سومے، فرانس میں ایک تیز رفتار کار نے اتوار کی رات سڑک کنارے واقع ایک مکان سے ٹکرا کر تین افراد کی موت کا سبب بنائی۔ حادثے میں گاڑی کے 20 اور 21 سالہ دونوں سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 7 ستمبر کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے ایسٹریز-لیس-کریسی گاؤں میں پیش آیا۔ گاڑی کے ڈرائیور نے حد سے زیادہ رفتار کے باعث کنٹرول کھو دیا جس کے بعد گاڑی سیدھی ایک رہائشی مکان سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے وقت مکان کے اندر چھ افراد موجود تھے جن میں دو 10 سے 12 سال کے بچے بھی شامل تھے۔ صدمے کے باعث پچاس سالہ گھر مالکن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔ پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور کے نشے اور شراب کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں تاہم نتائج ابھی سامنے نہیں آئے۔
مقامی حکام نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ابتدائی معلومات کے مطابق رفتار ہی اس سانحے کی بنیادی وجہ قرار دی جا رہی ہے۔ علاقے کے رہائشیوں نے اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

