حکومت کے لوگ ثواب سمجھ کر عمران نیازی کیخلاف ووٹ ڈالیں گے: رانا ثنااللہ

 Rana Sanaullah

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت کے اپنے لوگ ثواب سمجھ کر عمران نیازی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔

ایک بیان میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں ارکان کو زبردستی رکھنے کی جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں، ذرائع سے جھوٹی خبریں چلوا کر باس اور چپڑاسی بچ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں عمران نیازی کے خلاف ووٹ ڈالنے کے لیے کسی رکن کو کچھ دینے یا دباﺅ میں لانے کی ضرورت نہیں، حکومت کے اپنے لوگ ثواب سمجھ کر عمران نیازی کے خلاف ووٹ ڈالیں گے۔

رانا ثناء اللہ نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی تحریک عدم اعتماد کو بھی اپنی پارٹی کا الیکشن بنانا چاہتے ہیں جس میں پیسہ چلا تھا اور بدترین دھاندلی ہوئی تھی ۔