geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حقوق انسانی اور مغرب

September 14, 2021 0 1 min read
World Human Rights Day
Share this:

World Human Rights Day

تحریر : نسیم الحق زاہدی

درد دل کے واسطے پیدا کیا انسان کو
ورنہ طاعت کے لئے کچھ نہ تھی کروبیاں

اس بات سے ہم لوگ بخوبی واقف ہیں کہ انسانیت کوئی عام شے نہیں ہے۔ انسان جب انسانیت کے لبادے اوڑھتا ہے, اور انسانیت کے عناصر کو اپنی زندگی کا حصہ بنا تا ہے ، تو پھر وہ قابل فخر اور قابل مثال بن جاتا ہے اور سماج میں قابل احترام سمجھا جاتا ہے۔اس کے برعکس انساں اگر انسانیت کے لبادے اتار دیتا ہے۔اور اس کی زندگی الگ الگ راہوں سے گزرنے لگتی ہے۔جہاں انسانیت کی سرحدیں نہیں ملتی ، تو وہ انسان انسانوں کیلئے بری مثال بن کے ابھر تا ہے۔اور سماج میں اس طرح کے لوگوں سے انارکی جنم لیتی ہیں۔ انسان جب پیام انسانیت کے حصول میں سرگرداں اور اس کی تلاش میں اپنے آپ کو صرف کرتا ہے۔اس درمیان انسان کی زندگی کا ایک لمبا سفر طے ہوجاتا ہے،تب جاکر انسان کہیں انسان بن پاتا ہے۔اس لئے تو کہا جاتا ہے، انسان اور انسانیت کے مابین ایک لمبا سفر، یہی تو زندگی ہے،جو ادب،اخلاق،تہذیب وثقافت ،رحمدلی وغمخواری، اورباہمی تعاون کی خوبصورت وادیوں سے گزر کر طے ہوتا ہے۔

انسان عربی زبان کے لفظ الانس سے ماخوذ ہے،جسکے معنی آدمی اور بشر کے ہیں، انسانی شکل وصورت، قدو قامت، اعضائ وجوارح، انکے درمیان مناسبت اور انکی خوبیوں پر غور کیا جائے، پھر اس کائنات میں موجود کسی بھی جاندار مخلوق سے اسکا موازنہ کیا جائے، تو انسان کے اشرف المخلوقات ہونے اور دیگر تمام مخلوقات میں سب سے افضل وبرتر ہونے کا انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔ترجمہ”: اور بیشک ہم نے اولادِ آدم کو عزت دیاوران کو خشکی اور تری میں سوار کیا اور ان کو پاکیزہ روزی دیں ، اور ان کو اپنی بہت مخلوق سے افضل بنایا۔’انسان کے اشرف و افضل ہونے کا ایک اہم راز اسکے دیکھنے،سننے کی صلاحیتوں کے ساتھ اس کا صاحب عقل وفہم و ادراک کا حامل ہونا ہے، اچھے اور برے کے درمیان تمیز کرنے اور پھر اپنے قوت ارادہ سے کسی کو اختیار کرنے کی وہ قوت و صلاحیت دی گئی ہے، جو کسی دوسری مخلوق کو حاصل نہیں ہے۔

انسانیت ایک ایسا جذبہ ہے ، جو انسان کو انسان سے منسلک رکھتا ہے،اور ہمیشہ جس سے امید کی کرنیں روشن نظر آتی ہیں، اگر یہ احساس انسانیت ناپید ہو جائے، تو وہ معاشرہ، قوم، ملک یا سلطنت تباہی اور بربادی کی نذر ہوجاتی ہے، تاریخ اس بات پر شاہد و عدل ہے، کہ ایک خوشحال اور صحت مند معاشرے کی تکمیل اسی صورت میں ممکن ہے جب خودغرضی اور بد اخلاقی کے بجائے، مثبت انسانیت کے جذبہ کو فروغ دیاجائے۔رنگ و نسل،ذات پات ،مسلک و مذہب کی تفریق سے آزاد ہو کر ایک دوسرے کے کام آنا ہی انسانیت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : خیر الناس من ینفع الناس , سب سے بہترین انسان وہ ہے جو دوسرے انسان کو نفع پہنچا ئے، اسی جذبہ کو باقی رکھنے کے لئے اقوام متحدہ ہر سال 10 دسمبر کو یومِ حقوقِ انسانیت مناتا ہے، تاکہ انسانیت زندہ رہے۔

