geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران نے ’آئی اے ای اے‘ کی معائنہ کاری کے عمل کو سبوتاژ کیا ہے: یورپی یونین

September 15, 2021 2 1 min read
Iran Nuclear Program
Share this:

Iran Nuclear Program

یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین نے کل منگل کو کہا ہے کہ ایران نے جوہری معاہدے کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے عالمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کاری کے عمل کو نقصان پہنچایا ہے۔

یورپی یونین نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کو ثابت کرنے کے لیے کوئی قابل قبول جواز فراہم نہیں کیا۔ یونین نے تہران سے بلا تاخیر اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات کے لیےواپس آنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی اخبار”نیو یارک ٹائمز” کی ایک رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی تازہ ترین رپورٹوں میں شامل نئے ڈیٹا کا مطالعہ کرنے والے ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ ایران ایک ماہ کے اندر جوہری وار ہیڈ کے لیے ایندھن تیار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سیکیورٹی کی جانب سے پیر کو جاری کردہ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ موسم گرما میں ایران نے یورینیم کی 60 فیصد مقدار کوصاف کرکے تیار کیا ہے۔ یہ مقدار ایک ماہ میں ایک جوہری وار ہیڈ کی تیاری کے لیے کافی ہوسکتی ہے۔ اس طرح دوسرا بم تین ماہ اور تیسرا پانچ ماہ میں تیار کیا جا سکتا ہے۔

اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ جوہری ایندھن کی پیداوار میں اضافے کے دوران معاہدے پر دستخط کرے۔

رپورٹ کے مرکزی مصنف ڈیوڈ البرائٹ نے جمعہ کو خبردار کیا کہ ایران کے اقدامات صدر ابراہیم رئیسی کی نئی حکومت کی کوششوں کی نشاندہی کرتے ہیں تاکہ بڑی طاقتوں کے ساتھ 2015 کے ایٹمی معاہدے کو بحال کرنے کے لیے مذاکرات میں نئی ، زیادہ مناسب شرائط کی تلاش کی جا سکے۔

یہ معاہدہ ایران کو یورینیم کو 3.67 فیصد سے زیادہ افزودہ کرنے سے روکتا ہے۔ جب کہ جوہری ہتھیار تیار کرنے کے لیے درکار 90 فیصد سے بہت کم ہے لیکن جب سے امریکا نے 2018 میں معاہدے سے دستبرداری اختیار کی ایران نے یورینیم کی افزودگی جاری رکھی ہے اوراب تک وہ 60 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے تہران کی جانب سے جوہری پروگرام کی نگرانی کے مشن کو نافذ کرنے میں اس کے ساتھ تعاون کے فقدان کی شدید مذمت کی۔

کچھ دن پہلے ایران کی جوہری توانائی تنظیم نے کہا تھا کہ وہ آئی اے ای اے کو ایٹمی تنصیبات پر لگے مانیٹرنگ کیمروں تک رسائی کی اجازت دے گی۔ اس معاہدے کے تحت معائنہ کاروں کو کیمروں اور دیگر آلات تک دوبارہ رسائی اور کام کرنے کی اجازت ہوگی لیکن اس سے یورینیم کو جوہری معاہدے میں اجازت سے کہیں زیادہ سطح تک افزودہ کرنے کے مسئلے کو حل نہیں کیا جا سکتا۔

Share this:
Protest
Previous Post طالبان کے ’گڑھ‘ قندھار میں طالبان کے خلاف مظاہرہ
Next Post شام اور عراق کی سرحد پر ایرانی ملیشیاؤں کے ٹھکانوں پر بمباری، متعدد ہلاک
Bombing

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.