geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امت مسلمہ کا زوال

September 14, 2021 0 1 min read
Muslims
Share this:
Muslims
Muslims

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

ایک طائرانہ اور سرسری نگاہ پوری دنیا کے مسلمانوں کے موجودہ احوال پر ڈالی جائے ، برما ہو یا شام ، فلسطین ہو یا افغانستان ، افریقہ یا امریکہ ، عراق ہو یا یمن ، ہر ملک اور دنیا کے ہر خطہ میں مسلم قوم تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے، پوراکرہ ارض مسلمانوں کے خون سے رنگین کیا جارہا ہے ، دنیا کا یہ گھروندہ اور یہ سیارہ ارضی ہر طرف سے مسلمانوں کی آہ وبکا اور چیخ و پکار سے گونج رہا ہے ، اس دورظلم و ستم میں مسلمان کا خون سب سے آسان اور ارزاں ہوگیا ہے ، نیز دنیا کے کسی گوشہ سے بھی مسلمانوں کی ہمدردی اور حمایت میں کوئی آواز نہیں اٹھ رہی ہے۔ایک منظم اور گہری سازش کے ساتھ دنیا کے ہر آباد خطہ میں امت مسلمہ کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایسا لگتا ہے کہ تمام اقوام عالم نے کوئی ٹھوس اور انتہائی خطرناک معاہدہ اور اتفاق کیا ہو،جس معاہدہ پر دنیا کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک تمام طاقتیں عمل پیرا نظر آتی ہیں۔ امت مسلمہ کی جان و مال ، عزت و آبر اور دینی و ملی تشخص سب داو پر ہیں ،مسلمانوں کے اقتصادی ذرائع بھی نشانہ پر ہیں ، جان بھی خطرے میں ہے ، عزت وآبرو بھی پامالی کی دہلیز پر ہے اور دین ومذہب تو اغیار کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چبھ رہا ہے۔

تمام اقوام عالم نے یک زبان ہو کر دہشت گردی کو اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ جوڑدیا ہے ، جس کی وجہ سے ہر جگہ کے مسلمان شک کی نگاہ سے دیکھے جارہے ہیں ، نیز مذہبی اور جنسی تشدد کے بھی شکار ہورہے ہیں۔ایک جانب مسلم امت کی پوری دنیا میں یہ بدترین حالت ہے ، جس سے بالکل صاف اور واضح نظر آتا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ پریشان ، مصیبت زدہ ، بدنام اور پسماندہ مسلمانوں کے علاوہ کوئی دوسری قوم نہیں ۔ جبکہ قرآن کریم اللہ تعالی مسلمانوں کے حوالے سے ارشاد فرماتا ہے : ” تم بہترین امت ہو ”یعنی دنیا کی سب سے اچھی امت ہو ؛حالانکہ سب سے اچھی امت اسے کہتے جسے دنیا میں عز ت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جائے، دیگر اقوام جسے نمونہ بنائیں، اس کی پیروی کی جائے، اس کی تہذیب کو اپنایا جائے نیز وہ ایسی امت ہو کہ خوش حالی کی زندگی گزارے ، تمام طرح کی دنیاوی پریشانیوں سے مامون ومحفوظ ہو۔در اصل یہ جملہ کہ ” تم بہترین امت ہو ”اللہ تبارک و تعالی کا دعوی محض نہیں ہے ، بلکہ اس کے ساتھ اللہ تعالی نے ” خیر امت ” کی علت اور اس کا سبب یا کہیے کہ اس کی شرط اور وصف بھی بیان کیا ہے۔

اب ہمیں غور کرنا چاہیے کہ امت میں یہ وصف باقی ہے یا نہیں، ظاہر ہے کہ اگر اللہ کی طرف سے بیان کردہ شرط امت میں باقی نہ ہو تو یہ امت ”مقام خیریت ”پر کیسے برقرار رہ سکتی ہے۔جس کا واضح مطلب یہ ہے کہ اس امت کو اس دنیا میں اس لیے بھیجا گیا ہے تاکہ وہ تمام انسانیت کی فکر لے کر زندگی گزارے ،یہ کتنا ہمہ گیر مفہوم ہے اور اس چھوٹے سے جملہ میں اللہ تعالی نے کتنی بڑی ذمہ داری اس امت کے کاندھے پر ڈالی ہے ۔یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ دنیا کی تمام اقوام کی، زندگی کے تمام شعبوں میں خدمت اور راہنمائی کرنا، تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ؛ لہذا اس سے یہ نتیجہ بآسانی نکلتا ہے کہ مسلمانوں کو دنیا کے تمام مباح اور جائزعلوم و فنون میں مہارت حاصل کرنی چاہیے ؛ کیوں کہ اس کے بغیر کسی کی خیر خواہی اور اس کی صحیح راہنمائی اور نقصان سے اسے بچانا ممکن نہیں ،جب تک مسلمان تعلیم کے میدان میں نمایاں مقام حاصل نہیں کریں گے ، وہ ” خیر امت” کا فریضہ ادا نہیں کرسکتے۔

