geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

آیوڈین والے انجن کی خلاء میں کامیاب آزمائش

November 21, 2021 1 1 min read
Iodine Thruster
Share this:

Iodine Thruster

پیرس: آیوڈین کا ایندھن استعمال کرنے والے ایک چھوٹے انجن کی خلاء میں آزمائش کامیابی سے مکمل کرلی گئی ہے۔ آزمائش کے دوران اس انجن کی طاقت سے ایک سیارچے کا مدار تبدیل کیا گیا۔

بتاتے چلیں کہ عام درجہ حرارت پر آیوڈین ٹھوس حالت میں ہوتی ہے لیکن گرم کرنے پر یہ تیزی سے براہِ راست گیس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

آیوڈین کی اسی خاصیت کی بناء پر پچھلے کئی سال سے یہ کوششیں جاری ہیں کہ کوئی ایسا انجن بنا لیا جائے جس میں آیوڈین بطور ایندھن استعمال ہو سکے۔

ماہرین بخوبی جانتے ہیں کہ آیوڈین کے استعمال سے اتنا طاقتور انجن نہیں بنایا جا سکتا جو کسی سیارچے کو زمین سے اٹھا کر خلا میں پہنچا سکے، لہذا وہ پہلے ہی سے ایک چھوٹے آیوڈین انجن یعنی ’’تھرسٹر‘‘ پر کام کر رہے تھے جس کا مقصد خلا میں مصنوعی سیارچوں کا مدار تبدیل کرنا ہوتا ہے۔

روایتی تھرسٹرز خاصے وزنی ہوتے ہیں جنہیں چھوٹے مصنوعی سیارچوں پر نصب کرنے سے ان کا وزن بہت بڑھ جاتا ہے جبکہ جسامت میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔

فرانسیسی کمپنی ’’تھرسٹ می‘‘ نے چھوٹے سیارچوں کے لیے ایک ہلکا پھلکا اور مختصر آیوڈین تھرسٹر بنایا ہے جسے اس سے پہلے زمین پر آزمایا جاچکا ہے۔

پچھلے سال اسے ایک چھوٹے مواصلاتی سیارچے ’’بیہانکونشی 1‘‘ پر نصب کرکے آزمائشی طور پر خلاء میں بھیجا گیا تھا جہاں اس نے کئی بار بہت کامیابی سے اس سیارچے کا مدار تبدیل کرتے ہوئے اسے نئے مطلوبہ مدار میں پہنچایا۔

روایتی تھرسٹرز کے برعکس ’’تھرسٹ می‘‘ کا بنایا ہوا آیوڈین تھرسٹر بہت مختصر اور ہلکا پھلکا ہے جو آیوڈین کو گرم کرکے گیس کی شکل میں خارج کرتا ہے اور 0.8 ملی نیوٹن جتنی قوت (تھرسٹ) پیدا کرتا ہے۔

یہ قوت اگرچہ بہت کم ہے لیکن خلاء میں گردش کرتے ہوئے ایک چھوٹے سیارچے کا مدار بدلنے کےلیے بہت مناسب ہے۔

اس انجن کو ’’اسٹارٹ‘‘ کرنے سے پہلے دس منٹ تک گرم کرنا پڑتا ہے جس کے بعد یہ آیوڈین کو گیس میں بدل کر اپنا کام شروع کرتا ہے۔

اس کا مطلب یہ بھی ہوا کہ آیوڈین تھرسٹر کو ہنگامی حالات میں فوری طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا لیکن خلاء کے عمومی ماحول میں ممکنہ خطرات کا بہت پہلے پتا چل جاتا ہے لہذا اسے مطلوبہ وقت سے بہت پہلے ہی اسٹارٹ کرکے سیارچے کا راستہ تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

نئی آزمائشوں کے دوران آیوڈین تھرسٹر کو ہر بار تقریباً ایک ایک گھنٹے کےلیے چلا کر آزمایا گیا جس سے اس کی افادیت ثابت ہوئی۔

اس کامیابی کے بعد آیوڈین تھرسٹرز کےلیے مستقبل کے چھوٹے سیارچوں میں باقاعدہ طور پر استعمال ہونے کے امکانات بھی بہت روشن ہوگئے ہیں کیونکہ یہ مختصر اور ہلکے پھلکے ہونے کے ساتھ ساتھ کم خرچ بھی ہیں۔

نوٹ: ان آزمائشوں اور آیوڈین تھرسٹرز کی مکمل تفصیلات ریسرچ جرنل ’’نیچر‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

Share this:
Imran Khan
Previous Post خوش خبریوں کا موسم
Next Post جرمنی کورونا کی پانچویں لہر کے خطرات سے دوچار
Germany Coronavirus

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.