geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایماندار تھانیدار

March 12, 2019 0 1 min read
Imran Khan
Share this:

Imran Khan

تحریر : نجیم شاہ

پولیس اسٹیشن میں نیا تھانیدار اپنی تعیناتی کے ساتھ ہی محرر سے رجسٹر منگواتا ہے، مقدمات کی تفصیل دیکھتا ہے، اشتہاریوں کی فہرست ملاحظہ کرتا ہے، چھوٹے چھوٹے مقدمات میں ملوث لوگوں کی الگ سے لسٹ مرتب کرتا ہے، تھانے کی حدود میں موجود کن ٹٹوں کے بارے معلومات لیتا ہے، سیاسی اور حکومتی بااثر لوگوں سمیت مقامی صحافیوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کرتا ہے اور پھر ہر ایک طبقہ سے اس کی سماجی اور قانونی حیثیت کے بارے میں تعارفی ملاقاتیں شروع کر دیتا ہے۔ نِکّے بدمعاشوں کو حاضر کر کے اِنتظار کروانے کے بعد وارننگ دیتا ہے، بڑے بدمعاشوں، سیاسی اور دیگر بااثر لوگوں سے سماجی تعلق بناتا ہے ، اشتہاریوں کی گرفتاری کی ہدایات جاری کرتا ہے، چند دِن کی پریکٹس کے بعد تھانے کے معاملات اسی طرح چلنے شروع ہو جاتے ہیں جس طرح پہلے سے چل رہے تھے۔

پاکستان کی مثال بھی دراصل اُس تھانے کی سی ہے جہاں ماضی میں ہر نیا تھانیدار ایسے ہی تجربات دھراتا آیا اور پھر چند روز بعد ہی ہاتھ کھڑے کر دیئے کہ یہ میرے بس کا کام نہیں ہے۔ یہاں نئے تعینات تقریباً سبھی تھانیداروں نے اختیارات ملتے ہی احتساب کا نعرۂ بلند کیا لیکن پھر جلد ہی کن ٹٹوں، بدمعاشوں، اشتہاریوں اور بااثروں کے آگے بلیک میل ہو کر اس وجہ سے ہتھیار ڈال دیئے کہ کہیں کل کلاں یہ ٹرائیکا ہماری کرپشن کے خلاف ہی گواہ نہ بن جائے۔

عمران خان وزیراعظم بنے تو سوشل میڈیا پر اُن کے حمایتیوں کی جانب سے یہ ٹرینڈ چلا کہ جب کسی علاقے میں تگڑا اور ایماندار تھانیدار آ جائے تو علاقے کے سارے چور اکٹھے ہو جاتے ہیں۔ بعد ازاں یہ تاثر بھی پھیلایا گیا کہ تھانیدار صرف ایماندار ہی نہیں بلکہ صادق اور امین بھی ہے۔ ایسا ٹرینڈ دراصل دو وجوہات کی بناء پر چلایا گیا ،ایک یہ کہ کپتان نے ماضی میں یہ نعرۂ بلند کیا تھا کہ حکومت میں آ کر وہ کرپٹ لوگوں کا نہ صرف احتساب کرے گا بلکہ اُن سے لوٹی ہوئی دولت بھی واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے گا۔

جبکہ حکومت ملتے ہی اُنہوں نے واشگاف الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ احتساب کا شفاف عمل جاری رہیگا اور کسی کو این آر او بھی نہیں ملے گا جبکہ دوسری وجہ اُن کے وزیراعظم بننے کے بعد پی ٹی آئی مخالف اپوزیشن جماعتوں کا اکٹھا ہو کر کپتان کو یہ وارننگ دینا کہ وہ تھانیدار بننے کی کوشش ہرگز نہ کرے، اگر تھانیدار بنا تو اپنا حشر بھی دیکھ لے گا۔ بہرحال حریف اپوزیشن جماعتوں کے نہ چاہتے ہوئے بھی کپتان تھانیدار بن چکا ،اب وہ ایماندار اور تگڑا ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا۔

تاہم کپتان کی تھانیداری والے تھانے کی حدود میں بسنے والا ہر امن پسند اور حب الوطن فرد یہی خواہش رکھتا ہے کہ بے شک کوئی ”جمہوریت کو خطرے” کا راگ اَلاپنا شروع کر دے یا پھر ”سیاسی انتقام” کا تاثر دینے کی کوشش کرے ،اب نئے تھانیدار کا امتحان شروع ہو چکا ہے اور اُسے یہ ثابت کرنا ہو گا کہ آیا وہ واقعی میں ایماندار ہے یا پھر ماضی میں ویسے ہی اپنے ایماندار ہونے کی پھلجڑیاں چھوڑتا رہا اور چند روز بعد اپنے پیشروئوں کی طرح وہ بھی ہاتھ کھڑے کر دیتا ہے۔
Najeem Shah

تحریر : نجیم شاہ

Share this:
Women March
Previous Post عورت مارچ عورت کی تذلیل؟
Next Post سعودی عسکری اتحاد کے فضائی حملے: بائیس یمنی بچے، خواتین ہلاک
Combat Aircraft

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.