تاریخ بتاتی ہے کہ بارہویں صدی کے اواخر میں جب مسلمانوں نے تحقیق وتصنیف، اجتہاد وحرکت اور نئی دریافتوں اور ایجادوں کی راہ چھوڑ دیا توتعطل کا شکار ہوتی چلی گئی اور اس کے نتیجے میں مسلسل پسماندگی میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ ایک ترقی یافتہ قوم ہر میدان میں ذلیل وخوار ہوکر رہ گئی۔ ذرا ہم یاد کریں کہ یہی وہ امت محمدۖیہ ہے جسے غلبے کے لیے پیدا کیا گیا تھا ،وہی امت وحدت جس نے ایک طویل مدت تک اس دنیا پر حکمرانی کی تھی، جس کے وجود کا مقصد ہی یہی تھا کہ اس دنیا میں اللہ کے دین کو غالب کیا جائے،نظام شریعت کا نفاذ ہو دنیا کا سارا نظام اسی کی ہدایت کے مطابق ہو، ایک ایسی امت جو اپنی ایک شاندار تاریخ رکھتی تھی،جس کے پاس اپنے اسلاف واکابرین کے سنہرے اور قابل عمل نمونے تھے، جس کا ڈنکا پورے عالم میں بج رہا تھا، اور جس کو اس عالم کے اکثر حصے پر غلبہ حاصل تھا، اورجس کی فتوحات کا سلسلہ کبھی رکتا نہیں تھا،علامہ اقبال کے بقول

دشت تو دشت ہیں دریا بھی نہ چھوڑے ہم نے
بحر ظلمات میں دوڑا دیئے گھوڑے ہم نے

جس قوم کی حکومت میں سورج کبھی غروب نہیں ہوتا تھا، جس نے ایسی ایسی عظیم شخصیات جنم دیں کہ جنہوں نے اپنے کارناموں سے اس دنیا کو ترقی کی نئی نئی شاہراہوں سے روشناس کرایا، اور جنہوں نے علم وفن کے ہر میدان میں بنیاد رکھنے کا کام کیا، مثال کے طور پر ابن سینا ماہر طب وعظیم فلاسفر، البیرونی ماہر علم نجوم وماہر ریاضی، فارابی ماہر فلسفی، جابر بن حیان ماہر علم کیمیا (علم کیمیا کے بابا آدم)، میدان جہاد کے خالد بن ولید۔موسی بن نضیر ،سلطان صلاح الدین ایوبی محمد بن قاسم ،حسین احمد مدنی،شیخ الہند محمود حسن دیوبندی وغیرہ یقیناًاسلامی تاریخ میں ایسے لوگ کثیر تعداد میں ملتے ہیں جنہوں نے مختلف علوم وفنون میں نہ صرف مہارت حاصل کی، بلکہ ایسے کارنامے انجام دیئے کہ اْن سے آج بھی ایک دنیا مستفید ہورہی ہے، لیکن افسوس ہم اپنے اسلاف کی اس میراث کی حفاظت میں ناکام رہے۔ آج یہ امت اس قدرغفلت کا شکار ہے کہ جس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا، اورصورتحال یہ ہے کہ دن بہ دن یہ مزید پسماندگی کا شکار ہوتی جارہی ہے۔قوموں کا عروج وزوال قوم کے افراد پر منحصر ہوتا ہے، جب کسی قوم کے افراد بیدار ہوتے ہیں تو وہ قوم ترقی کرتی ہے، اور جب اس کے افراد غفلت کا شکار ہوجاتے ہیں تو اس قوم کو بھی پسماندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امت مسلمہ کے زوال کے پیچھے بھی اس کے اپنے افراد کاہاتھ ہے، ان میں چند ایسی خطرناک قسم کی بیماریاں پیدا ہوگئیں جو اس کے زوال کا سبب بن گئیں، یا جنہوں نے اس کے زوال کو بدترین صورتحال سے دوچار کرنے کا کام کیا۔
Haji Mohammad Latif Khokhar

تحریر : حاجی محمد لطیف کھوکھر

Share this:
World Human Rights Day
Previous Post حقوق انسانی اور مغرب
Next Post عمران مافیا نے گندم کی درآمد کے ذریعے اربوں روپے چرالئے، ترجمان (ن) لیگ
Maryam Aurangzeb

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.