geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اچھے افسران آٹے میں نمک کے برابر

July 12, 2019 1 1 min read
Bribery
Share this:

Bribery

تحریر : روہیل اکبر

مفاد پرستی اور خود غرضی کے جس دور میں ہم آج رہ رہے ہیں اس کا اندازہ ہر اس شخص کو ہے جو کسی نہ کسی کام کے سلسلہ میں گھر سے باہر نکلتا ہے تو اسے اپنے جائز کام کے لیے بھی کسی نہ کسی سفارش یا رشوت کی ضرورت پڑتی ہے اور کچھ ہماری ذہنی سطح بھی اس حد تک جا چکی ہے کہ بغیرلیے دیے ہمیں اپنے کام کے حوالہ سے تسلی بھی نہیں ہوتی اگر کوئی فرد بغیر کسی لالچ اور مفاد کے ہمارا کام کر دے تو ہمیں یقین ہی نہیں ہوتا کہ ہمارا کام ہو بھی جائیگا؟کیونکہ ہمارے کرپٹ اور کرپشن زدہ نظام نے ایک بات شروع دن سے ہی ہمارے دماغ میں بٹھا دی ہے کہ جب تک کسی بھی سرکاری افسر کو کوئی نہ کوئی نظرانہ پیش نہ کیا جائے اس وقت تک خواری مقدر میں رہے گی اور یہ حقیقت بھی ہے کیونکہ ہمیں بحیثیت فرد بچپن سے ہی نفرت کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے اور بحیثیت قوم گذرے 72 سالوں سے جس نفرت کی آگ میں ہمیں جھونکا گیاآج اسی کا نتیجہ ہے کہ کسی محکمہ میں اگر کوئی ایک ایماندار،فرض شناس اورمحنتی شخص اللہ کی خوشنودی کے لیے نہ صرف عوام بلکہ اپنے ساتھی ملازمین کی بھی بے لوث خدمت کرنے میں مصروف ہو تو ہمیں شک ہونے لگتا ہے کہ اس کے پیچھے بھی کوئی نہ کوئی مقصد ہوگا مگر ایسے افراد کسی کی باتوں کو خاطر میں لائے بغیر لوگوں کی راہ میں آنے والی مشکلات اور پریشانیوں کو ختم کرنے میں مصروف رہتے ہیں ایسے افراد بہت مشکل سے ملا کرتے ہیں جنکی نہ صرف ہمیں قدر کرنی چاہیے بلکہ انکے اچھے کاموں کا چرچا بھی کرنا چاہیے ایسے افراد چراغ لیکر ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتے مگر ہم کیوں تلاش کریں ایسے افراد کو ہمیں تو ایک دوسرے کی برائی،نفرت اور حسد کرنے سے ہی وقت نہیں ملتااور تو اور ہم تو انکے اچھے کاموں میں بھی کمال مہارت سے کیڑے نکال دیتے ہیں کیونکہ جو تربیت ہماری ہوچکی ہے ہم نے تو اسی پر رہ کر سوچنا اور سمجھنا ہے۔

بچپن سے لیکر لڑکپن اور پھر جوانی تک ہم نے جو سنا،پڑھا اور جو کچھ ہمیں سمجھایا گیا اس میں تو ہمیں ایک دوسرے سے لڑنا،جھگڑنا اور مرنا ہی سکھایا گیا ہم مدرسے گئے تو وہاں اسلام بیزاروں سے نفرت سکھائی گئی، اعلی سکول گئے تو وہاں ڈاڑھی والوں سے نفرت سکھائی گئی ہے کسی سیاسی لیڈر کے پیچھے چلے تواس نے اپنے سیاسی حریف سے نفرت سکھائی گئی عسکریت پسندوں کو فالو کیا تو ہمارے دل میں جمہوریوں کے لیے نفرت پیدا کردی گئی الغرض ہمارے گھر سے لے کر ہمارے تنظیمی سفر تک،تنظیمی سفر سے لے کر ہرشعبہ ہائے زندگی تک ہمیں نفرت نفرت اور نفرت ہی سکھائی گئی یہ نفرتیں یہ عداوتیں ہماری انفرادی زندگی کے لیے تو نقصان کا باعث بنی لیکن یہ ہماری قوم کے لیے ہمارے دین کے لیے ہمارے وطن کے لیے بھی نقصان کا باعث بنی آج ہزاروں نہیں لاکھوں لوگ ہیں جو نفرت کی آگ میں جھونک دیے گئے لیکن ہمیں نفرتوں کی آگ میں جھونکنے والے ہمارے فرقہ پرست مولوی، ہمارے سیاستدان ہمارے جرنیل ہمارے جج آج تک زندہ ہیں اور امن پسند زندگی گزار رہے ہیں۔

