geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
August 7, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    صحت و تندرستی
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Experts Weigh Inبیت الخلاء میں کتنا وقت گزارنا صحت کے لیے بہتر ہے؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Doctors Weigh Inفرانس میں گرمی کی لہر جاری، 20 محکموں میں اورنج الرٹ جاری
    • Hot Weather Sex: Expert Tips for Summer Intimacyشدید گرمی میں مباشرت: ماہرین کے مشورے جو آپ کی محفل کو خوشگوار بنائیں گے
    دلچسپ اور عجیب
    • to Find the Perfect Spot to Watch the August 12 Solar Eclipseصاف افق، بہترین موسم… 12 اگست کے سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے بہترین جگہ کیسے تلاش کریں
    • How to Turn Kids' Hikes Into Joyful Adventuresبچوں کے ساتھ ہائیکنگ کو مہم جوئی میں کیسے بدلیں؟ ماہرین کے آسان اور کارآمد مشورے
    • How Long Is Too Long on the Toilet? Experts Weigh Inبیت الخلاء میں کتنا وقت گزارنا صحت کے لیے بہتر ہے؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • EU Mandates AI Labels to Combat Online Deceptionیورپی یونین کا نیا قانون: اب آن لائن اصلی اور مصنوعی مواد میں فرق واضح ہوگا
    • Google Pulls AI Image Tool from Earth Over Disinfo Fearsگوگل ارت کا متنازعہ اے آئی ٹول شدید تنقید کے بعد واپس لے لیا گیا
    • Google Pulls AI Image Tool from Earth Over Misinformation Fearsگوگل ارتھ میں مصنوعی ذہانت سے تصاویر بنانے کا نیا فیچر غلط معلومات کے خدشات کے باعث واپس لے لیا گیا
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عراق : احتجاجی مظاہروں میں 31 افراد کی ہلاکتوں پر عوام غیض و غضب کا شکار

October 5, 2019 1 1 min read
Protests in Iraq
Share this:

Protests in Iraq

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراق میں معاشی حالات کی ابتری اور ملک میں پھیلی بدعنوانی اور بے روزگاری کے خلاف منگل کے روز شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک 31 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ بعض مظاہروں کے دوران ایران اس کی حمایت یافتہ “ملیشیاؤں” کے خلاف بھی نعرے بازی کی گئی۔

اگرچہ عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے جمعے کو علی الصبح نشر ہونے والے اپنے خطاب میں حالات کو پرسکون بنانے کی کوشش کی تاہم ملک میں آج پھر سے مظاہرین کے سڑکوں پر نکل آنے کے امکان کے پیش نظر سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ ہیں۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گذشتہ تین روز کے دوران سیکورٹی فورسز کی جانب سے براہ راست فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 1188 زخمی ہوئے۔

دسری جانب عادل عبدالمہدی نے اپنے خطاب میں قانون سازوں پر زور دیا کہ وہ وزارتی تبدیلیوں کے لیے عراقی وزیراعظم کو سپورٹ کریں۔ انہوں نے تین روز کے خون ریز انتشار کے بعد حالات پر سکون بنانے کا مطالبہ کیا۔ جمعے کو سرکاری ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے خطاب میں عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ “ہم پارلیمنٹ اور سیاسی قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وزارتی تشکیل اور وزارتی سطح پر ترامیم کو پورا کرنے کے لیے کابینہ کے سربراہ (وزیراعظم) کو اختیار دینے کے حوالے سے پوری پاسداری کریں تا کہ سیاسی کوٹے سے دور رہ کر اس عمل کو یقینی بنایا جا سکے”۔

عبدالمہدی نے مزید کہا کہ عراق میں حکومتی مشکلات اور دیرینہ اختیارات کے استحصال کا “کوئی جادوئی حل” نہیں پایا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے اس عزم کا اعلان کیا کہ وہ ایک قانون کی منظوری کی کوشش کریں گے جس کے ذریعے غریب خاندانوں کو بنیادی معاوضہ پیش کیا جا سکے اور ہر عراقی خاندان باعزت طور پر گزر بسر کر سکے۔

عراقی وزیراعظم نے مظاہرین کو مخاطب کر کے کہا کہ “مظاہروں سے پہلے ہی آپ کی آواز سنی جا چکی ہے ،،، بدعنوانی سے لڑنے اور جامع اصلاحات کے حوالے سے آپ کے مطالبات جائز ہیں”۔

یاد رہے کہ ملک میں چھایا ہوا کوٹا سسٹم، بدعنوانی اور بعض مذہبی جماعتوں اور ملیشیا کے بیچ اختیارات کی بندر بانٹ ابھی تک ریاست کے قیام اور مؤثر صورت تیزی سے کام کرنے کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

گذشتہ دہائیوں کے دوران فرقہ وارانہ لڑائی، غیر ملکی قبضے، امریکی حملے، غیر ملکی پابندیوں اور پڑوسیوں کے ساتھ جنگوں نے عراق کے اندر انفرا اسٹرکچر کو ڈھیر کر دیا ہے۔ ملک کو کسی حد تک امن و امان اور تجارت کی آزادی کی نعمتیں ملنے کے بعد اب بھی بہت سے عراقیوں بالخصوص نوجوانوں کو شکوہ ہے کہ ان کی حکومت ریاست کی تعمیر نو میں ناکام ہو چکی ہے۔

اگرچہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ IMF کے مطابق عراق دنیا میں تیل کے چوتھے بڑے ذخائر کا مالک ہے تاہم 4 کروڑ کی آبادی والے اس ملک کے زیادہ تر لوگ غربت میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ان لوگوں کو صحت ، تعلیم، بجلی اور پانی کی خدمات مناسب طور میسر نہیں۔

Share this:
Teefa in Trouble
Previous Post طیفا ان ٹربل میں مایہ کے بجائے ہانیہ ترجیح تھیں، علی ظفر
Next Post ایرانی صدر کے ساتھ ملاقات سے میں نے خود انکار کیا: ڈونلڈ ٹرمپ
Donald Trump

Related Posts

Gironde Wildfires Spark Surge in Volunteer Firefighter Applications

شعلوں کے درمیان جنم لینے والی نئی امید: جب جیروند کے جنگلات کی آگ نے رضاکار فائرفائٹر بننے کا جذبہ بیدار کیا

August 7, 2026
Fuel Prices Drop: SP95 Falls Below €2 Threshold in France

پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں کمی، SP95 دوبارہ 2 یورو فی لیٹر سے نیچے

August 7, 2026
France’s 2026 Solar Eclipse: Where to See the Best View

27 سال بعد یورپ میں نایاب سورج گرہن: 12 اگست کو فرانس میں کہاں اور کب دیکھنا سب سے شاندار ہوگا؟

August 7, 2026
France's Unemployment Rate Hits 8.3%, Highest Since 2020

فرانس میںے روزگاری کی شرح 8.3 فیصد تک جا پہنچی، 2020 کے بعد بلند ترین سطح

August 7, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.