geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی دستوں نے ایک اور غیر ملکی آئل ٹینکر پر قبضہ کر لیا

August 5, 2019August 9, 2019 1 1 min read
Oil Tanker
Share this:

Oil Tanker

ایران (جیوڈیسک) ایرانی بحری دستوں نے خلیج کے علاقے میں تیل اسمگل کرنے والے ایک اور غیر ملکی بحری جہاز کو قبضے میں لے لیا ہے۔ اس آئل ٹینکر پر سات لاکھ لٹر تیل لدا ہوا ہے اور اس کے عملے کے تمام ساتوں ارکان بھی حراست میں لے لیے گئے ہیں۔

دبئی سے موصولہ نیوز ایجنسی روئٹرز کی رپورٹوں کے مطابق ایران کے سرکاری میڈیا نے اتوار چار اگست کو بتایا کہ اس غیر ملکی آئل ٹینکر کو ایرانی جزیرے فارسی کے قریب خلیج کے سمندری علاقے سے قبضے میں لیا گیا۔ لبنان کے المیادین ٹی وی اسٹیشن نے آج بتایا کہ ایرانی فورسز نے اس آئل ٹینکر کو گزشتہ بدھ کے روز تیل اسمگل کرنے کے الزام میں اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن نے پاسدارانِ انقلاب نامی دستوں کی بحری فورس کے کمانڈر رمضان زراہی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اس آئل ٹینکر کے ذریعے چند عرب ممالک کے ایماء پر تیل اسمگل کیا جا رہا تھا اور اس بحری جہاز کے عملے کے ارکان کی تعداد سات ہے، جن کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

یہ نہیں بتایا گیا کہ اس ٹینکر پر کس ملک کا پرچم لہرا رہا تھا۔ نیم سرکاری ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے بتایا کہ اس غیر ملکی آئل ٹینکر کو ایرانی عدلیہ کے احکامات کی روشنی میں کنٹرول میں لیا گیا۔

خلیج کے علاقے میں ایرانی بحری دستوں کی طرف سے کسی غیر ملکی آئل ٹینکر پر قبضے کا گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پیش آنے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کے علاقے سے ایک ایسے برطانوی بحری جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا تھا، جس پر تہران کی طرف سے جہاز رانی کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے گئے تھے۔ اسی وقت ایک دوسرے برطانوی بحری جہاز کو ایرانی دستوں نے تنبیہ تو کی تھی لیکن اسے آبنائے ہرمز کے علاقے سے گزر جانے دیا گیا تھا۔

اس سے قبل برطانوی فورسز نے بھی جولائی کے مہینے میں جبرالٹر کے قریب ایک ایسے ایرانی آئل ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا، جس پر خانہ جنگی کے شکار ملک شام پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس پس منظر میں لندن حکومت نے اس امکان کو بھی رد کر دیا تھا کہ برطانیہ اپنے بحری جہاز سٹینا امپیرو کے واگزار کیے جانے کے بدلے میں اپنے زیر قبضہ ایرانی آئل ٹینکر کو بھی چھوڑ سکتا ہے۔

اس تناظر میں برطانوی حکومت نے 25 جولائی کو یہ اعلان بھی کر دیا تھا کہ اس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ایسے بحری جہازوں کے ساتھ، جن پر برطانوی پرچم لہرا رہے ہوں، ان کی سکیورٹی کے لیے اپنے جنگی بحری جہاز بھی ساتھ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share this:
National Security Committee - Meeting
Previous Post بھارت ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پر خطر آپشنز اختیار کر سکتا ہے: قومی سلامتی کمیٹی
Next Post سندھ کابینہ میں توسیع: ناصر شاہ اور سہیل سیال سمیت 4 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا
Oath Taking Ceremony

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.