کا وارث بنا دیں گے۔

جبکہ آج کل مہذب معاشرے میں پڑوسیوں سے محبت کی بجائے حسد کینہ بغض ہے جس کی آنچ سے ہم ایک دوسرے کو جلاتے ہیں مہنگائی کا جن اِس قدر بے قابو ہو چکاہے کہ سفید پوشوں کے لیے زندگی کی سانسیں بحال رکھنا مشکل ہو گیا ہے’ ہم سارے شہر میںدور دراز دیہات میں سخاوت کے جھنڈے گاڑتے ہیں لیکن اپنے قریبی سفید پوش محلے دار وں کو بھول جاتے ہیں میں سفید پوش محلے داروں کے در د میں رنجیدہ ہو گیا اچانک باطن میں خیال کا شگو فہ پھوٹا میں نیچے آیا لفافے میں کچھ پیسے ڈالے کندھے پر سامان کا پیکٹ رکھا اور جاکر محلے دار کے دروازے پر دستک دی تھوڑی دیر میںشریف محلے دار دروازے پر آیا میںنے پیکٹ اتار کر اند ر رکھا پیسوں کو لفافہ اُس کی جیب میں ڈالا اور دھیرے سے بولا میںاپنی غفلت کی معافی مانگتا ہوں ‘ ضرورت پر اِس گناہ گار کو یاد کر لیا کریں یا میںپوچھ لیا کروں گا محلے دار کی آنکھوں میں تشکر کی روشنی چمکی میری سانس کی نالی پر سے ندامت کا ہمالیہ ہٹ گیا میں لمبے لمبے سانس لیتا گھر کی طرف چل پڑا آکر گہری نیند سو گیا۔
Prof Muhammad Abdullah Khan Bhatti

تحریر : پروفیسر محمد عبداللہ بھٹی
ای میل: help@noorekhuda.org
فون: 03004352956
ویب سائٹ: www.noorekhuda.org
فیس بک آفیشل پیج: www.fb.com/noorekhuda.org

Share this:
Inflation
Previous Post حکمران بھی قربانی دیں
Next Post اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہو کر 153 روپے کا ہو گیا
Dollar

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.