geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسلام یا اسلام آباد

July 31, 2019 0 1 min read
Islamabad
Share this:

Islamabad

تحریر : مراد علی شاہد

پاکستان عالم کا واحد ملک جو مذہب اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔تحریک پاکستان میں اکابرین کی کاوشیں اور اصغر سودائی کا یہ نعرہ کہ لے کے رہیں گے پاکستان اور بٹ کے رہے گا ہندوستان یا پھر پاکستان کا مطلب کیا؟لاالہ الااللہ اس بات کا مکمل عکاس اور غماز ہے کہ مسلمانان ہند ایک ایسا ملک چاہتے ہیں جس کے اداروں میں صدائے لاالہ کی گونج ہواور انہیں اداروں میں عملا ً مذہب اسلام کے سنہری اصولوں کا اطلاق ہو۔چشم فلک نے دیکھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں مسلمانان برصغیر نے لبیک کی صدا بلندکرتے ہوئے اپنا الگ وطن 14اگست1947 کو حاصل کرلیا ۔نامساعد سیاسی و معاشی حالات میں کراچی کو پاکستان کا دارالحکومت قرار دیا گیا اور اسی شہر میں قائد اعظم نے 11اگست کو قانون ساز اسمبلی سے خطاب فرماتے ہوئے کہا تھا کہ”آپ آزاد ہیں،آپ آزاد ہیں اپنے مندروں میں جانے کے لئے،آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لئے،اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لئے،آپ کا تعلق کسی بھی مذہب،ذات یا نسل سے ہو ،ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے”یہ وہ الفاظ ہیں جنہیں مختلف طبقہ ہائے کے افراد بطور دلیل پیش کرتے ہیں کہ قائد اعظم دراصل ایک سیکولر پاکستان چاہتے تھے۔

یہ محض ایک بیان ہے مگر ایسے کئی بیانات تاریخ پاکستان کی کتب میں مل جائیں گے جو یہ ثابت کرنے کے لئے کافی ہیں کہ پاکستان کا نظریہ سیاست و ریاست اور عقیدہ کیا تھا،جیسے کہ فروری 1948 میں اپنے ایک خطاب میں کہا کہ ”پاکستانی قانون کو پاکستانی اسمبلی نے ابھی بنانا ہے مجھے یقین ہے کہ یہ اسلام کے بنیادی اصولوں کے مطابق ہوگا۔آج بھی یہ اصول ایسے ہی قابل عمل ہیں جیسے کہ وہ تیرہ سو سال قبل تھے۔

اسلام اور اس کے نظریہ نے ہمیں جمہوریت سکھائی ہے ،یہ ہمیں انصاف،مساوات اور دیگر اچھائیوں کا درس دیتا ہے ،ہم ان اقدار کے وارثین ہیں اور مستقبل کے پاکستانی قانون کو بنانے کی مکمل ذمہ داری کا احساس رکھتے ہیں”ان دو بیانات سے قائد کے وژن کا مکمل ادراک ہو جاتا ہے کہ وہ ایسا پاکستان چاہتے تھے جس میں اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق ہر اس شہری کو وہ سہولیات فراہم کی جائیںجو اس ملک کا باسی ہو۔اس پر کسی قسم کا جبر نہ ہو اور ان کے جذبات،مذہب اور زندگی کی مکمل حفاظت کی جائے جو کہ اسلام کا خاصہ بھی ہے۔ لیکن پاکستانی سیاست کا اگر اندازہ لگایا جائے تو تو یہ بات اندھوں کو بھی معلوم ہو گئی ہے کہ ہمارے ساستدان اسلام نہیں اسلام آباد کے حصول کے متمنی ہیں ،ان کے اغراض و مقاصد میں اسلام آباد یعنی شہر اقتدار سے وہ اختیارات کا حصول ہے جنہیں استعمال کر کے وہ اپنی ذات کو منوا سکیں نہ کہ مذہب اسلام کے سنہری اصولوں کے اطلاق کو ممکن بنا سکیں۔وہ نظریاتی سیاستدان ہو کہ مذہبی مولانا،دونوں کا مقصد سیاست ،اقتدار،حکومت،اختیارات اور طاقت کا حصول ہے،یہ وہ لوگ ہیں جو اپنے اختیارات اور طاقت کے حصول کے لئے کچھ بھی کر گزرتے ہیں انہیں جب جب موقع ملتا ہے کبھی اسلام تو کبھی اسلام کے طالب علموں یعنی مدارس کے طلبا کو اپنے اس سیاسی مقاصد کے لئے استعمال میں لاتے ہوئے کبھی شرم و حیا کو خاطر میں نہیں لاتے کیونکہ ان کی منزل اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد ہوتی ہے۔

سیاسی مقاصد کے لئے طلبا کا استعمال یا مدارس کے طلبا کے استعمال کے لئے جو سب سے زیادہ نام لیا جاتا ہے وہ مولانا فضل الرحمن کا ہے کہ جنہوں نے جب بھی ضرورت ہوئی مدارس کے طلبا کو مذہبی اشتعال دلا کر اسلام آباد میں جمع کیا ہے کہ ان کا اسلام خطرہ میں ہے ،اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں کہ مذہبی کارڈ کا استعمال دیگر سیاسی جماعتیں استعمال نہیں کرتیں ،جب بھی جس کو بھی موقع ملتا ہے وہ ایسا کرنے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹتیں،اگر موجودہ حکومت کی ہی بات کی جائے تو اس نے اسلام آباد دھرنے میں مولانا طاہرالقادری کا سہارا لیا اور پھر ریاست مدینہ کی بات کرتے ہوئے جماعت میں موجود مذہبی افراد کی وابسطگیوں کے حصول کو معاون بنایا،اگرچہ شیلٹر ہوم اور بے گھر افراد کے چھت کی فراہمی جیسے پروگرامز شروع کر کے ریاست مدینہ کی طرف قدم ضرور بڑھا رہے ہیں تاہم ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری اگر ماڈل ٹائون میں مدارس کے بچوں کو ڈھال نہ بناتا تو ہو سکتا ہے کہ ماڈل ٹائون والا دلخراش واقعہ وقوع پزیر نہ ہوتاگویا انہوں نے بھی اسلام اور طلبا کو اپنے سیاسی مقاصد اور اسلام آباد کے لئے استعمال کیا۔اگرچہ نواز حکومت اور پیپلز پارٹی براہ راست ایسا نہیں کرتیں اور کر بھی نہیں سکتیں کیونکہ انکے پاس مذہبی پاور شو کے لئے ایسا کوئی ادارہ نہیں ہے جو مولانا کے پاس ہے،لہذا یہ دونوں جماعتیں جو کہ ان کے بارے میں مشہور بھی ہے کہ یہ وکیل نہیں جج ہی کر لیتی ہیں، جب بھی ضرورت ہوتی ہے مولانا کو استعمال میں لے آتے ہیں جیسا کہ موجودہ سیاست میں ہو رہا ہے کہ چونکہ مولانا فضل الرحمن کے پاس اپنی سیاسی نشست نہیں ہے اس لئے وہ دونوں جماعتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے مدارس کے طلبا کو اسلام آباد کی سڑکوں پر لانے کا عندیہ دیتے رہتے ہیں جس کا مقصد اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد کا حصول ہے۔
Murad Ali

تحریر : مراد علی شاہد

Share this:
Education
Previous Post پرائمری سکول صلاح الدین چمن میں تقریب تقسیم اسناد و انعامات کا انعقاد
Next Post سلیکٹڈ نہیں الیکٹڈ
Imran Khan

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.