geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    • French Women Warned Over Desogestrel Pill Meningioma Riskفرانس میں 16 لاکھ خواتین کو برتھ کنٹرول گولی سے میننجیوما کے خطرے کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    • EU Proposes Social Media Ban for Under-13sیورپی یونین میں 13 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر مکمل پابندی کی تجویز
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران سے یمن میں ہتھیاروں کی مبینہ اسمگلنگ، رپورٹ

January 9, 2022 1 1 min read
Weapons
Share this:

Weapons

یمن (اصل میڈیا ڈیسک) ایران مبینہ طور پر یمن کو ہتھیار اسمگل کر رہا ہے اور حالیہ مہینوں میں بحیرہ عرب میں متعدد کشتیوں سے ضبط کیے گئے ہزاروں ہتھیار اقوام متحدہ کے ماہرین کی رائے میں ممکنہ طور پر ایک ہی ایرانی بندرگاہ سے بھیجے گئے تھے۔

یمن کے ایران نواز حوثی شیعہ باغی، امریکا حوثیوں کی مسلح تحریک کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے
یمن کے ایران نواز حوثی شیعہ باغی، امریکا حوثیوں کی مسلح تحریک کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے چکا ہے

واشنگٹن سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق امریکی جریدے وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق بحیرہ عرب میں جن ہزاروں ہتھیاروں کو حال ہی میں قبضے میں لیا گیا، ان کا ممکنہ طور پر ایران کی ایک ہی بندرگاہ سے روانہ کیا جانا اس امر کا ثبوت ہے کہ ایران جنگ زدہ یمن کے علاوہ دنیا کے دیگر خطوں کو بھی ہتھیار اسمگل کر رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی خفیہ رپور‍‌ٹ
وال سٹریٹ جرنل نے اپنی ہفتہ آٹھ جنوری کی اشاعت میں لکھا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے یمن کے تنازعے سے متعلق ماہرین کے ایک پینل نے ابھی حال ہی میں اپنی ایک خفیہ رپورٹ کونسل کو پیش کی۔ اس رپورٹ میں مبینہ طور پر کہا گیا ہے کہ روس، چین اور خود ایران ہی میں تیار کردہ ہتھیاروں کو ایران سے یمن اسمگل کرنے کے لیے مختلف مراحل میں سمندری کشتیوں اور زمینی راستوں دونوں کاا ستعمال کیا جاتا ہے۔

مہنگا علاج
خالد اسماعیل اپنی بیٹی رضیہ کا دایاں ہاتھ چوم رہے ہیں۔ سترہ سالہ کینسر کی مریضہ کا بایاں ہاتھ کاٹ دیا گیا تھا۔ اپنی جمع پونجی بیچنے اور ادھار لینے کے باجود خالد اس سے بہتر علاج کروانے کی سکت نہیں رکھتے، ’’جنگ نے ہماری زندگیاں تباہ کر دی ہیں۔ ہم بیرون ملک نہیں جا سکتے اور میری بیٹی کا مناسب علاج بھی نہیں ہوا۔‘‘

اس جریدے کے مطابق امریکی بحری دستوں نے حالیہ مہینوں میں ایسے ہزاروں ہتھیار اپنے قبضے میں لے لیے، جن میں راکٹ لانچر، مشین گنیں اور سنائپر رائفلیں بھی شامل تھیں۔

وال سٹریٹ جرنل نے لکھا ہے کہ اقوام متحدہ کے ماہرین نے اپنی اس رپورٹ میں کہا ہے کہ ان ہتھیاروں کو یمن پہنچانے کے لیے مال بردار کشتیوں نے اپنا سفر جنوب مشرقی ایران کی بندرگاہ جاسک سے شروع کیا تھا۔ اس امر کی تصدیق ان کشتیوں کے عملے کے ارکان سے کیے گئے انٹرویوز کے دوران بھی ہو گئی اور ان کشتیوں کے نیویگیشن آلات کے ریکارڈ سے بھی۔

جاسک ایران کا ایک ایسا چھوٹا سا بندرگاہی شہر ہے، جو صوبے ہرمزگان میں واقع ہے اور جس کی آبادی پندرہ ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے لکھا ہے کہ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کے نائب وزیر اطلاعات نے تردید کی ہے کہ ایران اپنے ہاں سے یمن میں کوئی ہتھیار اسمگل کر رہا ہے۔

اسی طرح ایرانی حکام نے بھی ایسی رپورٹوں اور دعووں کی تردید کی ہے کہ ایران نے یمن کو کسی بھی طرح کے ہتھیار فروخت یا ٹرانسپورٹ کیے۔ اقوام متحدہ کے دو ہزار پندرہ میں کیے گئے ایک فیصلے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں کو کسی بھی طرح کے ہتھیاروں کی فراہمی ممنوع ہے۔

یمن کی دو ہزار چودہ میں شروع ہونے والی خانہ جنگی میں اس ملک کی بین الااقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی لڑائی ان شیعہ حوثی باغیوں سے ہو رہی ہے جنہین ایران کی حمایت حاصل ہے۔ یمنی جنگ میں حوثیوں کے مخالف دھڑے کو سعودی عرب اور کئی دیگر ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔

سعودی عرب نے تو اپنی قیادت میں حوثیوں کے خلاف جنگی کارروائیوں کے لیے ایک کئی ملکی عسکری اتحاد بھی قائم کر رکھا ہے، جس کی طرف سے ان ایران نواز باغیوں کے خلاف بار بار فضائی حملے بھی کیے جاتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق یمن کی جنگ میں اب تک براہ راست یا بالواسطہ طور پر تقریباﹰ پونے چار لاکھ انسان ہلاک ہو چکے ہیں اور ملک کی تقریباﹰ تیس ملین کی آبادی میں سے اسّی فیصد سے زائد شہریوں کو انسانی بنیادوں پر امداد کی اشد ضرورت ہے۔

Share this:
Ali Bagheri
Previous Post ویانا بات چیت میں معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں: ایران
Next Post سانحہ مری سے واضح ہوا کہ ملک پہ نااہلی، بے حسی اور ظلم مسلط ہے، شہباز شریف
Shahbaz Sharif

Related Posts

Boy, 7, Suspected of Killing Aunt in Val-de-Marne

فرانس میں سات سالہ بچے نے خالہ کو قتل کر دیا، ماں کو بچانے کا دعویٰ

September 18, 2026
US Approves $24.3B F-35 Sale to Saudi Arabia

امریکہ کا سعودی عرب کو 24.3 بلین ڈالر کے ایف-35 طیارے فروخت کرنے کا فیصلہ

September 18, 2026
Australia to Detain Tourists Who Overstay Visas

آسٹریلیا کا سیاحوں کے خلاف سخت اقدام: ویزا مدت بڑھانے والوں کو حراست میں رکھنے کا اعلان

September 18, 2026
Streisand Blasts Trump's Kennedy Center "Ego"

باربرا اسٹرائسینڈ کا ٹرمپ پر کڑا حملہ: ’کینیڈی سینٹر کی تباہی دردناک ہے‘

September 18, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.