geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 17, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • Yuka Calls Out Hidden Dye in 65% of Mint Syrupsپودینے کے شربت میں چھپا ’نیلا‘ زہر: یوکا ایپ نے بڑے برانڈز کے خلاف محاذ کھول دیا
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    دلچسپ اور عجیب
    • VivaTech Takes Over Champs-Élysées for 10th Anniversaryویوا ٹیک کا دسویں سالگرہ کا جشن: شانزے لیزے پر مستقبل کی جھلک، ہیومنائیڈ روبوٹس اور مصنوعی ذہانت کا شو
    • JR’s Torn Pont-Neuf Installation Fully Restored After Days of Repairsپونٹ نیف پر جے آر کی ‘کاورن’ آرٹ کی تنصیب ہوا کے نقصان کے بعد مکمل طور پر بحال
    • Child Sleepovers Under Scrutiny After Lyhanna Caseلیہانا کیس: کیا بچوں کی سلیپ اوور پارٹیوں پر پابندی لگا دینی چاہیے؟ ماہر نے دے دیا واضح جواب
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حکومت نے 2013ء سے پرانے امریکی ڈالرز کو برآمد کرنے کی اجازت دیدی

January 4, 2022 5 1 min read
Dollar
Share this:

Dollar

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے سال 2013ء سے قبل جاری شدہ امریکی ڈالرز کی یومیہ بنیادوں پر برآمدی اجازت دینے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے ایکس چینج ایسوسی ایشن کی تجویز پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو سال 2013ء سے قبل جاری ہونے والے امریکی ڈالرز کی یومیہ بنیادوں پر برآمدی اجازت دینے کی ہدایات جاری کردیں۔ اس اقدام کے نتیجے میں پاکستانیوں کے پاس پڑے ہوئے کروڑوں پرانے امریکی ڈالرز کیش ہو کر معاشی سرگرمیوں میں شامل ہوسکیں گے۔

ایکس چینج ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چئیرمین ملک بوستان نے ایکسپریس کو بتایا کہ یہ فیصلہ وزیر خزانہ شوکت ترین اور گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر کے ساتھ ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کیا گیا۔
اجلاس میں ملک بوستان نے بتایا کہ سال 2013ء سے قبل کے ڈالرز مقامی بینک اور ایکس چینج کمپنیاں قبول نہیں کررہیں لیکن اس کے برعکس امریکی سینٹرل بینک قبول کررہا ہے لہذا کچھ ایکس چینج کمپنیاں پرانے ڈالرز طویل مدت کے پیچیدہ طریقہ کار اختیار کرکے برآمد کررہی ہیں لیکن برآمد شدہ ڈالر کی مد میں واپسی کی زائد مدت کے باعث ان کا سرمایہ زائد مدت کے لیے منجمد ہوجاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایکس چینج کمپنیوں نے 2018ء سے دسمبر 2021ء تک کمرشل بینکوں کے ذریعے 13 ارب ڈالر وفاقی حکومت کو فراہم کیے اور گزشتہ سال 4.5 ارب ڈالر فراہم کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو یہ تجویز دی گئی تھی کہ حکومت اگر تجارتی بینکوں کی طرز پر ایکس چینج کمپنیوں کو بھی فی ڈالر پر 6 روپے ریبیٹ فراہم کرے تو مقامی ایکس چینج کمپنیاں سالانہ 10 ارب ڈالر کی ترسیلات لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس تجویز پر وزیر خزانہ نے کمرشل بینکوں کی طرز پر ان ورڈ ریمی ٹنس لانے پر دیئے جانے والے ریبیٹ کے تناسب سے ایکس چینج کمپنیوں کو بھی ریبیٹ دینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ فی الوقت ملک کو فارن ایکس چینج کی شدید ضرورت ہے، ایکس چینج کمپنیاں زیادہ سے زیادہ فارن ایکس چینج حکومت کو فراہم کریں۔

اس پر ملک بوستان نے کہا کہ اگر حکومت ہمارے دیرینہ مسائل حل کر دے تو ہم بہرصورت سالانہ 10 ارب ڈالر سے زائد کی ترسیلات زر حکومت کو فراہم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 300 انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں نے مقامی بینکوں سے منی ٹرانسفر کے معاہدے کیے ہوئے ہیں جن میں سے اسٹیٹ بینک نے صرف 5 انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں کو ایکس چینج کمپنیوں کے ساتھ ایگریمنٹ کرنے کی اجازت دی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ مرکزی بینک ہمیں 100 انٹرنیشنل منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کرنے کے اجازت نامے جاری کرے۔

Share this:
Mohammad Hafeez
Previous Post حفیظ بیٹ اور بال دونوں سے کئی پاکستانی فتوحات کا اہم کردار رہے
Next Post جرمن علاقے زاؤرلینڈ میں مسلمانوں کی درجنوں قبروں کی بے حرمتی
Muslims Graves Germany

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 17, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ’86 47‘ کی پراسرار کندہ کاری نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی، تحقیقات شروع

June 17, 2026

نیشنل مال کی گھاس پر ابھرنے والے پراسرار ہندسے ’86 47′ نے واشنگٹن میں سیاسی طوفان کھڑا کر دیا

June 17, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر ’86 47′ کی پراسرار تحریر، ٹرمپ کو ‘ختم کرنے’ کی دھمکی کی تحقیقات

June 17, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.