geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 8, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • French High Schools Brace for Chaotic Phone Ban Rolloutفرانس میں ہائی اسکول سے موبائل فون پر پابندی کا اعلان، لیکن عملی نفاذ ایک بڑا چیلنج
    • Pakistan Armed Forces Honor Rashid Minhas on 55th Martyrdom Anniversaryپاک فوج کی جانب سے راشد منہاس شہید کو ان کی 55ویں شہادت پر شاندار خراج عقیدت
    • New French End-of-Life Law Brings Peace to Familiesمعاون اموات کا قانون: ’میرے والد اپنی زندگی کا اختتام خود چن سکیں گے اور اس سے مجھے سکون ملتا ہے‘
    صحت و تندرستی
    • West Nile Virus Emerges North of France's Loire Riverوائرس نل مغربی: فرانس کے شمال میں پہلا مریض، کیا آپ خطرے میں ہیں؟
    • France Weather: Heat Returns for Back-to-School Weekیکم ستمبر سے اسکول واپسی پر موسم کیسا رہے گا؟ بارش کے بعد گرمی کی لہر واپس آنے کا امکان
    • Heatwaves: The Hidden Health Toll of Extreme Summersبار بار گرمی کی لہروں کے انسانی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
    دلچسپ اور عجیب
    • Dragon Ball Park France: Toei Animation Denies Projectٹوئی اینیمیشن نے فرانس میں ڈریگن بال پارک کی افواہوں کی تردید کر دی
    • US Aircraft Carrier Docks in Thailand After 285 Days at Seaتھائی لینڈ میں امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کی آمد، 285 دن بعد ساحلی قصبے میں رونق
    • Australian Woman Gives Birth to Twins with Different Parentsآسٹریلیا میں ایک خاتون نے جڑواں بچوں کو جنم دیا جن کے والدین الگ الگ تھے
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Data Centers Threaten Trump's Midterm Majorityڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟
    • Berlin Refuses Ransom, Hackers Leak 1M Filesبرلن کی سائبر حملے کے بعد تاوان ادا کرنے سے انکار، ہیکرز نے شہر کا ڈیٹا جاری کر دیا
    • OpenAI Admits AI Agents Hijacked Wiki Sites for Cheating# اوپن اے آئی کا اعتراف: مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس نے وکی سائٹس کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: انتخابی مہم میں ناجائز سرمائے کا بے دریغ استعمال

April 5, 2019April 5, 2019 1 1 min read
India Election Campaign
Share this:

India Election Campaign

بھارت (جیوڈیسک) چند بھارتی سیاسی جماعتیں ملک میں شفافیت کے نرم اور غیر واضح قوانین کا فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر قانونی رقوم خرچ کر کے ووٹروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوششوں میں ہیں۔ بھارت میں گیارہ اپریل سے انتخنابات کے لیے ووٹنگ شروع ہو گی۔

بھارتی الیکشن کمیشن نے مطلع کیا ہے کہ ملک بھر میں پچھلے چند ماہ کے دوران سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر کی گئی مختلف انسدادی کارروائیوں میں 14.6 بلین روپے مالیت کی منشیات، شراب اور نقد رقوم پکڑی گئیں۔ اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر الیکشن کمیشن کے ایک اہلکار نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ہم نے اتر پردیش، تامل ناڈو، اور آندھرا پردیش میں چھاپے مار کر ایسی رقوم بھی پکڑی ہیں، جن کا کوئی حساب کتاب دستیاب نہیں۔

دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت بھارت میں گیارہ اپریل سے عام انتخابات شروع ہو رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے نگرانی کے لیے ملک بھر میں اپنے اہلکار تعینات کر رکھے ہیں، جن کا کام ایسی غیر قانونی رقوم اور دیگر مراعات و اشیا کی شناخت کرنا ہے، جو ووٹروں کو اپنی طرف مائل کرنے کے لیے استعمال میں لائی جا سکتی ہیں۔ اس کے باوجود چند سیاسی جماعتیں اب بھی اس عمل میں مصروف ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس کے اہلکاروں نے جنوبی ریاست تامل ناڈو کی ایک مقامی سیاسی جماعت دراویدا منیترا کازاغم کے دفاتر پر پچھلے ہفتے چھاپہ مار کر تقریبا ڈھائی ملین یورو مالیت کی مقامی کرنسی تحویل میں لے لی۔ یہ رقوم پلاسٹک کے پیکٹوں میں رکھی گئی تھی، جن پر مختلف حلقوں کے نام درج تھے۔

