geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 11, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایرانی قوم دہشت گردی کو برداشت نہیں کرے گی

November 30, 2020 0 1 min read
Mohsen Fakhrizadeh
Share this:

 Mohsen Fakhrizadeh

ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران میں مقتول جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ کی تدفین کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ انہیں شمالی ایران کے ایک قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

ایران کے وزیر دفاع نے اس قتل کا بدلہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ محسن فخری زادہ ایک طویل عرصے سے مغربی طاقتوں اور اسرائیل کے لیے مشتبہ حیثیت رکھتے تھے جنہیں یہ قوتیں ایران کے خفیہ جوہری پروگرام کا ماسٹر مائینڈ سمجھتی ہیں۔ ان پر گزشتہ جمعے کو تہران کے نزیدک ایک ہائی وے پر گھات لگا کر حملہ کیا گیا اور ان کی گاڑی پر گولیاں برسائیں گئیں جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگئے۔

ایران کے علماؤں اور فوجی حکمرانوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کےدیرینہ دشمن اسرائیل کو اس قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ 2010 ء سے اب تک ایران میں متعدد جوہری سائنسدانوں پر قاتلانہ حملے ہوتے رہیں ہیں جو ان سائنسدانوں کی ہلاکت کا سبب بنے۔ تہران حکومت اسرائیل پر الزام عائد کرتی آئی ہے کہ وہ ان تمام کارروائیوں کا ذمہ دار ہے۔

ایران کے سرکاری ٹیلی وژن پر ایرانی وزارت دفاع میں منعقد ہونے والی ایک تقریب نشر کی گئی جس میں فخری زادہ کے جسد خاکی کے تابوت کو ایرانی پرچم میں لپٹا ہوا دکھایا گیا۔ اس تقریب میں سینیئر فوجی کمانڈروں اور فخری زادہ کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ کورونا بحران کے سبب اس تقریب کو محدود افراد کی شرکت تک محدود رکھا گیا۔ اس موقع پر ٹیلی وژن سے نشر ہونے والی ایک تقریر میں ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حاتمی نے کہا،”دشمن جانتے ہیں اور میں بطور سپاہی انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ایرانی عوام کسی بھی جرم، کسی بھی دہشت گردی اور کسی بھی احمقانہ حرکت کو برداشت نہیں کریں گے اور ان کا بھرپور جواب دیں گے۔‘‘

بعد ازاں تدفین کے لیے ایرانی جوہری سائنسداں کے جنازے کو ‘امام زادہ صالح‘ قبرستان منتقل کر دیا گیا۔ ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس نے اتوار کو دعویٰ کیا تھا کہ فخری زادہ کو ایک ریموٹ کنٹرول کی مدد سے خود کار مشین گن کے ذریعے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس واقعے کے عینی شاہدین نے جمعے کو سرکاری ٹیلی وژن کو بتایا تھا کہ جائے وقوعہ پر گن مین موجود تھے۔

اُدھر اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے فخری زادہ کے قتل کے واقعے پر کسی قسم کا تبصرہ کرنے سے انکار کیا۔ قبل ازیں اسرائیلی کابینہ کے ایک وزیر زاکی ہانچبی نے ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں کچھ علم نہیں کہ ایرانی جوہری سائنسداں محسن فخری زادہ کا قتل کس نے کیا ہے۔

Share this:
OIC
Previous Post ’او آئی سی کو ایک ملک بھارت کے خلاف استعمال کر رہا ہے‘
Next Post ملتان جلسہ: پی ڈی ایم کارکنوں نے رکاوٹیں ہٹا دیں، تالے توڑ کر اسٹیڈیم میں داخل
Multan Rally

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.