بیچ میں محبت و اخوت کا درس دینے والے کچھ لوگ ملے لیکن ہم نفرتوں کے اس قدر عادی ہو چکے تھے کہ ہم نے انہیں بھی شکوک کی نگاہوں کے گھیرے میں لے لیا۔ اسلیے چھوڑیں اپنا مسلک، چھوڑیں اپنی جماعت چھوڑیں اور چھوڑیں اپنی تنظیم صرف محبتیں اور پیار بانٹیں وہ بھی بغیر کسی لالچ،مفاد اور خود غرضی کے کیونکہ مخلوق خدا کی خدمت کرنے والا انسان اندر سے جتنا مضبوط، مطمئن اور خوش ہوتا ہے وہ اسکی باتوں سے ہی محسوس ہوجاتا ہے اور اس وقت اگر کسی نے عثمان بزدار کی حکومت میں ایسے لوگوں کو دیکھنا ہو تو وہ سیکریٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور،ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ طاہر رضا ہمدانی،ڈی جی پی آرڈاکٹر اسلم ڈوگر،آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ،سابق آئی جی جیل اور اب بزدار کے بازو میاں فاروق نذیر،پلاک کی ڈی جی صغراں صدف،ڈی سی ساہیوال زمان وٹو اورپولیس گروپ کے خرم شکور ہمارے سامنے زندہ مثالیں ہیں جو پنجاب حکومت کاصاف ستھرا چہرہ ہیں اور عوام کی بے لوث خدمت کرنے میں مصروف ہیں ایک اور سرکاری محکمہ ہے جہاں ہر اس فرد کو جانا پڑتا ہے جس نے ملک سے باہر سفر کرنا ہو اور اس محکمہ کے بارے میں کسی کی بھی رائے اچھی نہیں ہوتی تھی جی ہاں پاسپورٹ دفتر جہاں ایک بار جوگیا پھر اس شخص کے نظریات سب کے بارے میں ایک جیسے ہی ہوگئے دفتر کے باہر بیٹھے ہوئے ایجنٹوں سے لیکر اندر افسروں تک سبھی ایک ہی جیسے محسوس ہونے لگتے ہیں مگر لاہور کے گارڈن ٹاؤن دفتر میں بیٹھے ہوئے صرف ایک شخص جی ہاں صرف ایک شخص نے نہ صرف محکمہ پاسپورٹ کی تاریخ بدل دی بلکہ عوام کی سہولت کے لیے سرکار کا ایک پیسہ خرچ کیے بغیر لاکھوں روپے کی تعمیر سے نئے کاؤنٹر،ہال اور عوام کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں لگوا دی۔

یہ انہوں نے اپنی جیب سے نہیں کیا بلکہ انکے خوشگوار رویہ سے متاثر ہوکر جب لوگ ان سے کسی قسم کی خدمت کی بات کرتے ہیں تو وہ عوام کی خدمت کے لیے کہہ دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید ریاض حسین شاہ نے اپنے دفتر میں عوام کی سہولت کے لیے بہترین سروس متعارف کروارکھی ہے اب یہاں پر کسی ایجنٹ سے لٹے اور لائینوں میں لگے بغیر پرسکون ماحول میں پاسپورٹ بنوایا جاسکتا ہے ذاتی مفادات پر عوامی مفادات کو ترجیح دینے والے اچھے افسران کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے شائد انہی کی وجہ سے آج ہمارے اداروں کا اعتماد بحال ہے ورنہ تو جو جس شاخ پر بیٹھا ہے اسے ہی کاٹ رہا ہے آخر میں اپنے پڑھنے والوں کو بتاتا چلوں کہ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس صاحب نے نئے ججوں کی تعیناتی کے لیے جو نام حکومت کو بھیجے تھے وہ سب کے سب فارغ ہوگئے ہیں کیونکہ ان میں سے کسی کی بھی رپورٹ اچھی نہیں آئی اب نئے ناموں کی تلاش جاری ہے۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر
03004821200

Share this:
Unemployment
Previous Post بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی
Next Post ورلڈکپ سے باہر ہوتے ہی بھارتی ٹیم میں ‘کوہلی اور روہت شرما گروپ’ سامنے آ گیا
Kohli - Rohit Sharma

Related Posts

Imam Jailed Over Alleged Sexual Assault of Teen

فرانس میں مسجد کے امام کو 15 سالہ لڑکے پر جنسی حملے کے الزام میں جیل بھیج دیا گیا

September 10, 2026
Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.