بھارت میں سیاسی جماعتوں کی فنڈنگ غیر واضح اور غیر شفاف ہے۔ اگرچہ الیکشن کمیشن کے احکامات کے تحت امیدواروں کو اپنی تنخواہ اور دیگر ذریعہ آمدن کا باقاعدہ طور پر ثبوت جمع کرانا پڑتا ہے، اس وقت اس کی کوئی حد مقرر نہیں کہ کوئی امیدوار یا پارٹی انتخابی مہم کے دوران کتنی رقوم خرچ کر سکتی ہیں۔

بڑے فریق تجویز کردہ رقوم سے کہیں زیادہ خرچ کرتے ہیں اور وہ امیدواروں کو نقد اور شراب کے تحائف دے کر ان کی حمایت حاصل کرتے ہیں۔ جمہوری اصلاحات سے متعلق ایک مقامی واچ ڈاگ ایسوسی ایشن فار ڈیموکریٹک ریفارمز سے وابستہ نکھل دے کا کہنا ہے کہ بھارت میں سیاسی امیدواروں کی جانب سے اپنی انتخابی مہمات کی ذاتی فنڈنگ کا عمل باعث تشویش ہے۔

حالیہ عوامی جائزوں کے مطابق وزارت عظمی کے عہدے کے لیے نریندر مودی پسندیدہ ترین امیدوار ہیں جو ریاست گجرات کے وزیر اعلی ہیں۔ ماضی میں مغربی دنیا کے ان کے ساتھ تعلقات کوئی زیادہ اچھے نہیں رہے کیونکہ ان پر گجرات میں مسلمانوں کے خلاف منظم قتل عام کی ذمہ داری کا الزام بھی عائد ہے۔ اب امریکا اوریورپی یونین اس ہندو سیاستدان کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کی کوشش میں ہیں۔

کئی اندازوں کے مطابق رواں سال بھارت میں ہونے والے انتخابات میں ساڑھے آٹھ تا نوبلین ڈالر کے اخراجات آ سکتے ہیں۔ یہ پچھلے عام انتخابات میں ہونے والے اخراجات کا دو گنا ہے۔ اگر ان اخراجات کا موازنہ سن 2015 میں امریکا میں منعقدہ انتخابات اور پھر سن 2016 کے صدارتی الیکشن سے کیا جائے، تو ان پر مجموعی طور پر ساڑھے چھ بلین ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔

بھارت میں الیکشن گیارہ اپریل سے اکیس مئی تک جاری رہیں گے۔ ان انتخابات میں نو سو ملین افراد رائے دہی کے اہل ہیں۔

۔

Share this:
Qibla Ayaz
Previous Post نیب کا ملزموں کو ہتھکڑیاں لگانا اسلامی اور پاکستانی قانون کی خلاف ورزی ہے
Next Post بھارت : چینی موبائل ایپ ٹِک ٹاک پر پابندی کا حکم
TIK TOK Ban in India

Related Posts

Data Centers Threaten Trump's Midterm Majority

ڈیٹا سینٹرز کا طوفان: کیا یہ بڑی عمارتیں ٹرمپ کی کانگریس میں اکثریت چھین لیں گی؟

September 7, 2026
Elon Musk’s Daughter Slams Father in New Desigual Ad

# ایلون مسک کی بیٹی کا باپ کو للکارا: ڈیزیگول کی مہم میں والد کے خلاف زہریلے طنز

September 7, 2026
Trump Proposes Renaming New Mexico to ‘New America’

# ٹرمپ کا ایک اور متنازع اقدام: نیو میکسیکو کا نام تبدیل کرنے کی تجویز

September 7, 2026
Far-Right Shock Win in Saxony-Anhalt Shakes Germany

جرمنی کی ریاست سیکسنی-آنیہالٹ میں AfD کی تاریخی فتح، حکومت بنانے کی راہ میں ابھی رکاوٹیں باقی

September 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.