geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار ميں فوجی بغاوت کی پہلی برسی، مزید امریکی پابندیاں

February 2, 2022 2 1 min read
Aung San Suu Kyi
Share this:

Aung San Suu Kyi

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا، کینیڈا اور برطانیہ نے آنگ سان سوچی کے خلاف کارروائی میں ملوث میانمار کے اعلیٰ عہدے داروں پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ معزول ہونے کے ایک برس بعد، سوچی پر انتخابی اہلکاروں کو متاثر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

برطانیہ، کینیڈا اور امریکا نے پیر کے روز میانمار کے حکام کے خلاف مربوط پابندیوں کے سلسلے میں ایک نیا اعلان کیا۔ دوسری جانب اسی روز میانمار کے حکمران فوجی جنتا نے سابق رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف نئے الزامات بھی عائد کردیے۔

مغربی ممالک کی جانب سے یہ پابندیاں ایسے وقت عائد کی گئی ہیں جب ملک میں سوچی کے خلاف فوجی بغاوت کو ایک سال مکمل ہو رہا ہے۔ اس بغاوت کے بعد ملک میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع ہو گئے تھے اور پھر اپوزیشن کی آوازوں کو دبانے کے لیے ایک وحشیانہ کریک ڈاؤن شروع ہوا جس میں کم از کم 1,500 شہری ہلاک ہوئے۔

تینوں ممالک نے ایک ساتھ مل کر میانمار کے اٹارنی جنرل تھیڈا او، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ٹون ٹون او اور انسداد بدعنوانی کمیشن کے چیئرمین ٹن او پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ ان ممالک کا کہنا ہے کہ یہ افراد جمہوریت نوازرہنما سوچی کے خلاف ”سیاسی مقاصد کے تحت” مقدمہ چلانے کے لیے جزوی طور پر ذمہ دار ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ اس سے، ”حکومت نے بغاوت کے بعد جو پر تشدد اقدامات کیے ہیں، اس کے لیے احتساب کو فروغ دیا جا سکے گا۔”

ایک طرف مغربی ممالک نے فوجی حکمرانوں کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا، تو دوسری جانب فوجی جنتا نے آنگ سان سوچی پر 2020 کے الیکشن کے دوران انتخابی عہدیداروں پر اثر انداز ہونے کا الزام عائد کیا۔ ان انتخابات میں سوچی کی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی پارٹی نے فوج سے منسلک حریف جماعت کو شکست دی تھی۔

فوجی جنتا نے سوچی پر غیر قانونی طور پر واکی ٹاکی درآمد کرنے اور کووڈ19 پروٹوکول کی خلاف ورزی کرنے سمیت کئی الزامات پہلے ہی عائد کیے تھے اور اب اس کے ساتھ ہی ملک کے سرکاری رازداری قوانین کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

اگر یہ تمام الزامات ثابت ہو گئے تو 76 سالہ سوچی کو مجموعی طور پر 100 برس تک کی قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

فوجی جنتا نے الیکشن میں دھاندلی کا دعویٰ کرتے ہوئے 2020 کے انتخابات کے نتائج کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ انہوں نے بغاوت کی سالگرہ سے قبل شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سوچی کی حمایت میں حکومت مخالف مظاہروں یا احتجاج کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سوچی 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں 15 برس تک فوجی حکومت کی طرف سے مسلط کردہ نظر بندی کے سبب گھر میں ہی رہیں۔ جمہوریت کے فروغ کے لیے ان کی کوششوں پر انہیں 1991 میں امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا تھا۔

سن 2016 میں بعض جمہوری اداروں کو کچھ اختیارات کی منتقلی کی بھی انہوں نے نگرانی کی، تاہم میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے قتل عام اور تشدد سے انکار کی وجہ سے ان کی ساکھ جلد ہی داغدار بھی ہو گئی۔

Share this:
Nirmala Sitharaman
Previous Post بھارت کے سالانہ قومی بجٹ میں ہے کیا؟
Next Post عمر رسیدہ فلسطینی کی ہلاکت، اسرائیلی فوجیوں کو سزا
Israeli Soldiers

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.