عالمی یومِ حقوقِ انسانیت منانے کا مقصد ان انسانوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے، جو دوسرے انسانوں کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں’جس کے پاس کچھ بھی نہیں ہوتا، انسانیت کا سب سے بڑا مطلب یہ ہے کہ ہم دوسرے انسانوں کہ لئے وہی سب کچھ چاہیں، جو اپنے لئے چاہتے ہیں۔ جس طرح انسان اپنی ذات کے لئے۔ آرام۔ عزت۔ آزادی۔ انصاف۔ چاہتا ہے ، ایسا ہی دوسرے انسانوں کے لئے چاہے۔ دوسروں کے حقوق کا احترام کرے۔اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ انسان ہونا ایک قابل فخر بات ہے۔وہیں انسانیت قابل فخر ہونے کے احساس کا نام ہے۔کیونکہ انسانیت کردار کے عظمت کی دلیل ہے،جو عظیم ترین مخلوق ہونے کا احساس دلاتی ہے, انسان انسان کو ایسی نظر سے دیکھتا ہے، جو انسانیت سے لبریز ہوتی ہے,ظاہر سی بات ہے یہ سفر انسان کے لئے آسان نہیں ہے ، اس کی پیمائی میں صدیاں بیت جاتی ہیں، اور ہزاروں طرح کی قربانیوں سے گزر کر انسان اس وادی میں پہنچ جاتا ہے۔

موجودہ دور میں اگر یہ کہا جائے کہ انسان کے ہاتھوں انسانیت دم توڑ رہی ہے تو کوئی غلط نہ ہوگا، مذہبی، قومی، سیاسی، لسانی ،علاقائی اور ذاتیات کی بنیاد پر جب ہم انسانیت کو تقسیم کرتے ہیں تو ایسی صورت میں انسان کے ہاتھوں انسانیت شرمسار ہو جاتی ہے، اور انسانیت سسک رہی ہوتی ہے، ایک انسان دوسرے انسان کو اس طرح دیکھتا ہے، جیسے اس کی کوئی حیثیت ہی نہ ہو،اور آج کا انسان ہواؤں میں پرندوں کی طرح اڑنا ، اور سمندروں میں مچھلیوں کی طرح تیرنا تو سیکھ چکا ہے، مگر انسان بن کر زمیں پر رہنا اس کیلئے امر محال ہو تا جا رہا ہے۔ جس کی آج کی دنیا سب سے زیادہ محتاج ہے۔اسلام بلاتفریق ِ رنگ و نسل و مسلک و مذہب، ہر شخص کو زندہ رہنے کا حق دیتا ہے۔

اسلام انسان کو جو حقوق دیتا ہے۔اسلام بلاتفریق ِ رنگ و نسل و مسلک و مذہب، ہر شخص کو زندہ رہنے کا حق دیتا ہے۔ انسانی جان کے احترام کو اسلام فرض قرار دیتا ہے۔ ہر انسان کو جینے کا حق کو صرف اسلام نے دیا ہے۔ مغرب نے اگر اپنے دستوروں میں یا اعلانات میں کہیں حقوق انسانی کا ذکر کیا ہے تو فی الحقیقت اس میں یہ بات مضمر ہوتی ہے کہ یہ حقوق یا تو ان کے شہریوں کے ہیں، یا پھر وہ ان کو سفید نسل والوں کے لیے مخصوص سمجھتے ہیں، جس طرح آسٹریلیا میں انسانوں کا شکار کرکے سفید نسل والوں کے لیے قدیم باشندوں سے زمین خالی کرائی گئی اور امریکا میں وہاں کے پرانے باشندوں کی نسل کشی کی گئی اور جو بچ گئے ان کو مخصوص علاقوں میں مقید کر دیا گیا، اسی طرح افریقہ کے مختلف علاقوں میں گھس کر انسانوں کو جانوروں کی طرح ہلاک کیا گیا۔ ان حقائق کی روشنی میں ہم بلاخوفِ تردید یہ کہہ سکتے ہیں کہ انسانی جان کا بحیثیت ”انسان” کوئی احترام ان کے دل میں نہیں ہے، بلکہ اگر کوئی احترام ہے تو اپنی قوم یا اپنے رنگ یا اپنی نسل کی بنیاد پر ہے؛ لیکن اسلام تمام انسانوں کے لیے اس حق کو تسلیم کرتا ہے، چاہے وہ کسی بھی قوم وملک، رنگ ونسل اور علاقے سے تعلق رکھتا ہو۔اسلام یہ تعلیم دیتا ہے کہ معاشرے میں ہر شخص کی جان، مال اور آبرو کا تحفظ ہر انسان کا، بلاتفریق بنیادی حق ہے۔ حجة الوداع کے موقع پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:ترجمہ”: تمہارری جانیں، تمہارے مال اور تمہااری آبروئیں، تم پر (آپس میں) اسی طرح حرام ہیں جیسے اس دن اور اس مہینے میں تمہارے اس شہر کی حرمت ہے۔”
Naseem Ul Haq Zahidi

تحریر : نسیم الحق زاہدی

Share this:
Corona Vaccine
Previous Post کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک لگانے کی کوئی ضروت نہیں: تحقیق
Next Post امت مسلمہ کا زوال
Muslims

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.