geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت : چینی موبائل ایپ ٹِک ٹاک پر پابندی کا حکم

April 5, 2019 1 1 min read
TIK TOK Ban in India
Share this:

TIK TOK Ban in India

مدراس (جیوڈیسک) بھارت میں مدراس ہائی کورٹ نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے نریندر مودی کی قیادت والی وفاقی حکومت کو چینی ویڈیو موبائل میوزک ایپ’ٹِک ٹاک‘(TIK TOK) پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت عالیہ کا کہنا ہے کہ اس موبائل ایپ سے پورنوگرافی کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے اور اس کی لت نوجوانوں کے مستقبل اور بچوں کے اذہان کو تباہ کر رہی ہے۔ مدراس ہائی کورٹ نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ بھارت میں یہ قدم اس لئے ناگزیر ہوگیا ہے کیوں کہ ’ٹِک ٹاک‘ پر فحش مواد دستیاب ہے، جسے بچے بھی دیکھ رہے ہیں اور اس طرح کی ایپ پر پابندی لگانا حکومت کی سماجی ذمے داری ہے۔ انڈونیشیا اور بنگلہ دیش اس ایپ پر پابندی عائد کر چکے ہیں جب کہ امریکا میں بچوں کو نقصان دہ آن لائن مواد سے بچانے کے لیے ضابطے بنائے گئے ہیں۔

ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے پوچھا ہے کہ ’’حکومت یہ جواب دے کہ کیا وہ بچوں کو سائبر کرائم کا شکار ہونے سے بچانے کے لیے امریکا کے چلڈرن آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ کی طرز پر بھارت میں بھی قانون بنا سکتی ہے؟‘‘ عدالت نے اس کے ساتھ میڈیا کو اس ایپ پر بنائے گئی ویڈیوز کو ٹیلی کاسٹ کرنے سے بھی روک دیا گیا ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ ٹِک ٹاک ایپ کے استعمال کرنے والے زیادہ تر نوجوان اور نوعمر ہیں اور وہ اس کے عادی ہوتے جا رہے ہیں۔ ٹِک ٹاک اور اس طرح کے دیگر ایپ کی سائبر گیمز کے ذریعے نوعمروں کے مستقبل اور بچوں کے سادہ اذہان کو پراگندہ کیا جا رہا ہے۔ جو بچے ٹِک ٹاک استعمال کر رہے ہیں وہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کے رابطے میں آنے سے غیر محفوظ ہیں۔
ٹِک ٹاک مختصر ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی ایک ایپ ہے۔ چین کی بائٹ ڈانس ٹیکنالوجی کمپنی کی ملکیت والی اس ایپ کو ستمبر 2016ء میں لانچ کیا گیا تھا۔ ا س کے ایک سال بعد اسے غیر ملکی مارکیٹ میں پیش کیا گیا۔ اس طرح کی ایپس کا تجزیہ کرنے والی کمپنی ’سینسر ٹاور‘ کے مطابق ٹِک ٹاک کو اب تک دنیا بھر میں ایک سو کروڑ سے زیادہ مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے۔ دنیا میں اس ایپ کا استعمال کرنے والوں کی تعداد پانچ سو ملین ہے۔ سن 2018ء میں یہ دنیا کے ڈیڑھ سو ملکوں میں پچھہتر زبانوں میں دستیاب تھی۔ فی الحال یہ دنیا میں تیسری سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ ہے۔ بھارت میں اس کے صارفین کی تعداد ماہانہ تقریباً 54 ملین ہے۔ ٹِک ٹاک ایپ کے ذریعے لو گ چھوٹی ویڈیوز بنا کر ان میں اسپیشل ایفیکٹس ڈال اور اسے شیئر کر سکتے ہیں۔ بھارت میں خصوصاً دیہی علاقوں میں یہ ایپ کافی مقبول ہے۔

