geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عمران خان کا الریاض میں سعودی ولی عہد سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

December 15, 2019 0 1 min read
Muhammad bin Salman - Imran Khan
Share this:

Muhammad bin Salman - Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سعودی دارالحکومت الریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے ایک بیان کے مطابق دونوں لیڈروں نے’’ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے۔انھوں نے باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی ہے۔‘‘

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ اور سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ عہدے دار بھی شریک تھے۔

اس سے پہلے وزیراعظم عمران خان ہفتے کے روز سعودی عرب کے ایک روزہ دورہ پرمدینہ منورہ پہنچے تھے جہاں انھوں نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اور مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نوافل ادا کیے۔اس موقع پر پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس کے بعد وہ الریاض روانہ ہو گئے جہاں ہوائی اڈے پر الریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز اور پاکستان میں سعودی سفیر نوف بن سعید المالکی اور دوسرے حکام نے ان کا استقبال کیا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں بتایا تھا کہ وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ملکوں کی قیادت میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی اور علاقائی سطح پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کے تسلسل کا حصہ ہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے جمعہ کو اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’’وزیراعظم عمران خان نے اس سال مئی کے بعد سعودی عرب کے تین دورے کیے ہیں اور یہ دونوں ملکوں کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح پر روابط کے مظہر ہیں۔سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان باہمی مفاہمت اور اعتماد پر مبنی تاریخی برادرانہ تعلقات استوار ہیں۔‘‘

عمران خان نے اکتوبر میں ایران کے دارالحکومت تہران کا دورہ کیا تھا اور ایرانی قیادت سے علاقائی صورت حال اور خطے میں امن و سلامتی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔واضح رہے کہ انھوں نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چوہترھویں سالانہ اجلاس کے موقع پر ایران اور سعودی عرب کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ثالثی کی پیش کش بھی کی تھی۔

ان کے سعودی عرب کے اس دورے سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اسی ہفتے الریاض گئے تھے۔انھوں نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ فرحان بن عبداللہ سے ملاقات کی تھی اور ان سے دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات ،خطے اورعالمی سطح پر ہونے والی تازہ پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

Share this:
Stephen Manochen
Previous Post آرامکو تنصیبات پر حملوں کا ہدف عالمی معیشت کو نشانہ بنانا تھا: امریکا
Next Post پشاور میں ہوائی فائرنگ کرنے والی خاتون کی ہوشیاری
Saba Jafar

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.