geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 14, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: کسانوں کا ’دہلی چلو‘ مارچ جاری، حکومت کے آگے جھکنے سے انکار

November 30, 2020 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے نئے ذرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا ’دہلی چلو‘ احتجاج آج پانچویں دن میں داخل ہوگیا ہے۔ کسانوں نے مرکزی حکومت کی بات چیت کی مشروط پیش کش ٹھکرا دی ہے۔

سخت سردی اور مودی حکومت کی جانب کسانوں کو دہلی پہنچنے سے روکنے کے لیے اپنائے گئے تمام حربوں کے باوجود ہزاروں کسان دہلی پہنچنے کے اپنے عزم پر قائم ہیں اور انہوں نے بعض شرائط کے ساتھ حکومت کی مذاکرات کی پیش کش کو ماننے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ وہ ہر حال میں دہلی جائیں گے۔

حقوق انسانی کے لیے سرگرم تنظیم سٹیزنس فار ڈیموکریسی کے جنرل سکریٹری این ڈی پنچولی نے اس حوالے سے ڈ ی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا،”مرکزی حکومت کو کسانوں کے مطالبات فوراً تسلیم کر لینے چاہییں کیوں کہ ان کی مطالبات مناسب ہیں۔ اس کے علاوہ گرفتار کیے گئے کسانوں کو فوراً رہا کیا جائے اور ان کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں۔ حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ہمارے کسان نہ تو مجرمانہ ذہنیت کے ہیں اور نہ ہی وہ دہشت گرد ہیں۔”

دہلی کی سرحد پر کسانوں کے جمع ہوجانے کی وجہ سے قومی دارالحکومت میں ٹریفک متاثر ہوگئی ہے۔ لوگوں کو آنے جانے میں پریشانیاں ہورہی ہیں۔ جب کہ کسانوں کے کچھ جتھوں کے شہر میں داخل ہوجانے کی بھی خبریں ہیں۔

این ڈی پنچولی نے مزید کہا کہ ہریانہ میں بی جے پی حکومت کے وزیر اعلی منوہر لال کھٹرکا یہ بیان کہ اس تحریک میں خالصتانیوں کا ہاتھ ہے، انتہائی قابل مذمت ہے۔ دہلی کے وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال نے بھی مودی حکومت سے اپیل کی کہ اسے کسانوں کے ساتھ غیر مشروط اور فوراً بات چیت شروع کردینی چاہیے۔

صورت حال کی نزاکت کا اندازہ کرتے ہوئے وزیر داخلہ امیت شاہ نے کل رات دیر گئے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر ذراعت نریندر سنگھ تومر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ امیت شاہ نے کہا کہ اگر کسان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ مختلف میدانوں میں منتقل جائیں تو ان سے فوراً بات چیت کی جاسکتی ہے۔ لیکن کسان رہنماؤں نے ان میدانوں کو ‘کھلے جیل‘ سے تعبیر کرتے ہوئے حکومت کی تجویز مسترد کردی اور کہا کہ وہ ہر حال میں دہلی پہنچ کر ہی دم لیں گے۔ انہوں نے کہا،” ہم ذرعی قانون واپس لینے تک یہیں رہیں گے، ہم چھ ماہ کا راشن لے کر آئے ہیں۔‘‘

قبل ازیں کسانوں کے مارچ کو روکنے کے لیے حکومت نے پانی کی تیز دھار کا استعمال کیا، آنسو گیس کے شیل داغے، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دیں حتی کہ بعض قومی شاہراہوں پرگڑھے بھی کھود ڈالے تاہم کسان ان تمام رکاوٹوں کو پار کرتے ہوئے دہلی کی مختلف سرحدوں پر جمع ہوگئے ہیں اور پنجاب، ہریانہ اور اترپردیش سے کسانوں کے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ حالانکہ حکومت نے متعدد کسانوں رہنماؤں کو حراست میں لے لیا ہے اور بہت سے کسانوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

احتجاج کرنے والے کسانوں پر ‘پاکستان زندہ باد‘ اور ‘خالصتان زندہ باد‘جیسے نعرے لگانے کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔ جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں ‘ملک دشمن‘ قرار دینے کی مہم چلائی گئی اور وزیر داخلہ نے اس احتجاج کو ایک سیاسی چال قرار دیا۔ تاہم امیت شاہ نے بعد میں میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا، ”نئے ذرعی قوانین کسانوں کی بہبود کے لیے ہیں۔ جو بھی اس کی مخالفت کرنا چاہتا ہے کر سکتا ہے۔ میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ کسانوں کا احتجاج سیاسی ہے اور میں ایسا کبھی کہوں گا بھی نہیں۔”

وزیر اعظم نریندر مودی نے ذرعی قوانین میں کسی طرح کی تبدیلی نہ کرنے کا اشارہ دیا ہے۔ انہوں نے ماہانہ ریڈیو پروگرام ‘من کی بات‘ میں کہا کہ کافی غور و خوض کے بعد ذرعی اصلاحات کے قوانین منظور کیے گئے ہیں۔ان اصلاحات سے کسانوں کے کئی رکاوٹیں دور ہوئی ہیں اور انہیں نئے حقوق ملے ہیں اور ان کی جو بھی شکایات ہیں وہ دور کردی جائیں گی۔

مودی نے کسانوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں، ذرعی قوانین کی وجہ سے بہت ہی کم وقت میں کسانوں کی پریشانیاں دور ہونے لگیں گی۔

احتجاج کرنے والے کسانوں کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے نام پر منظور کیے گئے نئے ذرعی قوانین سے کسانوں کی حالت بندھوا مزدوروں جیسی ہو جائے گی اور بھارت کے ذرعی صنعت پر کارپوریٹ اور بڑ ی کمپنیوں کا اجارہ داری ہوجائے گی، جس سے آنے والے دنوں میں نہ صرف کسانوں بلکہ عام شہریوں کو بھی کھانے پینے کی چیزوں کے لالے پڑ سکتے ہیں۔

Share this:
Shisha Smoking
Previous Post شیشہ نوشی باعث تباہی و بربادی
Next Post وائٹ ہاؤس پریس اسٹاف میں تمام سینیئر عہدوں پر خواتین
Jennifer Psaki

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 14, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ’86 47′ کی پراسرار تحریر، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں

June 14, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب ’86 47‘ کی پراسرار تحریر نے واشنگٹن میں ہلچل مچا دی

June 14, 2026

وائٹ ہاؤس کے سائے میں پراسرار پیغام: نیشنل مال پر ’86 47‘ کی کندہ کاری نے واشنگٹن کو چونکا دیا

June 14, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.