geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 10, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heatingفرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی
    • OpenAI Scientist Warns AI Outpacing Global Preparedness# اوپن اے آئی کے چیف سائنسدان کا انتباہ: دنیا اے آئی کی تیزرفتار ترقی کے لیے تیار نہیں
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کے سالانہ قومی بجٹ میں ہے کیا؟

February 2, 2022 2 1 min read
Nirmala Sitharaman
Share this:

Nirmala Sitharaman

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) مودی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انفراسٹرکچر کو وسعت دینے اور سستے مکانات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ 530 ارب ڈالر یعنی 39.45 کھرب بھارتی روپے کے بجٹ میں دفاع کے لیے 5.25 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بھارت میں نئے مالی سال کے لیے یکم فروری کو 530 ارب ڈالر کا بجٹ پیش کر دیا گیا، جو کئی ملکو ں کے مجموعی بجٹ سے زیادہ ہے۔

مودی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انفراسٹرکچرکو وسعت دینے اور سستے مکانات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی ہے۔ 530 ارب ڈالر یعنی 39.45 کھرب بھارتی روپے کے بجٹ میں دفاع کے لیے 5.25 لاکھ کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں۔

بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت کی خراب صورت حال کے باوجود ملک کی تیز رفتار ترقی کے لیے بنیاد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ انہوں نے کورونا کی وبا کے دوران دوسری مرتبہ سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی اور اس کا پھر پٹڑی پر لوٹ آنا بھارتی اقتصادیات میں مضبوط لچک کا مظہر ہے۔

نرملا سیتارمن نے شاہراہوں کی ترقی کے پروگرام کے لیے 200 ارب روپے خر چ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے مقابلے میں اگلے مالی سال میں 4.6 فیصد زیادہ مالی وسائل خرچ کیے جائیں گے۔ انہوں نے تاہم آئندہ مالی سال 2022-2023 کے دوران نسبتاً سست رفتار اقتصادی ترقی کا اشارہ دیا اور کہا کہ رواں مالی سال کے دوران تقریباً 9.2 فیصد اقتصادی ترقی کے مقابلے میں اگلے برس یہ شرح آٹھ تا 8.5 فیصد رہنے کی امید ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ رواں مالی سال میں مالی خسارہ مجموعی قومی پیداوار یعنی جی ڈی پی کا 6.9 فیصد ہے جو سابقہ اندازے 6.8 فیصد سے کچھ زیادہ ہے۔ تاہم اگلے سال یہ خسارہ 6.4 فیصد تک رہنے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ ٹیکس وصولی، سرکاری کمپنیوں کی نج کاری اور سب سے بڑی انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا کے شیئرز کی فروخت سے اس خسارے کو کم کیا جائے گا۔
ڈیجیٹل کرنسی شروع کی جائے گی

مودی حکومت تجارت پر لاگت کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو اولین ترجیح دے رہی ہے۔ بھارتی وزیر خزانہ نے بتایا کہ بھارتی مرکزی بینک اگلے مالی سال کے دوران بلاک چین اور دیگر معاون ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ملکی ڈیجیٹل کرنسی شرو ع کر دے گا۔ انہوں نے کہا، ”مرکزی بینک کی طرف سے ڈیجیٹل کرنسی کے اجراء سے ڈیجیٹل معیشت کو کافی تقویت ملے گی۔ ڈیجیٹل کرنسی سے کرنسی مینجمنٹ سسٹم زیادہ بہتر اور سستا ہوجائے گا۔‘‘

بھارتی مرکزی بینک ‘ریزرو بینک آف انڈیا‘ نے پرائیویٹ کرپٹو کرنسیوں کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس رجحان سے مالی عدم استحکام پیدا ہو سکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے کرپٹو کرنسی کے ذریعے لین دین پر 30 فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ کرپٹو کرنسی سے ہونے والی آمدنی پر ٹیکس لگا کر مودی حکومت نے اسے قانون سازی کے بغیر ہی قانونی قرار دے دیا ہے۔

نرملا سیتارمن نے کورونا وائرس کی وبا اور لاک ڈاؤن کے باعث افراط زر کی شرح میں اضافے اور لاکھوں افراد کے ملازمتوں سے محروم ہو جانے پر ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔ بجٹ میں آمدنی پر عائد کیے جانے والے ٹیکسوں کی شرح برقرار رکھی گئی ہے۔

حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی نے بجٹ کو عوام دوست ٹھہراتے ہوئے دور اندیشی پر مبنی قرار دیا۔ خیال رہے کہ اگلے ہفتے بھارت کی پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں بجٹ بھی ووٹروں کو اپنی طرف لبھانے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ متعدد مرکزی وزراء نے اپنی ٹویٹس میں بجٹ کی تعریف کی اور نرملا سیتارمن کو مبارک باد پیش کی۔

وزیر داخلہ امیت شاہ نے اسے ‘دور اندیشی‘ پر مبنی قومی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے وزیر اعظم مودی کی قیادت میں بھارت کو ‘دنیا کی سب سے بڑی معیشت‘ بنانے میں مدد ملے گی۔ قومی شاہراہو ں اور بندرگاہوں کی وزارت کے نگران وفاقی وزیر نتین گڈکری نے بجٹ میں انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دینے پر حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جدید انفراسٹرکچر کے فروغ سے ایک نئے بھارت کی بنیاد رکھنے اور 130 کروڑ بھارتیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بجٹ کو ‘ترقی کی سمت میں کیا گیا فیصلہ‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خود انحصاری اور عوام کی بہبود پر خصوصی توجہ دی گئی ہےاور بجٹ کا بڑا حصہ ملک میں سماجی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کا رد عمل

اپوزیشن جماعتوں نے اس نئے بجٹ کو عوام دشمن اور بھارتی عوام کے ساتھ دھوکا قرار دیا ہے۔ کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس بجٹ میں تنخواہ دار طبقے، مڈل کلاس، غریبوں، محروم شہریوں، نوجوانوں، کسانوں اور چھوٹے صنعت کاروں کے لیے کچھ بھی نہیں ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کے لیے بجٹ محض صفر ہے اور جو شہری مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں، ان کے لیے اس بجٹ میں کچھ بھی نہیں ہے۔

اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی نے کہا کہ بجٹ میں نئے وعدوں کے ساتھ عوام کو لبھانے کی کوشش کی گئی ہے جب کہ گزشتہ برسوں کے وعدوں اور پرانے اعلانات پر آج تک عمل نہیں کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت خود اپنی پیٹھ تھپتھپانے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی۔

بائیں بازو کی جماعت مارکسی کمیونسٹ پارٹی کے رہنما سیتارام یچوری نے لکھا، ”یہ بجٹ کس کے لیے ہے؟ بھارت کے 10فیصد امیروں کے پاس ملک کی مجموعی دولت کا 75 فیصد ہے۔ بالکل نیچے کے 60 فیصد لوگوں کے پاس صرف پانچ فیصد دولت ہے۔ جن لوگوں نے کورونا کی وجہ سے بھوک کے باعث اموات اور بے روزگاری کے عرصے میں بھی رقوم بٹوریں، ان سے زیادہ ٹیکس کیوں نہیں لیا جاتا؟‘‘

کئی ماہرین اقتصادیات نے تاہم بڑی حد تک اس بجٹ کی تعریف بھی کی ہے۔

Share this:
Multan Sultans
Previous Post ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی
Next Post میانمار ميں فوجی بغاوت کی پہلی برسی، مزید امریکی پابندیاں
Aung San Suu Kyi

Related Posts

Apple Unveils First Foldable iPhone Duo Starting at $2,000

ایپل کا پہلا فولڈ ایبل آئی فون ڈو: 2,000 ڈالر کی قیمت، 23 اکتوبر سے دستیابی

September 10, 2026
Macron Taps Thomas Pesquet to Command 2027 ISS Mission

تھامس پیسکیٹ 2027 میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن مشن کی قیادت کریں گے، میکرون کا اعلان

September 10, 2026
Fuel Poverty Grips France as Millions Skip Meals and Heating

فرانس میں توانائی کی غربت: 62 فیصد شہری مفلسی کے خطرے سے دوچار

September 10, 2026
Zelensky's Plane Not Hit by Russian Drone, Ukraine Says

زیلنسکی کے طیارے اور روسی ڈرون: مالدووا کے واقعے کی حقیقت کیا ہے؟

September 10, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.