geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن علاقے زاؤرلینڈ میں مسلمانوں کی درجنوں قبروں کی بے حرمتی

January 4, 2022 1 1 min read
Muslims Graves Germany
Share this:

Muslims Graves Germany

زاؤرلینڈ (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی کے مغربی علاقے زاؤرلینڈ کے شہر اِیزرلوہن میں نامعلوم افراد نے ایک مقامی قبرستان کے مسلمانوں کی تدفین کے لیے مخصوص حصے میں تقریباﹰ تیس قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے توڑ پھوڑ کی اور بہت سے کتبے بھی گرا دیے۔

اِیزرلوہن جرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں زاؤرلینڈ کے خطے کا ایک ایسا شہر ہے، جس کی آبادی 93 ہزار کے قریب ہے۔ پولیس کے مطابق مسلمانوں کی درجنوں قبروں کی نامعلوم افراد کے ہاتھوں بےحرمتی کا یہ واقعہ اس شہر کے مرکزی قبرستان کے اس حصے میں پیش آیا، جو مسلمانوں کی تدفین کے لیے مختص ہے۔

ابتدائی چھان بین کے مطابق مسلمانوں کی تقریباﹰ 30 قبروں کی بےحرمتی اور توڑ پھوڑ جمعہ اکتیس دسمبر اور ہفتہ یکم جنوری کے درمیان ممکنہ طور پر شام کے وقت کی گئی۔

شہر ہاگن میں وفاقی دفتر استغاثہ کی مقامی شاخ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ حکام کو اس واقعے کی اطلاع نئے سال کے پہلے دن شام کے وقت ملی اور اس کے بعد سے نامعلوم ملزمان کے خلاف چھان بین جاری ہے۔ ابھی تک اس واقعے کے ذمے دار ملزمان کا کوئی پتہ نہیں چلا۔

ابدی نیند میں خلل
ہاگن میں دفتر استغاثہ نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں نامعلوم ملزمان نے ان قبروں پر روایتی آرائش کے لیے نصب کردہ سامان کے علاوہ وہاں رکھے گئے پھولوں کے بہت سے گملے بھی توڑ دیے۔ دفتر استغاثہ کے مطابق اس مجرمانہ کارروائی کے مرتکب افراد نہ صرف درجنوں قبروں کی بےحرمتی اور مادی نقصانات کا باعث بنے بلکہ گرفتاری کی صورت میں انہیں وہاں دفن مسلمانوں کی ‘ابدی نیند میں خلل‘ کے لیے بھی جواب دہ ہونا پڑے گا۔

حکام نے اس بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات یا شواہد کے حامل افراد سے اِیزرلوہن پولیس یا ہاگن میں اسٹیٹ پراسیکیوٹر کے دفتر سے رابطہ کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

سولہ وفاقی صوبوں پر مشتمل اور مجموعی طور پر تقریباﹰ 83 ملین کی آبادی والے ملک جرمنی کے مغرب میں واقع نارتھ رائن ویسٹ فلیا سب سے زیادہ آبادی والا صوبہ ہے، جہاں تقریباﹰ 18 ملین باشندے رہتے ہیں۔ اس تناسب سے ملک میں دوسری سب سے بڑی مذہبی اقلیت کے طور پر آباد تقریباﹰ پانچ ملین مسلمانوں کی ایک بہت بڑی تعداد بھی اسی صوبے میں رہتی ہے۔

جرمن وزیر زراعت کی طرف سے بھرپور مذمت
اِیزرلوہن میں مسلمانوں کی قبروں کی بےحرمتی کے اس واقعے کی بہت سے جرمن سیاستدانوں کی طرف سے بھرپور مذمت کی گئی ہے۔ موجودہ وفاقی مخلوط حکومت میں شامل گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر زراعت اور نسلی طور پر خود بھی ترک نژاد جرمن برادری سے تعلق رکھنے والے چَیم اوئزدیمیر نے قبروں کی بےحرمتی کے اس واقعے کو مسلمانوں کے خلاف ایک ‘بزدلانہ جرم‘ کا نام دیا ہے۔

جرمن وزیر زراعت نے اپنی ایک ٹویٹ میں لکھا، ”اِیزرلوہن میں مسلمانوں کی قبروں کی بےحرمتی انتہائی قابل مذمت اور ایک بزدلانہ جرم ہے۔ میں ان تمام خاندانوں کے غم و غصے میں برابر کا شریک ہوں، جن کے پیاروں کی قبروں کی توڑ پھوڑ کی گئی۔ مجھے اس بات کا پوری طرح احساس ہے کہ آپ اس وقت کیسا محسوس کر رہے ہوں گے۔ لیکن آپ تنہا نہیں ہیں اور ہم سب آپ کے ساتھ ہیں۔‘‘

Share this:
Dollar
Previous Post حکومت نے 2013ء سے پرانے امریکی ڈالرز کو برآمد کرنے کی اجازت دیدی
Next Post سائبر کرائم، ایف آئی اے کو ایک لاکھ شکایت موصول
Internet

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.