geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بے روزگاری اور مہنگائی کا سونامی

July 12, 2019 1 1 min read
Unemployment
Share this:

Unemployment

تحریر : امتیاز علی شاکر

حاکم یعنی ریاست کا سربراہ، سربراہ یعنی عوام کا مخلص، انصاف پسند، شفیق بڑا بزرگ، ہمیں ہمیشہ سے یہی بتایا گیا ہے کہ جو سابقہ حکمران تھے انہوں نے ملک کا خزانہ خالی کر دیا، ادارے تباہ کر دیئے، ملک کو مقروض کر دیا، ہر دور کے حکمران نے اپنے دور کو بہترین اور خوشحالی کا دور بیان کیا جبکہ عوام کی حالت کسی بھی دور میں نہ بدلی۔عمران خان نے نئے پاکستان کانعرہ لگایاتوعوام اُمیدلگابیٹھے کہ یہ بندہ نیاہے اسے موقع دیناچاہئے،خان صاحب کے نئے پاکستان میں بھی ابھی تک غریب عوام کیلئے احتساب جو ابھی تک مشکوک ہے کے علاوہ کوئی خوشخبری نہیں ، نئے پاکستان میں بھی بجلی،گیس کی چوری اسی طرح جاری ہے جبکہ بجلی مہنگی کرکے ان سادہ اور شریف شہریوں پربوجھ ڈال دیاگیا جو پہلے سے بل اداکرتے ہیں یعنی جو چوری نہیں کرتے انہیں بھی چوری کی طرف مائل کیا رہاہے،کرپشن،رشوت،سفارش،اقرباء پروری،وی آئی پی پروٹوکول سمیت تمام ناجائز چیزیں بھی اسی طرح موجود ہیں۔تیزی کے ساتھ بڑھتی بے روزگاری سے نجات کیلئے حکومت کاروباری طبقے کوفوراً اعتماد میں لے۔یہ محب وطن لوگ ہیں۔انہیں اعتمادمیں لیا جائے۔

کاروبار کرنے کیلئے سازگارماحول وحالات پیداکئے جائیں تویہ کاروباری لوگ اپنے وطن کیلئے ٹیکس اداکرنے سے بھی آگے کی سوچ رکھتے ہیں فقط اعتماد کی فضاقائم کرنے کی دیرہے،حکمران درست سمت کا تعین کریں تو ہماراکاروباری طبقہ ملک خدادادکی زخیززمینوں کی مانند سونااگلے گا،کاروباری طبقے کے ساتھ ساتھ حکومت کی جانب سے عام عوام کی سانسیں اوراعتمادبحال رکھنے کیلئے بھی اقدامات کئے جاناناگزیرہوچکاہے۔

عوام جن حالات سے گزررہے ہیں وہ انتہائی سنگین ہیں،مہنگائی کایہ عالم ہے کہ16یا20ہزارماہانہ میں چھوٹے سے چھوٹے خاندان کاماہانہ بجٹ بنناناممکن ہوچکاہے،حکومت کوچاہئے کہ زندہ رہنے کیلئے چند غذائی اجناس جن میں گندم،چاول،گھی،دالیں انتہائی سستے داموں فراہم کرے اورغریب عوام کیلئے بجلی وگیس کی قیمتیں بھی کم رکھی جائیں،حکومت ایک طرف کرپشن اورٹیکس چوروں کیخلاف انقلابی اقدامات اٹھارہی تودوسری جانب عام عوام کیلئے مشکلات میں اضافہ حکومت کے انقلابی اقدامات کیلئے بہت بڑاخطرہ ثابت ہوسکتا ہے،غریب عوام کیلئے ریلیف کاانتظام بجلی وگیس کی چوری روک کرکیاجاسکتاہے جبکہ غذائی اجناس کوذخیرہ کرکے ناجائزمنافع خوری کرنے والوں سے گزشتہ سترسالہ منافع میں سے کچھ حصہ وصول کرکے غریب عوام کیلئے آسانی پیداکی جاسکتی ہے،حکومت عوام کواعتماد میں لئے بغیرسرمایہ دارکرپٹ نظام کیخلاف زیادہ دیرتک احتساب کی فضاقائم نہیں رکھ سکتی،یہ کرپٹ لوگ انتہائی دولت مندہیں اوریہاں گواہ سمیت سب کچھ بکتا ہے۔

بلاامتیاز احتساب کیے بغیرآگے بڑھنامشکل ہی نہیں ناممکن ہے،جب تک زمین کوپہلی فصل کاٹ کردوسری فصل کیلئے تیارنہ کرلیاجائے نئی فصل کے بیج بونے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا،یعنی 70سالہ کرپشن کی فصل کٹے گی تب ہی توملک کی زخیززمین نئی کھیتی کیلئے تیارکی جاسکیں گی،حکومت اور پوشیدہ طاقتیں جن کانام لینے کاابھی وقت نہیں ہے بڑی محنت اور سنجیدگی کے ساتھ ملکی مشکلات کاخاتمہ کرنے کی کوشش میں کامیابی کی طرف گامزن ہیں۔ یہ طے ہے کہ کرپٹ اور کرپشن کونشان عبرت بنائے بغیرآگے چلنامشکل ہی نہیںناممکن ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان اب جتنی جلدی یہ حقیقت سمجھ لیں کہ عوام کے جسم میں اتنی سکت نہیں رہی کہ نس نس سے خون نچوڑاجاسکے اتناہی ملک وقوم اورپی ٹی آئی کے اقتدارکیلئے مفید ثابت ہوگا،قرض اتارنے،ہسپتال بنانے،ڈیم تعمیرکرنے کیلئے بھی عوام فنڈ دے رہے ہیں۔

ملکی ادارے فنڈزپربنانے اور چلانے ہیں تو پھرٹیکس سسٹم کیااورکیوں؟ڈیمزکی تعمیرکیلئے پوری قوم نے اپنا کردار ادا کیااورکرنابھی چاہئے پریہاںسوال یہ پیداہوتاہے کہ آخرکب تک عوام کے جسم سے خون کاقطرہ قطرہ نچوڑاجاتارہے گا؟فیکٹریاں اورکارخانے بندہونے سے پیداہونے والی بے روزگاری کی شدید لہراورمہنگائی کاسونامی سوچیں غریب عوام کیسے زندہ رہیں گے؟ٹیکس بجلی پرلگے،گیس پرلگے،پیٹرولم مصنوعات پرلگے یاکھانے پینے کی اشیاء پراداتوعوام نے ہی کرناہے۔روزگارکے مواقع پیداکئے بغیر،وسائل وآمدن میں کسی قسم کااضافہ کئے بغیرعوام اتنے ٹیکسز اورمہنگائی کامقابلہ کیسے کریں گے؟ڈاکٹر تبدیل ہوجانے سے مریض کامرض ٹھیک نہیں ہوتا۔جناب وزیراعظم صاحب رات کے اندھیرے میں بھیس بدل کرچھوٹے دیہاتوں،قصبوں کے گلی کوچوں کے اندرسسکتی زندگی پربھی ایک نظرڈالیں،محلات میں پیش کی جانے والی رپورٹیں دیکھ کرپیداہونے والی خوش فہمیان دم توڑ جائیں گی
Imtiaz Ali Shakir

تحریر : امتیاز علی شاکر:لاہور

imtiazali470@gmail.com.
03134237099

Share this:
Politics
Previous Post 70 سالہ ملکی سیاست پر چاچا اچھن کی لچھے دار باتیں…!!
Next Post اچھے افسران آٹے میں نمک کے برابر
Bribery

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.