geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

طالبان کے ’گڑھ‘ قندھار میں طالبان کے خلاف مظاہرہ

September 15, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

قندھار (اصل میڈیا ڈیسک) افغانستان میں طالبان کو غلبہ حاصل کیے قریب ایک ماہ ہو گیا ہے۔ مختلف شہروں سے طالبان اقدامات کے خلاف مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔ طالبان کے گڑھ سمجھے جانے والے قندھار میں بھی ہزاروں افراد ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔

جنوبی افغان شہر قندھار میں ہزاروں افراد ایک احتجاجی مظاہرے میں شریک ہوئے۔ اس مظاہرے کی سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گورنر ہاؤس کے سامنے کیے جانے والے اس احتجاج میں کمسن بچے بھی شامل تھے۔ اطلاعات کے مطابق اس موقع پر تین ہزار خاندان احتجاج کے لیے جمع ہوئے۔

ایک سابق حکومتی اہلکار کے مطابق اس مظاہرے میں وہ افراد شریک تھے، جنہیں طالبان نے ایک علاقے سے بیدخل کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

طالبان نے ایک سابقہ فوجی کالونی کے مکینوں کو اسے فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس حکم کے تحت تمام رہائشی خاندانوں کو تین دن کے اندر اندر اپنے مکانات خالی کرنے کا کہا گیا ہے۔

اس حکم میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس سابقہ فوجی کالونی کو خالی کروا کر طالبان اسے کس مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ اس سابقہ فوجی کالونی میں قریب تین ہزار خاندان ہی ہیں اور وہ برسوں سے یہاں رہائش پذیر ہیں۔ اس مظاہرے کے وقت ارد گرد کئی سابقہ حکومتی اہلکار اور دوسرے لوگ بھی جمع ہو گئے، جس سے یہ مجمع اور بڑھا دکھائی دینے لگا تھا۔ مقامی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ لوگوں نے گورنر ہاؤس کے سامنے سے گزرنے والی اہم سڑک کو بلاک کر دیا تھا۔

قندھار شہر کی اس کالونی میں زیادہ تر خاندانوں کا تعلق سابقہ فوجی افسران سے ہے۔ ان میں کئی ریٹائرڈ جرنیل بھی شامل ہیں، جو برسوں سے اس علاقے میں مقیم ہیں۔ بقیہ خاندانوں کا تعلق بھی سابقہ افغان سکیورٹی اداروں کے ملازمین سے بتایا گیا ہے۔ کئی خاندان اس علاقے میں گزشتہ تیس برسوں سے رہائش رکھتے ہیں۔ طالبان نے اس صورت حال پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

افغانستان میں سے امریکی فوج کے انخلا اور سابق صدر اشرف غنی کے فرار کے بعد زوال پذیر ہونے والی حکومت نے طالبان کو سارے ملک پر کنٹرول حاصل کرنے کی راہ کو ہموار کیا تھا۔ اب سخت گیر مذہبی عقیدے کے حامل طالبان کو سارے ملک پر کنٹرول حاصل کیے قریب ایک ماہ ہو گیا ہے۔

اس دوران مختلف مقامات پر مظاہروں کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ ایسا بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ ان مظاہروں کو منتشر کرنے کے لیے سخت کارروائی بھی کی گئی اور ان میں کئی جگہوں پر ہلاکتیں بھی ہوئیں تھیں لیکن اس بابت مصدقہ اطلاعات دستیاب نہیں ہیں۔

اقوام متحدہ نے گزشتہ جمعے کو اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ بتدریج پرامن مظاہروں کو منتشر کرتے وقت طالبان کا ردعمل متشددانہ ہوتا جا رہا ہے۔

Share this:
European Parliament
Previous Post یورپی یونین چار اہم ترین مسائل سے مسلسل دوچار
Next Post ایران نے ’آئی اے ای اے‘ کی معائنہ کاری کے عمل کو سبوتاژ کیا ہے: یورپی یونین
Iran Nuclear Program

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.