عدالت نے کہا ہے کہ ٹِک ٹاک کا ’خطرناک پہلو‘ اس کا غیر مناسب مواد ہے۔ عدالت کا کہنا تھا، ’’ہمارے بچے جنسی استحصال کرنے والوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ یہ افسوس ناک ہے کہ ہمارے بچے اس طرح کی ایپ استعمال کر رہے ہیں۔‘‘ عدالت نے اپنی ناراضی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پہلے ہی کارروائی کرنی چاہیے تھی خاص طور پر’بلیو وہیل چیلنج ‘ کے بعد تو اس کی آنکھیں کھل جانی چاہیے تھیں، ’’بلیو وہیل چیلنج کے بعد بھی حکام نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ افسران اور پالیسی سازوں کی آنکھیں صرف اسی وقت کھلتی ہیں، جب سماج ان مسائل سے گھر جاتا ہے۔ حالانکہ اس طرح کی ایپس کے نقصانات سے بچنے کے لیے بروقت فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘

عدالت نے یہ بھی کہا ہے کہ ٹِک ٹاک ایپ کو استعمال کر کے دوسروں کا مذاق بنانا ان کی پرائیویسی کے خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ عدالت کا کہنا تھا، ’’لوگ تفریح کے نام پر ایک دوسرے کا اڑا رہے ہیں۔ حتی کہ ٹیلی ویژن چینل بھی ٹِک ٹاک ویڈیوز کو ٹیلی کاسٹ کرتے ہیں۔ اس پر بھی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔‘‘

مدراس ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ٹک ٹاک انڈیا کی انتظامیہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ وہ مقامی قوانین اور ضابطوں پر عمل کرتی ہے،’’ہم مقامی قوانین اور ضابطوں پر عمل کرتے ہیں۔ ہم بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون2011ء پر مکمل عمل کرتے ہیں۔ فی الحال ہم مدراس ہائی کورٹ کے فیصلے کی نقل موصول ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ فیصلے کا مطالعہ کرنے کے بعد ہم اس معاملے میں مناسب کارروائی کریں گے۔ ایک محفوظ اور مثبت ایپ ہماری ترجیح ہے۔‘‘

دریں اثناء ایک غیر حکومتی تنظیم انٹرنیٹ فریڈم فاؤنڈیشن نے مدراس ہائی کورٹ کے حکم کو ’سخت فیصلہ ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے خاطر خواہ غور و خوض کے بغیر یہ فیصلہ سنایا ہے۔ فاونڈیشن نے تاہم واضح کیا ہے کہ وہ بچوں کے لیے نقصان دہ مواد کو فروغ دینے والے کسی بھی پلیٹ فارم کے حق میں نہیں ہے۔ دوسری طرف بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی مربی تنظیم آر ایس ایس سے وابستہ دوسری تنظیم سودیشی جاگرن منچ نے بھی مودی حکومت سے ٹِک ٹاک کے ناپسندیدہ مواد کی وجہ سے اس پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹِک ٹاک ان انٹرنیٹ کمپنیوں میں شامل ہے، جنہوں نے آئندہ عام انتخابات کے مدنظرگزشتہ ماہ اپنے لیے مثالی ضابطہ اخلاق کے ایک رضاکارانہ معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پچھلے دنوں ٹِک ٹاک پر ایک ویڈیو کی وجہ سے پاکستانی کرکٹر یاسر شاہ کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے سرزنش کی تھی۔ اس ویڈیو میں یاسر شاہ ایک خاتون مداح کے ساتھ بالی ووڈ کی کسی فلم کا گیت گنگناتے ہوئے نظر آئے تھے۔ دوسری طرف بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی اور وراٹ کوہلی کی بہت سی پرلطف ویڈیوز ٹِک ٹاک پر دیکھنے کو ملتی ہیں۔

Share this:
India Election Campaign
Previous Post بھارت: انتخابی مہم میں ناجائز سرمائے کا بے دریغ استعمال
Next Post نیٹو کی سترویں سالگرہ کا جشن اور اس اتحاد میں پھیلتی دراڑیں
Donald Trump NATO Conference

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.